نماز با ترجمہ
کچھ دن سے دل میں ایک خیال پیدا ہورہا تھا۔ دل چاہ رہا تھا ایک بار دو رکعت نماز ترجمعے کے ساتھ ادا کروں، تاکہ مجھے معلوم ہوسکے ۤآج تک جو نماز ادا کرتا رہا ہوں اسکا مطلب کیا ہے اپنے ارادہ کو حقیقت بنانے کے لئے وضو کرکے جائے نماز بچھائی اور پہلے تعوذ اور تسمیہ پڑھی 🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻 میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی شیطان مردود سے شروع کرتا ہوں اللہ کے نام کے ساتھ جو نہایت مہربان اور رحم والا ہے 🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲 اسکے بعد دو رکعت نفل نماز کی نیت کی اور ہاتھ کانوں تک اٹھائے اور کہا اللہ سب سے بڑا ہے ☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️ اسکے بعد ثنا پڑھی اے اللہ تو پاک ہے اور تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں اور تیرا نام برکت والا ہے اور تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے 🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴 اسکے بعد سورہ فاتحہ یوں پڑھی تمام تعریفیں یا اللہ آپ کے لئے جو تمام جہانوں کے پالنے والے ہیں نہایت ہی مہربان اور نہایت ہی رحم کرنے والے ہیں قیامت کے دن کے مالک ہیں ہم ۤآپ کی ہی عبادت کرتے ہیں اور آپ سے ہی مدد مانگتے ہیں ہمیں سیدھا راستہ دکھلائیے ان لوگوں کا راستہ ...