Posts

Showing posts from December, 2025

1763) سواد لذتِ آشنائی

Image
سواد لذتِ آشنائی  ‏جب ہم زمین پر سجدہ کرتے ہیں تو بمشکل تین تسبیحات پوری کرتے ہیں اور سر اٹھا لیتے ہیں  اس سے نماز تو ہو جاتی ہے مگر رب سے آشنائی نہیں ہوتی ـ  ہم نماز میں آٹو پہ لگے ہوتے ہیں ہم خود نہ جھکتے ہیں اور نہ اٹھتے ہیں ، ہم اس دوران کہیں اور مصروف ہوتے ہیں  جیسے پائیلٹ جہاز کو آٹو پائیلٹ پر لگا کر خود سواریوں سے دعا سلام کر رہا ہوتا ھے ـ  یعنی ہم رکوع کو رکوع سمجھ کر ، سجدے کو سجدہ سمجھ کر اور قیام کو واقعی رب العالمین کے سامنے فرمانبرداری  سمجھ کرکھڑے نہیں ہوتے بلکہ  ہماری کیفیت ٹھیک اس کھلونے کی طرح  ہوتی ہے جس میں سیل ڈال دیئے گئے ہوں اور بٹن آن کر دیا گیا ہو تو وہ خود بخود اوپر نیچے دائیں بائیں لڑھکتا پھرتا ہے  آپ جب کوئی میموری کارڈ کسی ڈیوائس میں ڈالتے ہیں تو وہ ڈیوائس پہلے اس میموری کارڈ کا جائزہ لیتی ھے اس کو پڑھتی اور  Recognize   کرتی ہے  پھر پوچھتی ہے کہ اس میموری کارڈ کی حقیقت یہ ہے کہ اس میں فلاں فلاں چیز ہے ،فلاں فلاں فولڈر ہے  اس کی اتنی سپیس استعمال ہو چکی ہے اور اتنی باقی ہے   پھر و...

1762) ٹانگوں کو مضبوط رکھیں

 بڑھاپا ٹانگوں سے اوپر کی طرف شروع ہوتا ہے  اپنی ٹانگوں کو متحرک اور مضبوط رکھیں  ـ▪️جیسے جیسے ہم سالوں میں آگے بڑھتے ہیں، ہماری ٹانگیں ہمیشہ متحرک اور مضبوط رہنی چاہئیں۔ جیسا کہ ہم مسلسل بوڑھے ہوتے جا رہے ہیں، ہمیں اپنے بالوں کے سرمئی ہونے، یا جلد کے جھرنے، یا جھریوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔   لمبی عمر کی علامات میں، جیسا کہ یو ایس میگزین پریونشن نے خلاصہ کیا ہے، ٹانگوں کے مضبوط پٹھے سب سے اہم اور ضروری کے طور پر درج ہیں۔  ـ▪️اگر آپ دو ہفتے تک اپنی ٹانگیں نہیں ہلائیں گے تو آپ کی ٹانگوں کی طاقت 10 سال تک کم ہو جائے گی۔ بوڑھے اور جوان دونوں، دو ہفتوں کی غیر فعالیت کے دوران، ٹانگوں کے پٹھوں کی طاقت ایک تہائی تک کمزور ہو سکتی ہے، جو کہ 20-30 سال کی عمر کے برابر ہے۔  ـ▪️جیسے جیسے ہماری ٹانگوں کے پٹھے کمزور ہوتے جائیں گے، اسے ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگے گا، چاہے ہم بعد میں بحالی اور ورزشیں کریں۔  ـ▪️اس لیے چہل قدمی جیسی باقاعدہ ورزش بہت ضروری ہے۔  ـ▪️جسم کا سارا وزن ٹانگوں پر ہوتا ہے۔  ـ▪️ پاؤں ایک قسم کے ستون ہیں جو انسانی جسم کا سارا وزن اٹھاتے...

1761) ‏قیامت کی ٹیکنالوجی

Image
  ‏قیامت کی ٹیکنالوجی سائنس نے 1400 سال بعد قرآن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے  کیا ہم غلط عضو سے سوچ رہے ہیں؟  بات صرف دماغ تک محدود نہیں ہے، کہانی اس سے کہیں زیادہ گہری ہے۔ جدید سائنس نے ابھی حال ہی میں نیورو کارڈیالوجی دریافت کی ہے۔  ڈاکٹرز حیران ہیں کہ انسانی دل میں بھی 40,000 سے زائد نیورونز ہیں یعنی دماغ کے سیلز ... سائنسدان اب کہہ رہے ہیں کہ دل صرف خون پمپ کرنے والی موٹر نہیں، بلکہ یہ سوچتا ہے، محسوس کرتا ہے اور فیصلے لیتا ہے۔اب ذرا 1400 سال پیچھے مڑ کر دیکھو قرآن نے دماغ کا ذکر نہیں کیا، بلکہ بار بار "دل" کو سمجھنے کا مرکز کہا  "لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا" (ان کے پاس دل ہیں لیکن وہ ان سے سمجھتے نہیں ہیں۔) (القرآن، الاعراف: 179) ہمارے لبرل دوست مذاق اڑاتے تھے کہ دل تو صرف پمپ ہے، سوچتا تو دماغ ہےآج وہی گورے سائنسدان بتا رہے ہیں کہ دل کی "الیکٹرومیگنیٹک فیلڈ"  دماغ کے مقابلے میں 5000 گنا زیادہ طاقتور ہے جب آپ کا دل ذکر کرتا ہے یا کسی کے لیے نفرت پالتا ہے، تو یہ ایک ایسی مقناطیسی لہر چھوڑتا ہے جو کئی فٹ دور کھڑے انسان کو بھی متاثر کرتی ہے۔یہی وہ ...

1760) تھوک: Saliva or Spit

 تھوک: Saliva or Spit تھوک کیا ہوتا ہے؟ تھوک دراصل پانی ہی ہے۔ یہ 98-99% فیصد تک پانی ہوتا ہے جبکہ باقی 1سے 2 فیصد مقدار کھانا ہضم کرنے والے انزائیمز, یورک ایسڈ، الیکٹرولائیٹس، اور پروٹین کی ہوتی ہے۔  تھوک کہاں سے آتا ہے؟  ہمارے منہ میں جبڑے کی پچھلی جانب، جبڑے کے نیچے اور  زبان کے نیچے تھوک کے تین گلینڈز موجود ہیں۔ یوں سمجھ لیں کہ منہ میں تھوک کے تین جگہ پائپ فٹ ہیں۔ جبڑے کے پیچھے پائپ ( گلینڈ ) کو  parotid gland,  جبڑے کے نیچے  submandibular gland  , اور زبان کے نیچے گلینڈ کو  sublingual gland  کہتے ہیں۔ 2020 میں ہماری گالوں کے اندر گلینڈز کا ایک جوڑا بھی دریافت ہوا ہے جس پر پہلے کسی کی نظر نہیں پڑی انہیں جسے Tubarial  گلینڈز کہتے ہیں اور ان کے بارے میں بھی ڈاکٹروں میں بحث جاری ہے کہ آیا یہ بھی تھوک بنانے والے گلینڈز ہیں کہ نہیں۔یہ تمام گلینڈز خاص قسم کے کروڑوں سیلز سے مل کر بنے ہیں جنہیں  acini  کہتے ہیں اور یہی سب سیلز مل کر تھوک بنانے کا کاروبار کرتے ہیں۔  تھوک کی کتنی اقسام ہیں؟  تھوک کی پانچ اقسام ہیں جو د...

1759) ملین ڈالر فارمولا

کاروباری کامیابی کا ملین ڈالر فارمولا اکثر کاروباری افراد یا فری لانسرز کی ناکامی کی سب " سے بڑی وجہ ان کی نالائقی نہیں، بلکہ ان کا پھیلاؤ ہوتی ہے۔ وہ بیک وقت کئی کشتیوں میں سوار ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور نتیجہ ڈوبنے کی صورت میں نکلتا ہے۔ دنیا کے کامیاب ترین انٹرپرینیوورز نے اس مسئلے کا حل کے اصول میں نکالا "دى فائيو ونز" ہے۔ یہ فارمولا سکھاتا ہے کہ 1 ملین ڈالر کمانے کا راستہ چیزوں کو بڑھانے میں نہیں بلکہ محدود کرنے میں ہے۔ یہ پانچ اصول درج ذیل ہیں  ایک گاہک ساری دنیا آپ کی گاہک نہیں ہو سکتی۔ سب کے لیے سب کچھ بیچنے کی کوشش کرنا ناکامی کی ضمانت ہے۔ کامیابی اس میں ہے کہ آپ صرف ایک مخصوص قسم کے انسان کا انتخاب کریں ) مثلاً: صرف ڈاکٹرز صرف جم مالکان یا صرف ورکنگ ویمن اور صرف انہی کے مسائل حل کریں۔  ایک پروڈکٹ اپنی دکان کو جنرل اسٹور نہ بنائیں۔ شروع میں صرف ایک بہترین پروڈکٹ یا سروس تیار کریں۔ اسے اتنا بہتر بنائیں کہ مارکیٹ میں اس کا کوئی مقابلہ نہ کر سکے۔ دس اوسط درجے کی چیزوں سے بہتر ہے کہ ایک شاہکار بیچا جائے۔  ایک چینل   فیس بک، انسٹاگرام، لنکڈ ان ٹک ٹاک اور یوٹی...

1758) لہسن کا پاؤڈر

Image
لہسن کا پاؤڈر گھر پر بنانا نہایت آسان ہے اور یہ زیادہ خالص اور فائدہ مند ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تازہ اور صحت مند لہسن کے جوے لیں، انہیں چھیل کر اچھی طرح دھو لیں اور پانی خشک کر لیں۔ اب جوؤں کو باریک قتلے کاٹ لیں یا دو حصوں میں تقسیم کر لیں تاکہ وہ آسانی سے سوکھ جائیں۔ ان قتلے ہوئے جوؤں کو کسی صاف کپڑے یا ٹرے میں پھیلا کر دھوپ میں 2 سے 3 دن رکھیں، روزانہ پلٹتے رہیں، یہاں تک کہ لہسن مکمل طور پر خشک اور کرکرا ہو جائے۔ اگر دھوپ میسر نہ ہو تو انہیں اوون یا ایئر فریئر میں بہت ہلکی آنچ پر (50–60 ڈگری) خشک کیا جا سکتا ہے۔ جب لہسن اچھی طرح خشک ہو جائے تو اسے گرائنڈر یا مکسر میں پیس لیں۔ پیسنے کے بعد اگر دانے موٹے ہوں تو چھلنی سے چھان لیں اور دوبارہ پیس لیں تاکہ باریک پاؤڈر بن جائے۔ تیار لہسن کے پاؤڈر کو کسی صاف، خشک اور ہوا بند جار میں محفوظ کریں اور نمی سے بچا کر رکھیں۔ اس طرح بنا ہوا لہسن پاؤڈر کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے بھی بہترین ہوتا ہے اور گھریلو استعمال کے لیے ایک خالص اور قدرتی انتخاب ہے

1757) املی کے تازہ پتے

Image
زندگی کی 50 بہاریں دیکھنے کے بعد کچھ مسلے صحت کے ساتھ آنا شروع ھو جاتے ھیں اور بڑھاپا شو ھونے لگتا ھے ویسے تو اگر شوگر بلیڈ پریشر کا مرض لاحق ھو جاے تو مسلے 30    40 سال کی عمر کے بعد آنا شروع ھو جاتے ھیں مگر ان بیماریوں کے نہ ھو تے بھی 50 کے بعد بھت سارے مسائل کا سامنا ھو جاتا ھے اور اگر ان پر توجہ نہ دی جاے تو وقت کے ساتھ زیادہ ھوتے جاتے ھیں ان میں ک کچھ کا احوال ـ1 نظر کا کمزور ھونا ـ2 دانتوں کا گرنا ـ3 دانت گرنے سے غذا اچھی طرح کھا نہ سکنے سے معدہ خراب ـ4 قبض ـ5 جوڑوں کے درد ـ6 پٹھوں کا سخت ھونا ـ7 بے رغبتی  ـ8 مثانہ کا کمزور ھونا ـ9 سلسلہ بول ( یورین کی زیادتی) ـ10 عام جسمانی کمزوری ================ یہ تمام مسلے زندگی کی روانی کو مشکل بنا دیتے ھیں ان میں ایک مسلہ سلسل بول (یعنی یورین کی زیادتی) یہ مسلہ اکثر شوگر کی وجہ سے ھوتا ھے اگر شوگر کنٹرول رھے تو کسی حد تک یہ مسلہ کم ھوتا ھے مگر شوگر نہ بھی ھو تو ـ80 فیصد سے 90 فیصد تک لوگوں کو بڑی عمر میں یہ مسلہ گھیر لیتا ھے ساری رات بار بار اٹھنے کی وجہ سے نید پوری نہیں ھوتی اگر سردیاں ھو تو بستر گرم نہیں رھتا اور سردی سے جس...

1756) سورۂ قریش کا کمال

Image
تمہیں سورۂ قریش کا ایک ایسا کمال بتاؤں جو زندگی میں تمہیں کہیں نہیں ملا تھا وہ یہ ہے کہ اگر چاہتے ہو کہ ساری کائنات کے خزانے جو زمین کے نیچے دفن ہیں اور وہ اللہ کے علم میں ہیں اور اللہ ہی جانتا ہے تو پھر سورۂ قریش کو اپنی زندگی کا ایسا ساتھی بنائیں جو کبھی جدا نہ ہو۔۔۔ سفر ہو‘ زندگی ہو‘ موت کا آخری وقت ہو‘ کھانا ہو ‘پینا ہو‘ اولاد ہو‘ گھر ہو‘ جھونپڑی ہو‘ محل ہو۔۔۔  خاص وقت کا خاص عمل اور نسلیں کامیاب: اگر کوئی شخص سورۂ قریش کو اس وقت پڑھے جس وقت میاں بیوی کے ملنے کا وقت ہوتا ہے یعنی اس سے پہلے جب انسان اپنے لباس سے جدا نہ ہو اور صرف تین بار‘سات بار یا گیارہ بار پڑھ لے اس سے جو بھی اولاد پیدا ہوگی‘ وہ اولاد کبھی ننگی نہیں ہوگی اللہ ان کو  اچھا لباس دے گا‘کبھی بھوک نہیں ہوگی یعنی ان کو اللہ پاک بہترین کھانے دے گا کبھی خوفزدہ نہ ہوگی نہ غم سے نہ دشمن سے نہ کسی درندے سےنہ کسی جادو سے اور نہ ہی کسی مشکل سے اور ان کو بھوک کا خوف‘ غم کاخوف‘ چھننے کا خوف‘ لٹنے کا خوف‘ مشکلات کا خوف‘ پریشانیوں کا خوف اور مسائل کا خوف ان کو نہیں ہوگا اور زندگی ان کی آسودہ گزرے گی۔رزق ‘برکت لائی او...

1755) نماز با ترجمہ

Image
  کچھ دن سے دل میں ایک خیال پیدا ہو رہا تھا۔ دل چاہ رہا تھا ایک بار دو رکعت نماز ترجمعے کے ساتھ ادا کروں، تاکہ مجھے معلوم ہوسکے ۤآج تک جو نماز ادا کرتا رہا ہوں اسکا مطلب کیا ہے اپنے ارادہ کو حقیقت بنانے کے لئے وضو کرکے جائے نماز بچھائی اور پہلے تعوذ اور تسمیہ پڑھی 🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻 میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی شیطان مردود سے شروع کرتا ہوں اللہ کے نام کے ساتھ جو نہایت مہربان اور رحم والا ہے 🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲 اسکے بعد دو رکعت نفل نماز کی نیت کی اور ہاتھ کانوں تک اٹھائے اور کہا اللہ سب سے بڑا ہے ☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️ اسکے بعد ثنا پڑھی اے اللہ تو پاک ہے اور تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں اور تیرا نام برکت والا ہے اور تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے 🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴 اسکے بعد سورہ فاتحہ یوں پڑھی تمام تعریفیں یا اللہ آپ کے لئے جو تمام جہانوں کے پالنے والے ہیں نہایت ہی مہربان اور نہایت ہی رحم کرنے والے ہیں قیامت کے دن کے مالک ہیں ہم ۤآپ کی ہی عبادت کرتے ہیں اور آپ سے ہی مدد مانگتے ہیں ہمیں سیدھا راستہ دکھلائیے ان لوگوں کا راست...