اسان استخارہ مسائل کا حل
استخارہ کا مطلب اللّٰه پاک سے کسی شرعی کام میں خیر مانگنا ۔ مکروہ اوقات کے علاوہ کسی بھی وقت استخارہ کا نیت کر کے دو رکعات نفل پڑھے اور استخارہ کا دعا پڑھے اور اگر پڑھنا نہیں اتا تو جو کام کرنا ہو اس کے لیے دعا کریں ۔ استخارہ خود کرنا چاہیے کسی اور سے فائدہ نہیں ہے . استخارہ کے بعد خواب انا یا دل میں خیال انا ضروری نہیں ہے استخارہ کرنے کے بعد اس کام میں نقصان بھی ہو تو اللّٰه پاک کی طرف سے ھوگا
استخارہ کا دعا یہ ہے
'' اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَسْتَخِیْرُکَ بِعِلْمِکَ ، وَ أَسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ، وَ أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِیْمِ ، فَاِنَّکَ تَقْدِرُ وَ لاَ أَقْدِرُ، وَ تَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ ، وَ أَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوْبِ اَللّٰهُمَّ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هٰذَا الْأَمْرَ خَیْرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَ مَعَاشِیْ وَ عَاقِبَةِ أَمْرِیْ وَ عَاجِلِهٖ وَ اٰجِلِهٖ ، فَاقْدِرْهُ لِیْ ، وَ یَسِّرْهُ لِیْ ، ثُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْهِ وَ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هٰذَا الْأَمْرَ شَرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَ عَاقِبَةِ أَمْرِیْ وَ عَاجِلِهٖ وَ اٰجِلِهٖ ، فَاصْرِفْهُ عَنِّیْ وَاصْرِفْنِیْ عَنْهُ ، وَاقْدِرْ لِیَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ اَرْضِنِیْ بِهٖ
اگر بے وضو ھو یا جلدی میں ھو نماز نہ پڑھ سکتے ہو تو دل میں اللّٰه پاک سے توجہ کرکے اس کام کا خیر مانگنا چاہیے یا یہ دعا مانگو ( اَللّٰھُمَّ خِرْلِیْ وَ اخْتَرْلِیْ) اے اللّٰه پاک میرے لیے اپ پسند فرما دیجیے کہ مجھے کون سا راستہ اختیار کرنا چاہیں مجھے صحیح ہدایت فرماۓ اور سیدھے راستے پر رکھے . اللّٰه پاک سے تعلق رکھو اور ہر چیز ان سے مانگوں کامیابی اپ کو ملی گی
استفادا کتب مصنفین (مولانا عبدرزاق سکندر و مولانا مسعود ازھر )
Comments
Post a Comment