۔33🌻) درود شریف بھیجنے کے فوائد


فرصت کے اوقات میں اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے کوئی بھی درود شریف پڑھا کریں.  امام إبن القیم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ”جلاء الأفھام“ میں درود شریف کے بہت سے فوائد ذکر کئے ہیں..جو کہ ذیل میں درج ہیں

۔▪️ درود شریف پڑھنا اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل ہے

۔▪️ درود شریف مبارک عمل ہے جس کے پڑھنے میں فرشتوں کی موافقت ہے

۔▪️ ایک مرتبہ درود پڑھنے والے پر دس بار اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے

۔▪️ دس درجات کی بلندی ہوتی ہے

۔▪️ دس نیکیوں کا اضافہ ہوتا ہے

۔▪️ نامہ اعمال سے دس گناہ مٹ جاتے ہیں

۔▪️ قبولیتِ دعا کا سبب ہے

۔▪️ روز قیامت کو نبی کریم ﷺ کی شفاعت کا ذریعہ ہے

۔▪️مغفرت کا مُوجَب ہے. 

۔▪️کثرتِ درود سے مشکلات اور پریشانیوں میں اللہ تعالیٰ غیبی مدد نازل فرماتے ہیں. 

۔▪️ روزِ قیامت میں نبی کریم ﷺ کی قربت نصیب ہوتی ہے

۔▪️ درود شریف کا ذکر تنگدست پر صدقہ کرنے کے مترادف ہے

۔▪️ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور فرشتوں کی دعا کا حصول ہے

۔▪️ کثرت درود سے موت سے پہلے جنت کی خوشخبری کا پروانہ مل جاتا ہے

۔▪️ کثرت درود کیوجہ سے قیامت کی ہولناکیوں سے نجات ملتی ہے

۔▪️ کوئی بھولی ہوئی چیز کی یاد دلانے کا سبب ہے

۔▪️ جس مجلس میں درود شریف پڑھی جائے وہ  مجلس کی پاکیزہ ہونے کا ذریعہ ہے یہ مجلس روزِ قیامت، ندامت وحسرت کا باعث نہیں ہو گی۔

۔▪️ کثرت درود غربت، محتاجی وفقر سے خلاصی کا سبب ہے

۔▪️ درود شریف نبی کریم ﷺ کی اُس بد دعا سے بچاؤ کا ذریعہ ہے جو آپ نے اپنا ذکر سن کر درود نہ پڑھنے والے کے خلاف کی، کہ اس کی ناک خاک آلودہ ہو۔

۔▪️ کثرت درود جنت کی راہ پر چلانے کا ذریعہ ہے. یہ عمل درود پڑھنے والے کو راہِ جنت پر چلا دیتا ہے۔

۔▪️ درود شریف کا ذکر مجلس کی خرابی سے نجات کا باعث ہے، کیونکہ جس مجلس میں اللہ کا ذکر، اس کی حمد وثناء اور نبی ﷺ پر درود نہ بھیجا جائے وہ مجلس عملی لحاظ سے بدبودار ہوتی ہے.

۔▪️ کثرت درود پل صراط پہ حصولِ نور کا باعث ہے

۔▪️ درود شریف کے ذریعے مسلمان، نبی کریم ﷺ کے ساتھ  بے وفائی کے درجے سے نکل جاتا ہے اور وفا کے مرتبہ پہ پہنچ جاتا ہے.

۔▪️ فرشتوں کے بیچ اللہ تعالیٰ، درود شریف پڑھنے والے کی تعریف کرتے ہیں

۔َ▪️ کثرت درود حصولِ برکت کا ذریعہ ہے

۔▪️ کثرت درود حصولِ رحمت کا مُوجَب ہے

۔▪️ محبتِ رسول ﷺ کا مظہر  ہے

۔▪️ کثرت درود ہدایتِ قلب کا باعث ہے

۔▪️ نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنے والے امتی کا نام پیش کیا جاتا ہے

۔▪️ پل صراط پر ثابت قدمی کا باعث ہے

۔▪️ کثرتِ درود سے حقوق مصطفی ﷺ سے کچھ حق کی ادائیگی ہو جاتی ہے.

۔▪️ درود شریف اللہ تعالیٰ کے ذکر کو بھی شامل ہے۔

۔▪️ درود شریف ایک قسم کی اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کیونکہ اسمیں بندہ اللہ تعالیٰ سے نبی ﷺ کی ثناء و تکریم کا سوال کرتا ہے. (📚 جلاء الأفهام)

لہذا اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے خوب کثرت سے درود شریف پڑھا کریں خواہ مختصر درود ہی ہو. کثرت مشاغل کیوجہ سے اگر زبان درود شریف پڑھنے کی عادی نہ ہو تو پھر ہاتھ میں تسبیح یا کاونٹر لیا کریں. اس سے آپکی عادت خود بخود بن جائے گی.

Comments