139) عظیم جرنیل معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

عظیم جرنیل معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 

تاریخ اسلام کا بغور مطالعہ کیا جائے تو سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شخصیت اتنی منفرد اور اہم ہے کہ نگاہیں ان اوراق میں الجھی رہتی ہیں 

نجیب اکبر آبادی لکھتے ہیں کہ

ایک 1) سیدنا حضرت امیر معاویہ نے سب سے پہلا اقامتی ہسپتال دمشق میں قائم کیا۔

 دو 2) سب سے پہلے اسلامی بحریہ قائم کی، جہاز سازی کے کارخانے بنائے اور دُنیا کی سب سے زبردست رومن بحریہ کو شکست دی۔ 

تین 3) آب پاشی اور آب نوشی کے لئے دورِ اسلامی میں پہلی نہر کھدوائی۔

 چار 4)ڈاک خانہ کی تنظیم نو کی اور ڈاک کا جدید اور مضبوط نظام قائم کیا۔ 

پانچ 5) سب سے پہلے احکام پر مہر لگانے اور حکم کی نقل دفتر میں محفوظ رکھنے کا طریقہ ایجاد کیا۔

 چھ 6) آپؓ سے پہلے خانہ کعبہ پر غلافوں کے اوپر ہی غلاف چڑھائے جاتے تھے۔ آپؓ نے پرانے غلاف کو اتار کر نیا غلاف چڑھانے کا حکم دیا۔ 

سات 7) خط دیوانی ایجاد کیا اور رقوم کو الفاظ کی صورت میں لکھنے کا طریقہ پیدا کیا۔

 اٹھ 8) انتظامیہ کو بلند تر بنایا اور انتظامیہ کو عدلیہ میں مداخلت سے روک دیا۔

 نو 9) آپؓ نے دین اخلاق اور قانون کی طرح طب اور علم الجراحت کی تعلیم کا انتظام  کیا۔

 دس 10) آپؓ نے بیت المال سے تجارتی قرضے بغیر اشتراک و نفع کے جاری کر کے تجارت و صنعت کو فروغ دیا اور بین الاقوامی معاہدے کیے۔ 

گیارہ 11) سرحدوں کی حفاظت کے لئے قدیم قلعوں کی مرمت کر کے اور چند نئے قلعے تعمیر کرا کر اس میں مستقل فوجیں متعین کیں۔ 

بارہ 12) سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کے دور میں ہی سب سے پہلے منجنیق کا استعمال کیا گیا

Comments