146) وہ گناہ جو گناہ ہی نہیں سمجھے جاتے

وہ گناہ جو گناہ ہی نہیں سمجھے جاتے 

۔▪ جیسے ریڑھی سے انگور، مونگ پھلی، چنے وغیرہ خریدنے سے پہلے ریٹ پوچھتے ہوئے بغیر اجازت کھانا شروع کر دینا۔

۔▪ جیسے گذرتی ہوئی ٹرالی سے دوڑ کر گنا کھینچ لینا۔

۔▪ جیسے موٹر سائیکل پہ ایسا زور دار ہارن لگوانا کہ جو سنے راستہ دینے پہ مجبور ہو جائے۔

۔▪ جیسے نہاتے ہوئے زیادہ پانی بس ڈالتے چلے جانا۔

۔▪ جیسے وضو کے وقت مسواک کی سنت ادا کرتے ہوئے ٹونٹی پہ قبضہ جمائے رکھنا جب دوسرے لوگ وضو کے لئے خالی جگہ کا انتظار کر رہے ہوں۔

۔▪ جیسے نمازیوں کے سروں پر سے گذرتے ہوئے پہلی صف میں پہنچنا۔

۔▪ جیسے صبح کے وقت دوکان پہ بلند آواز سے تلاوت لگا دینا۔

۔▪ جیسے مسجد میں پہنچ کر باتیں کرتے رہنا۔

۔▪جیسے وضو کرنے کے لئے اپنے شوز اتار کر بغیر اجازت کسی اور کی چپل پہن لینا۔

۔▪ جیسے رمضان میں ہر تراویح پڑھنے والے سے فنڈز مانگنا تاکہ مٹھائی بانٹی جا سکے۔

۔▪ جیسے شادی کے موقع پہ دلہن کی بہن کے ہاتھوں دولہا کو دودھ پیش کرنا۔

۔▪ جیسے کوڑا کرکٹ گلی میں پھینکنا۔

۔▪ جیسے سفر کرتے ہوئے اس انداز سے تھوکنا یا ناک صاف کرنا کہ چھینٹے ساتھ گذرنے والے پہ بھی پڑیں۔

۔▪ جیسے محفل میں بیٹھ کر دیگر حاضرین کو نظر انداز کرتے ہوئے فون میں مصروف ہو جانا۔

جیسے نامحرم رشتداروں سے شرعی پردہ نہ کرنا ▪

ایسے گناہ لاتعداد ہیں جن کا علماء سے بندہ پوچھے 

Comments