102) آسمان کہ دروازے کھولے جانے کے اوقات


آسمان کہ دروازے کھولے جانے کے اوقات

پہلا وقت : ظہر سے پہلے 

رسول الله ﷺ نے فرمایا

سورج ڈھلنے تک آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور ظہر کی نماز کے بعد بند ہوتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ اس وقت میری طرف سے کوئی بھلائی ہی اوپر جائے

 صححه الألباني فيص صحيح الجامع - رقم: (1532)

دوسرا وقت : ہر اذان کے وقت

 رسول الله ﷺ نے فرمایا

جب (اذان کے وقت) نماز کے لیے بلایا جاتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا بھی قبول کی جاتی ہے 

صحيح الترغيب - رقم: (260) صحيح الجامع - رقم: (818)

تیسرا وقت :​ دو نمازوں کے درمیان انتظار کرنے پر 

رسول الله ﷺ نے فرمایا

خوش ہو جاؤ کہ تمہارے رب نے آسمان کے دروازوں میں سے ایک دروازہ کھول دیا ہے، فرشتوں کے سامنے تم پر ناز کر رہا ہے، اور کہہ رہا ہے کہ میرے بندوں کی طرف دیکھو ایک فریضہ (نماز) ادا کرنے کے بعد دوسرے کا انتظار کر رہے ہیں 

صححه الألباني في صحيح الترغيب - رقم: (445) صحيح الجامع - رقم: (36)

 چوتھا وقت : ​ نصف رات کے وقت

 رسول الله ﷺ نے فرمایا

آدھی رات کے وقت آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں پھر ایک منادی کرنے والا اعلان کرتا ہے

               ہے کوئی دعا کرنے والا کہ اس کی دعا کو قبول کیا جائے؟ 🌺

                            ہے کوئی سوال کرنے والا کہ اسے عطا کیا جائے؟ 🌺

           ہے کوئی مصیبت میں مبتلا جس سے مصیبت دور کی جائے؟ 🌺

پھر کوئی مسلمان باقی نہیں رہتا جو دعا کرنے والا ہو مگر یہ کہ اللہ اس کی دعا کو قبول کر لیتا ہے ... صحيح الجامع - رقم: (2971)

پانچواں وقت : نماز میں دعائے استفتاح میں یہ کلمات کہنے پر

 [اللهُ أكبرُ كبيرًا، والحمدُ لله كثيرًا، وسبحان اللهِ بكرةً وأصيلاً]

ہم رسول ﷺ کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے کسی قوم کے ایک آدمی نے کہا

 اللهُ أكبرُ كبيرًا، والحمدُ لله كثيرًا، وسبحان اللهِ بكرةً وأصيلاً

  تو رسولُ اللہ ﷺ نے پوچھا: یہ (كلمات) کس نے کہے؟

   اس آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ میں نےکہے

رسول ﷺ نے فرمایا: مجھے تعجب ہوا کہ ان کلمات کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں

ابنُ عمر رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ کہتے ہیں: جب سے میں نے رسول ﷺ سے یہ بات سنی ہے میں نے ان کلمات کو کبھی ترک نہیں کیا ... صحيح مسلم (601)

Comments