عبدالرحیم ثانی نے فرنگی استعمار کے خلاف تحریک آزادی کی حمایت کی اور خود بھی اس تحریک میں شامل رہے اور تحریک آزادی کے حوالے سے سرفروش نامی ایک رسالہ بھی جاری کیا ـ جب قصہ خوانی بازار میں پشتونوں کا قتل عام ہوا اس وقت احتجاج میں بھی شامل رہے جسکی وجہ سے انہیں نو سال قید کاٹنا پڑی ـ عبدالرحیم پوپلزئ ثانی سرمایہ دارانہ نظام کے بدترین مخالف تھے ــ مولانا حسین احمد مدنی و عبیدالله سندھی اور عبدالرحیم پوپلزئ ثانی ایک ہی سکول آف تھاٹ کے لوگ تھے . 1939 میں بنوں میں فرنگی استعمار کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئے ۔۔۔ جس کی پاداش میں انہیں گرفتار کر کے پانچ سال کے لیئے پس زندان کر دیا گیا ــــــ 1944 میں ان کی وفات ہوئی ـ
ان کی وفات کے بعد مسجد قاسم علی خان کے امام ان کے چھوٹے بھائی عبدالقیوم پوپلزئ ٹہرے ۔۔۔ مولانا عبدالقیوم کی وفات کے بعد مفتی شھاب الدین پوپلزئ مسجد قاسم علی خان کے امام قرار دیئے گئے ــ اور ابھی تک اس منصب پہ ہیں۔ـ
پاکستان بننے سے بھی بہت پہلے مسجد قاسم علی خان سے اعلان کے بعد رمضان المبارک کا آغاز اور عید ہوتی تھی جو اب تک جاری ہے
Comments
Post a Comment