194🌻) Hatim Tai's palace and the red mountains of Hail (e/u)

In the Indian subcontinent and even among the Arabs, Hatim Tai is considered a metaphor for generosity. The famous writer of the last century, Mir Aman Dehlvi, wrote the story of the Four Dervishes under the name of Hatim Tai, titled "Bagh wa Bahar", which is still considered a masterpiece in Urdu. Mir Aman Dehlvi's stories of Hatim Tai were just stories, but Hatim Tai was actually a living character. He was a personality of the era of the Prophet (peace be upon him) whose generosity was a proverb. But among the scholars of Arabia, Hatim Tai is counted among the famous poets of Arabia. Hatim Tai was a famous poet of the era of ignorance who has been famous for 1500 years due to his unparalleled generosity.

Hatim ibn Abdullah ibn Saad ibn Akhzam ibn Abi Akhzam al-Tai was from Hail in northwestern Saudi Arabia. Hail is now a province in Saudi Arabia. Two things fascinate people who come to the city of Hail: the mountains and Hatim al-Tai's palace and fireplace. The place on the top of Jabal Samra is still known as "Hatim al-Tai's fireplace". Here he used to light a fire at night so that those passing through the area could find guidance. Whenever a guest came to Hatim al-Tai's house, he would spare no effort in honoring him. Rather, he would search for the guests himself and would light the fire and call out to them. He would also give his slave the good news that if a guest came to our house because of this fire, you would be free.

The Hatim Tayyeh fireplace has a spiritual significance that distinguishes Hail from other parts of Saudi Arabia. The locals of Hail have made it their motto for feasting and hospitality. Although this place of lighting a fire is of great importance in the history of Hail, it has not received the attention and care it deserves in the past few decades. It would have been better if the fireplace on the mountain had been left in its original state, while now the rusty iron fence, indiscriminate writings by people and garbage scattered everywhere have distorted the view of this place, which is now being redeveloped under a tourism program. In addition, one can definitely get lost in it for a few moments, seeing the pleasant view of the oases as far as the eye can see and hearing the thunderous sound of waterfalls gushing from the mountain peaks. Here, the red-colored Aja and Salmi mountains seem to testify to the generosity and hospitality of the famous Arab world's generous Hatim Ta'i. The valleys and agricultural farms between the Aja and Salmi mountains are among the most famous sights of Hail. Wherever tourists look, they see greenery, clean air, plains, the archaeological sites of Hail, the palace of Hatim Ta'i, and the mouths of giant volcanoes. The largest mountain here is Aja, located to the west of Hail city. Its range extends for 40 kilometers. It is about 30 kilometers wide. Aja Mountain is famous for the archaeological sites of Tawaran and the village of 'Al-Aqda'. Al-Aqda village is located inside the Aja mountain. It is famous for its agricultural farms and valleys. It is also a pasture for cattle and camels. Al-Aqda village can be easily reached from Hail. A paved road has been built from Hail city to the interior of the Aja mountain range. The mountain range of Jabal Salmi runs for a hundred kilometers to the southeast of the Aja mountain range. The name Salmi has been associated with Aja since pre-Islamic history. Tawaran village is located to the north of the Aja mountain. Its special feature is that the palace of Hatim Tai is located in this village. The Department of Tourism and National Antiquities has prepared a canopy for it from date palm bark. Stone benches have been made for visitors here.

1- In the biography of the Prophet (peace be upon him), there is a story about Safana, the daughter of the Prophet of Islam and Hatim Ta'i. The Prophet (peace be upon him) treated Safana's father Hatim Ta'i with special respect due to his generosity. When Safana, the daughter of Hatim Ta'i, was presented to the Prophet (peace be upon him), he addressed her and said:

"I am the daughter of the chief of my people, and my father used to help the needy, feed the hungry, and entertain guests, so I should be treated with mercy."

 The Prophet (peace be upon him) said:

"Indeed, these are the characteristics of a believer. If your father had been a Muslim, we would have shown mercy to him. Release this girl, for her father was a man of good character, and Allah loves good character."

2- Hatim Tai's Diwan was first published by "Rizqullah Hassoun" from London in 1876. In 1897, a translation of the Diwan was published in German.

حاتم طائی کا محل اور حائل کے لال پہاڑ

 برصغیر پاک و ہند میں بلکہ اہل عرب میں حاتم طائی کو سخاوت کا استعارہ مانا جاتا ہے، پچھلی صدی کے مشہور ادیب میر امن دہلوی نے حاتم طائی کے نام سے "باغ و بہار" کے عنوان سے قصہ چہار درویش لکھا ، جسے اردو زبان میں آج بھی ایک شاہکار سمجھا جاتا ہے، میر امن دہلوی کی حاتم طائی کی کہانیاں تو خیر قصہ گوئی تھیں، مگر حاتم طائی حقیقتا ایک جیتا جاگتا کردار تھا، دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد کی ایسی شخصیت رہے جن کی سخاوت تو خیر ضرب المثل رہی۔ مگر عرب کے اہل علم میں حاتم طائی کا شمار عرب کے نامور شعرا میں ہوتا ہے۔ حاتم طائی دورِ جاہلیت کا معروف شاعر تھا جسے بے مثال سخاوت کے سبب 1500 برس سے شہرت حاصل ہے۔

حاتم ابن عبد اللہ بن سعد بن أخزم بن أبي أخزم الطائی کا تعلق شمال مغربی سعودی عرب میں حائل سے تھا ۔ حالیہ سعودی عرب میں حائل کو صوبے کا مقام حاصل ہے۔ حائل شہر آنے والے لوگوں کو دو چیزیں یہاں سحر میں لیتی ہیں ایک یہاں کے پہاڑ اور دوسرا حاتم طائی کا محل اور آتش دان۔ یہاں جبل سمرہ کی چوٹی پر واقع مقام ابھی تک "حاتم طائی کے آتش دان" کے نام سے معروف ہے۔ یہاں وہ رات کے وقت آگ جلایا کرتا تھا تاکہ علاقے سے گزرنے والوں کو راستے کی رہ نمائی حاصل ہو سکے۔حاتم طائی کے گھر کوئی بھی مہمان آجاتا وہ اس کی عزت و تکریم میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھتے تھے بلکہ وہ خود مہمانوں کی تلاش میں لگے رہتے تھے اور آگ روشن کرکے ان کو آوازیں دیا کرتے بلکہ اپنے غلام کو خوشخبری دیتے تھے کہ اگر اس آگ کی وجہ سے کوئی مہمان ہمارے گھر آگیا تو تم آزاد ہو جاو گے۔

حاتم طائی کا آتش دان معنوی طور پر گراں قدر اہمیت کا حامل ہے جو حائل کو سعودی عرب کے دیگر علاقوں سے ممتاز بناتا ہے۔ حائل کے مقامی باسیوں نے اس کو ضیافت اور مہمان نوازی کے حوالے سے اپنا شعار بنا رکھا ہے۔ اگرچہ آگ روشن کرنے کا یہ مقام حائل کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے، تاہم اس کے باوجود یہ مقام گزشتہ چند دہائیوں سے اس توجہ اور دیکھ بھال سے محروم رہا جس کا یہ مستحق ہے۔ اگر پہاڑ پر موجود آتش دان کو اس کی اصلی حالت پر رہنے دیا جاتا تو کہیں بہتر ہوتا جب کہ اب زنگ آلود لوہے کی باڑ ، لوگوں کی جانب سے اندھا دھند تحریروں اور ہر طرف پھیلے کچرے نے اس مقام کے منظر کو مسخ کر دیا تھا، جسے اب سیاحتی پروگرام کے تحت دوبارہ  بہتر بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں تاحد نظر نخلستانوں کا پرلطف منظر دیکھ کر اور پہاڑ کی چوٹیوں سے پھوٹنے والے آبشاروں کی گرجدار آواز سن کر کوئی بھی چند لمحوں کے لیے ضرور اس میں کھو جاتا ہے۔ یہاں سرخ رنگ کے اجا اور سلمی پہاڑ عرب دنیا کے مشہور سخی حاتم طائی کی فیاضی اور مہمان نوازی کی گواہی دیتے ہوئے لگتے ہیں۔ اجا اور سلمی پہاڑوں کے درمیان وادیاں اور زرعی فارم حائل کے مشہور ترین قابل دید مقامات میں شمار ہوتے ہیں۔ یہاں سیاح جدھر بھی نظر ڈالتے ہیں انہیں ہر طرف سبزہ زار، صاف ستھری ہوا، میدانی علاقے، حائل کے آثار قدیمہ، حاتم طائی کا محل اور دیوہیکل بے نظیر آتش فشانوں کے دہانے نظر اْتے ہیں۔ یہاں کا سب سے بڑا پہاڑ اجا ہے یہ حائل شہر کے مغرب میں واقع ہے۔ اس کا سلسلہ 40 کلو میٹر تک چلا گیا ہے۔ 30 کلو میٹر کے قریب اس کا عرض ہے۔ اجا پہاڑ توارن کے آثار قدیمہ اور ’العقدہ‘ قریے کے لیے معروف ہے۔ العقدہ قریہ اجا پہاڑ کے اندر بسا ہوا ہے۔ یہ زرعی فارموں اور وادیوں کے لیے مشہور ہے۔ یہ مویشیوں اور اونٹوں کی چراگاہ بھی ہے۔ حائل سے العقدہ قریہ آسانی سے پہنچا جاسکتا ہے۔ حائل شہر سے اجا پہاڑ کے اندرونی علاقے تک پکی سڑک چلی گئی ہے، جبل سلمی کا کوہستانی سلسلہ اجا پہاڑ کے کوہستانی سلسلے کے جنوب مشرق میں سو کلومیٹر تک چلا گیا ہے، سلمی کانام اجا سے اسلامی تاریخ سے پہلے سے جڑا ہوا ہے۔ توارن قریہ (گاوں) اجا پہاڑ کے شمال میں واقع ہے۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ اس قریے میں حاتم طائی کا محل موجود ہے۔ محکمہ سیاحت و قومی آثار نے یہاں کھجور کی چھال سے اس کا سائبان تیار کیا ہے۔ یہاں آنے والوں کے لیے حجری بینچیں بنائی گئی ہیں۔

۔👈 1- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت میں پیغمبرِ اسلام اور حاتم طائی کی بیٹی سفانہ کا قصہ موجود ہے۔ نبی کریم نے سفانہ کے باپ حاتم طائی کی سخاوت کی نسبت  سے اس کے ساتھ خصوصی معاملہ فرمایا۔حاتم طائی کی بیٹی سفانہ جب قیدی بنا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کی گئی تو اس نے آپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ

"میں اپنی قوم کے سردار کی بیٹی ہوں اور میرا باپ تنگ دستوں کی مدد کرتا تھا ، بھوکوں کو کھانا کھلاتا تھا اور مہمان کی اعلی مدارات کرتا تھا لہذا میرے ساتھ رحم کا معاملہ فرمایا جائے"۔

 آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

"واقعتا یہ تو مومن کی صفات ہیں، اگر تمہارا باپ مسلمان ہوتا تو یقینا ہم اس پر رحم کا معاملہ ہی فرماتے۔ اس لڑکی کو رہا کر دو کیوں کہ اس کا باپ اعلی اخلاق کا خُوگر تھا اور اللہ اعلی اخلاق کو پسند فرماتا ہے"

۔👈 2- حاتم طائی کا دیوان پہلی بار "رزق اللہ حسون" نے لندن سے 1876ء میں شائع کیا۔ 1897ء میں دیوان کا ترجمہ جرمن زبان میں چھپا

Comments