240🔴) روس اور افغان جنگ کے واقعات

۔ 🌴 روس اور افغان جنگ کے واقعات 

شیخ عبداللہ عزام شہید تقبلہ اللہ اپنی کتاب "افغانستان میں اللہ کی نشانیاں" کے صفحہ  75 اور 76 پر رقمطراز ہیں کہ عمر حنیف ذرماہ ضلع میں کمانڈر تھا اس نے مجھے کمانڈر نصراللہ منصور جو کہ اسلامی انقلاب کے محاذ کا لیڈر تھا اسکے گھر میں بیان کیا کہ 

۔💠  میں نے ایک بھی شہید ایسا نہیں دیکھا جسکی میت تبدیل ہوئی ہو یا جس سے بدبو چھوٹی ہو

۔💠  میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کتے شہداء کی میتوں کو چھیڑ پھاڑ کر شوق سے کھا رہے ہوں حالانکہ وہ کمیونسٹوں کی نعشوں کو کھا جاتے تھے

۔💠  3 یا 4 سال کے بعد بذات خود میں نے 12 شہداء کی لاشیں کھولی ہیں۔ میں نے نہیں دیکھا کہ کسی میت نے تعفن یا بدبو چھوڑی ہو

۔💠  میں نے کئی شہداء کو دفنانے کے ایک سال سے بھی زیادہ عرصے کے بعد دیکھا، انکے زخم ابھی بھی تازہ تھے اور ان سے خون بہہ رہا تھا 

۔🌹 ایک امام نے مجھے بیان کیا: میں نے ایک شہید عبدالمجید محمد کو اسکی شہادت کے 3 مہینے بعد دیکھا تو وہ ایسے ہی تھا جس طرح ابھی ابھی شہید ہوا ہو اور اسکی میت سے مشک کی خوشبو اٹھ رہی تھی۔

۔🌹 عبدالمجید حاجی نے مجھے بتایا کہ ایک قصبے لائکی میں ایک امام شہید کی شہادت کے 7 ماہ کے بعد بھی ایسے لگتا تھا کہ یہ ابھی بھی زندہ ہے سوائے اسکی ناک کے۔

۔🌹 شائق موذن مجلس الشوری للجہاد کے ایک امیر نے بیان کیا کہ شہید نثار احمد ملبے کے نیچھے 7 ماہ تک رہا اور بالکل بھی تبدیل نہ ہوا تھا۔

۔🌹 عبدالجبار نیازی نے مجھے بتایا کہ میں نے 4 شہداء کو دیکھا 3 سے 4 ماہ کے بعد جبکہ وہ شہادت پاچکے تھے۔ ان میں سے 3 ایسے لگتے تھے کہ ابھی بھی زندہ ہیں اور انکی داڑھی اور ناخن بڑھ چکے تھے جہاں تک چوتھے کا تعلق تھا اسکا چہرہ جزوی متاثر ہوچکا تھا

Comments