خطّۂ برّصغیر میں رسول اللہ ﷺ کے پچیس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تشریف لائے
بارہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے عہد میں
پانچ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے عصرِ خلافت میں
تین حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دورِ امارات میں
چار حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے ایّامِ حکومت میں
ایک یزید بن معاویہ کے زمانۂ حکمرانی میں
۔۔۱ـ عثمان بن ابوالعاص ثقفی: بلادِ ہند میں تین جنگیں لڑیں۔
۔۔۲ـ حَکَم بن ابوالعاص ثقفی: گجرات میں بندرگاہ تھانہ اور بھڑوچ فتح کیے۔
۔۔۳ـ مُغیرہ بن ابوالعاص ثقفی: صوبہ سندھ کا شہر دیبل فتح کیا۔
۔۔٤ـ ربیع بن زیاد حارثی مذحجی: کرمان و مکران میں جہاد کیا۔
۔۔۵ـ حَکَم بن محمد بن عمرو بن مجدع ثعلبی غِفاری: مکران میں تگ و تاز جہاد کی۔
۔۔٦ـ عبداللہ بن عبداللہ بن عُتبان انصاری: فتحِ مکران میں شامل ہوئے۔
۔۔۷ـ سہل بن عدی بن مالک خزرجی انصاری: جنگِ مکران میں شرکت کی۔
۔۔۸ـ شہاب بن مخارق بن شہاب تمیمی: فتحِ مکران میں حصّہ لیا۔
۔۔۹ـ صحار بن عباس عبدی: جنگِ مکران میں شریک ہوئے۔
۔۔۱۰ـ عاصم بن عمرو تمیمی: سندھ اور سجستان کے علاقے فتح کیے۔
۔۔۱۱ـ عبداللہ بن عمیر اَشجعی: بعض بلادِ سندھ اُن کی کمان میں فتح ہوئے۔
۔۔۱۲ـ نَسیر بن وَیْسم بن ثور عَجَلی: بلوچستان کا کچھ علاقہ ان کی کوشش سے فتح ہوا۔
۔۔۱۳ـ حُکیم بن جَبلہ اسدی: برّصغیر کے اوّلین سیّاح۔
۔۔١٤ـ عبیداللہ بن مَعمر بن عثمان قرشی تمیمی: مکران کے والی مقرر ہوئے۔
۔۔۱۵ـ عمیر بن سعد: کچھ عرصہ ولایتِ مکران ان کے سُپرد رہی۔
۔١٦ـ مُجاشع بن مسعود بن ثعلبہ سَلمی: فتحِ بلوچستان میں شرکت کی۔
۔۔۱۷ـ عبدالرحمٰن بن سَمُرہ بن حبیب قرشی تمیمی: ارضِ ہند کے بعض علاقوں پر فتح کے جھنڈے گاڑے۔
ُ۔۔۱۸ـ خریت بن راشد ناجی سامی: سندھ و مکران میں تشریف لائے۔
۔۔۱۹ـ عبیداللہ بن سُوید تمیمی شقری: غروۂ سندھ میں شریک ہوئے۔
۔۔۲۰ـ کُلیب ابو وائل: سرزمینِ ہند میں قدم رنجہ فرمایا۔
۔۔۲۱ـ مُہلّب بن ابو صفرہ ازدی عتکی: سندھ، بنّوں اور کوہاٹ تک پیش قدمی کی۔
۔۔۲۲ـ عبداللہ بن سوّار بن ہُمام عبدی: غزواتِ ہند میں شریک ہوئے۔
۔۔۲۳ـ یاسر بن سوّار بن ہُمام عبدی: جنگِ قلات میں شریک ہوئے۔
۔۔٢٤ـ سِنان بن سلمہ بن مُحبق ہُذلی: ارضِ ہند کے مفتوحہ علاقوں کے والی اور گورنر مقرر ہوئے۔
۔۔۲۵ـ منذر بن جارود عبدی: جنگِ یوقان و قلات میں شریک ہوئے۔
معروف مؤرخ و اسکالر محمد اسحاق بھٹّی کی کتاب
برّصغیر میں اِسلام کے اَوّلین نقوش) سے اقتباس )
Comments
Post a Comment