Nowadays, poor eyesight has become a common problem and people get glasses at a young age. However, if you try, you can protect your eyesight from premature or age-related weakness and avoid wearing glasses. Here are some tips that can help keep your eyes healthy and your vision strong.
Fish consumption..... Fish is rich in omega-3 fatty acids, which are helpful in protecting the eyes from the risk of a disease called dry eye. If you do not like fish, then this benefit can be obtained by considering the benefits of fish oil and consulting a doctor.
Use of goggles..... Whenever swimming or working with wood, be sure to wear goggles over your eyes. Goggles for swimming can protect your eyes from chloroprene. While working with wood, they prevent particles from entering the eyes, which can cause corneal abrasions.
Avoid AC air..... Make a habit of directing the AC air towards your feet instead of your eyes. Dry air-conditioned air sucks moisture from your eyes like a sponge, so try not to direct the air emitted from the AC towards your face. Excessive dryness in the eyes can cause corneal abrasions and blindness.
Choosing red onions..... Use red onions for food. Compared to other types, this onion contains a higher amount of an antioxidant called lutein, which protects the eyes from cataracts.
Use of sunglasses..... Wear sunglasses whenever you leave the house. This will not only help block the harsh rays emitted by the sun but will also protect the eyes from the drying effects of wind.
Use of sweet potato
Consume sweet potatoes, which are rich in vitamin A, frequently during their season. They are excellent for improving night vision and also help prevent blurred vision.
Towel separation
Use at least your own towel to clean your face every time. Sharing towels increases the risk of eye infections, conjunctivitis, and even makes it more likely if someone is already suffering from it.
Consume spinach twice a week
Spinach can be prepared and eaten in different ways and it does not matter, but make sure to make its consumption a regular part of your diet. According to various medical research reports, the protein and iron present in spinach are components that can help prevent age-related degeneration of the eye muscles and cataracts.
A break is necessary.
When you are working on a computer or reading a book, set an alarm every hour. Use this as a reminder to look away from your work or book and look at something far away for 30 seconds. This will help you prevent eye strain and reading strain.
Keep an eye on your blood pressure.
Check your blood pressure every month. If you wish, you can do this at home with blood pressure devices commonly found in the markets. If you are not aware of your blood pressure, the possibility of harm increases.
Wearing a hat or cap on the head
Make it a habit to wear a hat or cap along with sunglasses. A hat or cap protects against 50% of the sun's harmful ultraviolet rays and protects the eyes from 50% of the effects of these rays above or below the glasses, minimizing the possibility of these rays reaching the eyes from above or below the glasses.
Stimulate the mind
Rub peppermint oil on your hands. Medical researchers say that peppermint oil increases brain waves that improve alertness and concentration. These scents stimulate the brain's complex systems and their effects reach the eyes, helping you see more easily in dim light.
Walking
Make it a habit to walk at least four times a week. Various medical evidence suggests that making exercise a regular habit can help reduce intraocular pressure in people with cataracts.
Wash your eyes with water daily.
Boil water and cool it. Add salt to it and store it in a glass bottle. Wash your eyes with this water daily. Apart from this, doing this will also strengthen your muscles and nerves.
نظر کو کمزوری سے بچانے کے چند طریقے
آج کل نظر کی کمزوری ایک عام مسئلہ بن چکی ہے اور کم عمری سے چشمہ لگ جاتا ہے تاہم اگر آپ کوشش کریں تو نظر کو قبل از وقت یا عمر کے ساتھ آنے والی کمزوری سے تحفظ دے سکتے ہیں اور چشمہ لگانے سے بچ سکتے ہیں ۔ یہاں کچھ ایسے ہی نکات دئیے گئے ہیں جو آپ کی آنکھوں کو صحت مند اور بینائی کو مضبوط رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
مچھلی کا استعمال ..... مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہے جو آنکھوں کو ڈرائی آئی نامی مرض کے خطرے سے بچانے میں مددگار جُز ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ کو مچھلی پسند نہیں تو مچھلی کے تیل کے فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ڈاکٹر سے مشورہ کرکے یہ فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
گوگلز کا استعمال ..... جب بھی تیراکی یا لکڑی وغیرہ کا کام کریں تو گوگلز کو ضرور آنکھوں پر چڑھائیں۔ تیراکی کے لیے آنکھوں کے گوگلز آپکی آنکھوں کو کلوراپن سے بچا سکتے ہیں۔ جبکہ لکڑی کے کام کے دوران یہ ذرات کو آنکھوں میں جانے نہیں دیتے جو قرنیے میں خراش کا باعث بن سکتے ہیں۔
اے سی کی ہوا سے گریز ..... اے سی کی ہوا کا رخ آنکھوں کی بجائے پیروں کی جانب رکھنے کی عادت ڈالیں ۔ خشک ایئر کنڈیشنڈ ہوائیں اسفنج کی طرح آنکھوں سے نمی کو چوس لیتی ہیں تو کوشش کریں اے سی سے خارج ہونے والی ہوا کا رخ آپ کے چہرے کی جانب نہ ہو۔ آنکھوں میں بہت زیادہ خشکی قرنیے میں خراشوں اور اندھے پن کا باعث بنا سکتی ہے۔
سرخ پیاز کا انتخاب ..... کھانے کے لیے سرخ پیاز کا استعمال کریں۔ دیگر اقسام کے مقابلے میں اس پیاز میں بلوطین نامی ایک اینٹی آکسیڈنٹ زیادہ مقدار میں ہوتا ہے جو آنکھوں کو موتیے کے مرض سے تحفظ دیتا ہے۔
سن گلاسز کا استعمال ..... جب بھی گھر سے نکلیں تو سن گلاسز کو پہن لیں۔ اس سے نہ صرف سورج سے خارج ہونے والی سخت شعاعوں کو بلاک کرنے میں مدد ملے گی بلکہ آنکھوں کو ہوا چلنے سے خشک ہونے کے اثرات سے بھی تحفظ ملے گا۔
شکرقندی کا استعمال
وٹامن اے سے بھرپور شکرقندی کو اسکے سیزن میں کثرت سے استعمال کریں۔ یہ رات کی نظر کو بہتر کرنے کے لیے بہترین چیز ہے اور بینائی کو دھند لانے سے بچانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
تولیہ الگ کرنا
ہر بار اپنے چہرے کو صاف کرنے کے لیے کم از کم اپنا تولیہ استعمال کریں۔ تولیے کا مشترکہ استعمال سے آنکھوں کے انفیکشن آشوبِ چشم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے بلکہ اگر کوئی اس کا شکار ہو تو یقینی ہوجاتا ہے۔
ہفتے میں دوبار پالک کا استعمال
پالک کو مختلف طریقے سے بنا کر کھایا جا سکتا ہے اور یہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا بلکہ اس کا استعمال معمول بنا لینے کو یقینی بنائیں۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق پالک میں موجود پروٹین اور آئرن ایسا جز ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے پٹھے میں آنے والی تنزلی اور موتیے کی روک تھام میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔
وقفہ ضروری ہے
جب آپ کمپیوٹر پر کام یا کتاب کا مطالعہ کر رہے ہوں تو ہر گھنٹے بعد کا الارم لگالیں۔ اسکو یا د دہانی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنے کام یا کتاب سے نظریں ہٹا کر کسی دور واقع جگہ کو 30 سیکنڈ تک دیکھیں‘ اس طریقے سے آپ کو آنکھوں کی تھکاوٹ اور اس پر پڑھنے والے بوجھ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
بلڈ پریشر پر نظر رکھیں
اپنے بلڈ پریشر کا معائنہ ہر ماہ کریں‘ اگر آپ چاہیں تو بازاروں میں عام ملنے والے بلڈ پریشر کے آلات سے یہ کام گھر پر بھی ہو سکتا ہیں‘ اگر پریشر کے بارے میں علم نہ ہوسکے تو نقصان پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
سر پر ہیٹ یا ٹوپی کا استعمال
سن گلاسز کے ساتھ ایک ہیٹ یا ٹوپی کو بھی پہننے کی عادت ڈالیں‘ ہیٹ یا ٹوپی سورج کی نقصان دہ الٹروائلٹ شعاعوں کے 50 فیصد اثرات سے تحفظ دیتا ہے اور آنکھوں میں چشمے کے اوپر یا نیچے ان شعاعوں کے 50 فیصد اثرات سے تحفظ دیتا ہے اور آنکھوں میں چشمے کے اوپر یا نیچے سے ان شعاعوں کے پہنچنے کا امکان کم ترین ہوجاتا ہے۔
دماغ کو تحریک دینا
پودینے کے تیل کو اپنے ہاتھ پر مل کر سونگھیں‘ طبی محققین کا کہنا ہے کہ پودینے کا تیل دماغ کے اندر ان لہروں کو بڑھاتا ہے جو ہوشیاری اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہیں‘ یہ خوشبوئیں دماغ کے پیچیدہ نظام کو تحریک دیتی ہیں اور آنکھوں تک ان کے اثرات جاتے ہیں جن کی مدد سے آپ مدھم روشنی میں زیادہ آسانی سے دیکھنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔
چہل قدمی
ہفتے میں کم از کم چار بار چہل قدمی کی عادت بنالیں‘ مختلف طبی شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ ورزش کو معمول بنالینے سے موتیے کے شکار افراد میں گوشہ چشم کے اندر دباؤ کو کم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
روزانہ پانی سے آنکھیں دھوئیں
پانی اُبال کر ٹھنڈا کرلیں‘ اس میں نمک ڈال کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کرلیں روزانہ اس پانی سے آنکھیں دھوئیں‘ اس کے علاوہ ایسا عمل کرنے سے پٹھوں اور اعصاب کو بھی تقویت ملے گی
Comments
Post a Comment