311🌻) 8 foods that provide calcium to bones (e/u)


Strong bones are very important for the optimal development of the body. It is considered natural for bones to weaken with age, but this is not the case. Regular consumption of some foods can keep bones strong even in old age. Vitamin D and calcium play an important role for strong bones. There are some simple foods that make bones strong due to their high content of vitamin D and calcium.

.....1 Yogurt is a food that contains calcium and vitamin D in large quantities. One cup of yogurt contains 30% calcium and 20% vitamin D, fulfilling the daily requirement of both nutrients.

..2 Salmon is an excellent food for your bones. Salmon is rich in vitamin D and calcium. In addition, fish also contains omega-3, which is considered very beneficial for your heart health.

...3 Milk is rich in calcium and vitamin D. It is called a complete food. An 8-ounce glass of milk contains 30% calcium and a large amount of vitamin D, which is very beneficial for strengthening bones.

...4. By including almonds in your daily diet, you can get healthy and strong bones. In addition to calcium, you can also get healthy fats from almonds, which are very beneficial for your overall health.

...5 Cheese is rich in calcium, but only moderate consumption can guarantee healthy bones. One and a half ounces of cheese contains more than 30% calcium, which is enough to meet a day's calcium requirement.

 .....6 Although an egg contains only 6 percent vitamin D, it is a very easy source of vitamin D. Second, egg yolk is rich in vitamin D.

...7. Eat spinach at least once a week to provide the necessary calcium for the bones. Spinach not only contains 25 percent calcium, but it is also rich in fiber, iron, and vitamin A.

....8 Fresh lime juice does not directly contain calcium or vitamin D, but it makes it easier to obtain these components. Several studies have shown that ascorbic acid, present in lime juice, increases the body's ability to absorb calcium.

ہڈیوں کو کیلثیم مہیا کرنے والی8 غذائیں

جسم کی بہترین نشونما کے لئے ہڈیوں کا مضبوط ہونا نہایت ضروری ہے ۔ عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ ہڈیاں کمزور ہونا ایک قدرتی امرسمجھا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ چند غذاؤں کا باقائدگی سے استعمال بڑھتی عمر میں بھی ہڈیوں کو مضبوط رکھ سکتا ہے ۔ مضبوط ہڈیوں کے لئے وٹامن ڈی اور کیلشیم اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ چند سادہ غذائیں ایسی ہیں جو وٹامن ڈی اور کیلشیم کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہیں۔

۔۔1 دہی ایک ایسی غذا ہے جس میں کیلثیم کے ساتھ وٹامن ڈی بھی کثیر تعداد میں موجود ہوتی ہے۔ ایک کپ دہی میں 30فیصد کیلشیم اور 20فیصد وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے، جوان دونوں غذائی کی ایک دن کی جسمانی ضرورت کو پورا کر دیتا ہے۔

۔۔2 سامن مچھلی آپکی ہڈیوں کے لئے ایک بہترین غذا ہے۔ سامن مچھلی میں وٹامن ڈی اور کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔اسکے علاوہ مچھلی میں اومیگا 3 بھی موجود ہوتا ہے جو آپکے دل کی صحت کے لئے نہایت مفید مانا جاتا ہے۔

۔۔3 دودھ کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتا ہے اس کو ایک مکمل غذا کہا جاتا ہے۔ 8اونس دودھ میں 30فیصد کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے، جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے نہایت نفع بخش ہے۔

۔۔4 بادام کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے آپ صحت مند و مضبوط ہڈیاں پا سکتے ہیں۔ کیلثیم کے علاوہ بادام سے صحت بخش چکنائی بھی حاصل کر سکتے ہیں جو آپکی مجموئی صحت کے لئے نہایت فائدے مند ہے۔

۔۔5 پنیر کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے لیکن اس کا معتدل استعمال ہی صحت مند ہڈیوں کی ضمانت بن سکتا ہے۔ ڈیڑھ اونس پنیر میں 30 فیصد سے زائد کیلشیم موجود ہوتا ہے، جو ایک دن کی کیلشیم کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہے۔

 ۔۔6 اگرچہ ایک انڈے میں صرف 6 فیصد وٹامن ڈی ہوتا ہے لیکن یہ وٹامن کے حصول کا نہایت آسان ذریعہ ہے، دوسرا انڈے کی زردی وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتی ہے۔

۔۔7 پالک ہڈیوں کو ضروری کیلثیم مہیا کرنے کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک بار ضرور کھائیں ۔پالک میں نہ صرف 25 فیصد کیلشیم ہوتا ہے بلکہ یہ فائبر، آئرن اور وٹامن اے سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔

۔۔8 مالٹے کے تازہ جوس میں براہ راست کیلشیم یا وٹامن ڈی تو نہیں ہوتا لیکن یہ ان اجزا کے حصول کو آسان بنا دیتا ہے۔ متعدد تحقیقات یہ ثابت کر چکی ہیں کہ مالٹے کے جوس میں موجود اسکوربک نامی ایسڈ جسم میں کیلیشم کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھا دیتا ہے

Comments