مولانا سید سلیمان ندوی رحمت اللہ علیہ نے اپنی شاہکار ، بے مثل اور ایمان افروز کتاب ”خطباتِ مدراس ” جس کے بعض فقرے ، پیراگراف ہزاروں سیرت کی کتابوں پر بھاری ہیں ۔۔۔اس میں ایک تعلیم یافتہ ہندو کی رسول اللہ ﷺ کی سیرت پر رائے نقل کی ہے ۔ مولانا لکھتے ہیں کہ ... آج سے تیس چالیس برس پہلے پٹنہ کے مشہور واعظ اسلام ماسٹر حسن علی مرحوم جو ”نور اسلام “ نام کا ایک رسالہ نکالتے تھے اسمیں اپنے ایک ہندو تعلیم یافتہ دوست کی رائے لکھی ہے کہ اس نے ایک دن ماسٹر صاحب سے کہا کہ میں آپ کے پیغمبر ﷺ کو دنیا کا سب بڑا کامل انسان تسلیم کرتا ہوں ۔۔۔ انہوں نے دریافت کیا کہ تم کیوں پیغمبر اسلام ﷺ کو دنیا کا کامل انسان جانتے ہو ؟
اس نے جواب دیا کہ مجھ کو ان کے زندگی میں بیک وقت اس قدر متضاد اور متنوع اوصاف نظر آتے ہیں جو کسی ایک انسان میں تاریخ نے کبھی یکجا کر کے نہیں دیکھائے۔
۔🌹 بادشاہ ایسا کہ ایک پورا ملک اسکی مٹھی میں ہو
اور بے بس ایسا ہو خود اپنے آپ کو اپنے قبضے میں نا جانتا ہو بلکہ خدا تعالی کے قبضہ میں۔۔
۔🌹 دولت مند ایسا ہو کہ خزانے کے خزانے اونٹوں کے لدے ہوئے اسکے درالحکومت میں آ رہے ہیں
اور محتاج ایسا کہ مہینوں اسکے گھر چولہا نا جلتا ہو اور کئی کئی وقت اس پر فاقے سے گزر جاتے ہوں ۔۔
۔🌹 سپہ سالار ایسا ہو کہ مٹھی بھر نہتے آدمیوں کو لے کر ہزاروں خرق آہن فوجوں سے کامیاب لڑائی لڑا ہو
اور صلح پسند ایسا کہ ہزاروں پر جوش جاں نثاروں کی ہمرکابی کے باوجود صلح کے کاغذ پر بے چون و چرا دستخط کر دیتا ہو۔۔
۔🌹 شجاع اور بہادر ایسا کہ ہزاروں کے مقابلہ میں تن تنہا کھڑا ہو
اور نرم دل ایسا کہ کبھی اس نے انسانی خون کا ایک قطرہ بھی اپنے ہاتھ سے نا بہایا ہو۔۔
۔🌹 باتعلق ایسا ہو عرب کے ذرہ ذرہ کی اسکو فکر ، بیوی بچوں کی اسکو فکر ہو ، غریب و مفلس مسلمانوں کی اسکو فکر ، خدا کی بھولی ہوئی دنیا کے سدھار کی اسکو فکر غرض سارے سنسار کی اسکو فکر ہو
اور بے تعلق ایسا اپنے خدا کےسوا کسی اور کی یاد اسکو نا ہو اور اسکے سوا ہر چیز اسکو فراموش ہو
۔🌹 اس نے کبھی اپنی ذات کیلئے اپنے برا کہنے والے سے بدلہ نا لیا ہو اور اپنے ذاتی دشمنوں کے حق میں دعائے خیر کی اور انکا بھلا چاہا لیکن خدا تعالی کے دشمنوں کو اس نے کبھی معاف نا کیا اور حق کا راستہ روکنے والوں کو ہمیشہ جہنم کی دھمکی اور عذاب الہی سے ڈراتا رہا
Comments
Post a Comment