عرش کے چار چشمے
زنجبیل، تفجیر، سلسبیل اور تسنیم کے چشمے
حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
جنت میں چار چشمے (ایسے) ہیں کہ ان میں سے دوچشمے عرش کے نیچے سے پھوٹتے ہیں ایک ذکر اللہ تعالیٰ نے (آیت) ﴿ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيراً﴾ میں فرمایا ہے اور دوسرا چشمہ زنجبیل ہے اور دو چشمے عرش کے اوپر سے پھوٹتے ہیں ان میں سے ایک جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے سلسبیل کے ساتھ کیا ہے اور دوسرا چشمہ تسنیم ہے۔
چشمہ تفجیر: ... ارشادِ خداوندی وَيُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيراً کی تفسیر میں ابن شوہب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جنتیوں کے پاس سونے کی لاٹھیاں ہوں گی ان کے ساتھ اشارہ کرکے اس چشمے کو بہائیں گے اور وہ چشمہ ان کی ان لاٹھیوں کے اشارہ پر اسی طرف کوبہتا ہوگا۔
(البدورالسافرہ:۱۹۳۱، بحوالہ زوائد زہدامام عبداللہ بن احمد)
چشمہ تسنیم: ... حضرت عطاء رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ تسنیم وہ چشم ہے جس میں شراب کی ملاوٹ کی جاے گی۔ (البدورالسافرہ:۱۹۲۷)
عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ (جوش مارنے والے دوچشمے)
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ دونوں چشمے جنتیوں کے محالات پر مشک و عنبر کی پھواریں ڈالیں گے جس طرح سے دنیاوالوں کے گھروں پر بارش کی پھوار پڑتی ہے۔.. (حادی الارواح:۲۳۷)
اور مختلف اقسام کے میوے بھی برسائیں گے۔
(بدورالسافرہ:۱۹۳۰، بحوالہ ابن ابی شیبہ)
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ دونوں چشمے پانی کی پھوار ڈالیں گے۔
(البدورالسافرہ:۱۹۲۹)
عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ (لگاتار بہنے والے چشمے)
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ (الرحمن:۵۰) ان دونوں باغوں میں دوچشمے ہوں گے جو بہتے چلے جائیں گے، اس کی تفسیر میں حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ دونوں چشمے عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ سے افضل ہیں۔... (حادی الارواح:۲۳۷)
Comments
Post a Comment