When the name of olive comes to mind, only its oil comes to mind, but its delicious fruit, which is used less, is not only delicious, but also beneficial for health. Unfortunately, in Pakistan, its oil is used only for massage, while the fruit is used as a dressing for salads or pizza. In Pakistan, the average Muslim does not use even a fraction of the olives that he mentions. You must have read about its benefits from people everywhere and in magazines, but do you know which olive oil and fruit you should buy?
Let us give you some guidelines for buying olives and their fruits today.
1. Remember the first rule, not every oil that says olive is real and pure olive.
2. There are five types of olive oil available in the market:
1) Extra virgin olive oil, also known as avocado.
2) Virgin oil
3) Light oil
4) Pure Oil
5) Palm oil
ُ....3. The real and purest type is the first one, Extra Virgin Olive Oil (EVOO). Which you can not only drink but also use in everything from cooking to body or head massage. It is made according to international standards. No chemicals or industrial waste are used in it.
...4. The remaining three types are also olive oil, but their quality is not good.
...5. The last type that Pakistanis mostly use. It is the worst type of palm oil. Palm oil is actually made from olive peel, which is chemically processed into oil and then a small amount of avocado is added to give it the aroma and taste of olives. So remember, never use palm oil for drinking or eating. Also, do not use it for massage because it is a fraud in the name of olives. Its use is mostly industrial.
...6. Whenever you buy avocado, always check the manufacturing date because the fresher the oil, the more beneficial it will be.
...7. Always buy from a store that has kept olive oil bottles in a cool place away from sunlight. Because heat and sunlight destroy the benefits of olive oil.
...8. Always buy a brand that has a black bottle as the black color helps preserve the olives in their original condition.
...9. If there are few people in the house who use olive oil, always buy a small bottle, so that you always have fresh olive oil. Because once the bottle is opened, it loses its flavor and aroma over time.
...10. If you can find oil made in California, USA in your area, it is the best.
...11. In Pakistan too, it has been cultivated in the Chakwal region for the last five years. And for the past two years, local oil and fruit have been available. I think it is the best, if you can get local Pakistani olive oil and fruit. The reason is that it is fresh. Again, remember, the fresher the olive oil, the better. But only the avocado.
...12. Olives are being promoted in the Punjab region under the name of Olive Society. On a small scale, under the name of Bagh-e-Zaitoon, olive oil and olives are available every season.
...13. If you live in Peshawar, you can also get it from Tarnab Farm.
...14. If you have space, definitely plant an olive tree. It bears fruit in three to five years.
...15. Whenever you buy olives, try to get them in olive oil. Nowadays, large stores are also selling open olives. Which are found in olive oil. This is much better than the closed bottle... In closed bottles, it is mostly found in the form of pickles.
...16. Very few people know that there is also olive tea, which is prepared from its leaves. This tea protects against cancer, especially breast cancer. It strengthens bones. When the weather is changing, this tea is also helpful in protecting against seasonal viruses and bacteria. It helps in lowering blood pressure and controlling cholesterol. Olive tea is very useful in controlling colds and flu.
ُ...17. Olive coffee is easy to make. Dry some olive leaves and grind them into powder. Boil a teaspoon of the powder in a cup of water for fifteen minutes. Strain through a sieve and drink with honey to taste. Always drink olive coffee with some food to avoid stomach upset. Blood pressure patients and those taking chemotherapy should use this coffee as per their doctor's instructions.
Finally, remember once again to always use Evo.
زیتون کا پھل اور اس کا تیل
زیتون کا نام ذہن میں آتے ہی صرف اُس کے تیل کا خیال آتا ہے، مگر اس کا لذیذ پھل، جس کا استعمال کم ہے، نہ صرف خوش زائقہ ہوتا ہے، بلکہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ پاکستان میں بد قسمتی سے اس کا تیل صرف مالش کے لیے استعمال ہوتا ہے، جبکہ پھل، سلاد یا پیزا کی ڈریسنگ کے طور پر۔ پاکستان میں عام مسلمان جتنا زیتون کا ذکر کرتا ہے اس کا ایک حصہ بھی استعمال میں نہیں لاتا۔ اپ نے جا بجا لوگوں سے اور میگزین میں اس کے فوائد پڑھے ہوں گے مگر کیا اپ کو پتا ہے کہ زیتون کا کون سا تیل اور پھل خریدنا چاہیے؟
آئیے آپ کو آج زیتون اور اس کے پھل خریدنے کے کچھ رہنما اصول بتاتے ہیں۔
۔۔1. پہلا اصول یاد رکھیے، ہر تیل جس پر زیتون لکھا ہوتا ہے، اصلی اور خالص زیتون نہیں ہوتا۔
۔۔2. زیتون کا تیل پانچ قسم کا مارکیٹ میں ملتا ہے۔
۔۱) ایکسٹرا ورجن اولیو آئل جس کو ایوو بھی کہا جاتا ہے
۔ ۲) ورجن آئل
۔ ۳) لایٹ آئل
۔ ۴) پیور آئل
۔ ۵) پامس اولیو آئل
ُ۔۔3. اصلی اور خالص قسم پہلی والی ہے، ایکسٹرا ورجن اولیو آئل (ایوو) ہے۔ جس کو آپ نہ صرف پی سکتے ہیں بلکہ کھانے پکانے سے لے کر جسم یا سر کی مالش تک میں استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنایا جاتا ہے۔ اس میں کوئی کیمیکل یا انڈسٹریل ویسٹ استعمال نہیں ہوتا۔
۔۔4. باقی کی تین قسمیں بھی زیتون کا تیل ہی ہیں، مگر ان کا معیار ٹھیک نہیں ہے۔
۔۔5. آخری قسم جو پاکستانی زیادہ تر استعمال کرتے ہیں۔ وہ ہے اس کی سب سے خراب قسم پامس آئل۔ پامس آئل اصل میں زیتون کے چھلکے سے بنتا ہے، جس کو کیمیکلی تیل کی شکل دی جاتی ہے اور پھر زرا سی مقدار ایوو ڈال دی جاتی ہے کہ اس میں زیتون کی خوشبو اور زائقہ لایا جا سکے۔ اس لیے یاد رکھیے، کبھی بھی پامس آئل پینے، کھانے کے لیے استعمال نہ کریں۔ بلکہ مالش کے لیے بھی اسے استعمال نہ کریں کیونکہ یہ زیتون کے نام پر ایک دھوکہ ہے۔ اس کا استعمال زیادہ تر انڈسٹریل ہے۔
۔۔6. جب بھی ایوو خریدیں ہمیشہ بنانے کی تاریخ دیکھیں۔ کیونکہ جتنا یہ تیل تازہ ہوگا اتنا ہی یہ فائدہ مند ہوگا۔
۔۔7. ہمیشہ اُس دکان سے خریدیں جس نے زیتون کے تیل کی بوتلیں اندر ٹھنڈی جگہ پر دھوپ سے دور رکھی ہوئی ہوں۔ کیونکہ گرمی اور دھوپ زیتون کے تیل کے فائدے کو ختم کر دیتی ہے۔
۔۔8. ہمیشہ وہ برینڈ خریدیں جس کی بوتل سیاہ رنگ کی ہو کہ سیاہ رنگ، زیتون کو اپنی اصل حالت میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
۔۔9. اگر گھر میں زیتون کا آئل استعمال کرنے والے کم لوگ ہیں تو ہمیشہ چھوٹی بوتل خریدیں، کہ آپ کو ہمیشہ تازہ زیتون کا تیل مل سکے۔ کیونکہ ایک بار بوتل کھل جاۓ تو وقت کے ساتھ ساتھ یہ اپنا زائقہ اور خوشبو کھو دیتا ہے۔
۔۔10. اگر آپ کے علاقے میں کیلیفورنیا، امریکہ کا بنا ہوا آئل ملتا ہے تو یہ سب سے بہترین ہے۔
۔۔11. پاکستان میں بھی پچھلے پانچ سالوں میں چکوال کے علاقے میں اس کی کاشت کی گئی ہے۔ اور دو سالوں سے لوکل آئل اور فروٹ مل رہا ہے۔ میرے خیال میں یہ سب سے بہترین ہے، اگر آپ کو لوکل پاکستانی زیتون کا تیل اور فروٹ مل سکے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ تازہ ہوتا ہے۔ ایک بار پھر یاد رکھیے، زیتون کا تیل جتنا تازہ ہوگا، اتنا ہی بہترین ہوگا۔ مگر صرف ایوو۔
۔12. اولیو سوسائٹی کے نام سے زیتون کو پنجاب کے علاقے میں فروغ دیا جا رہا ہے۔ آزمائشی طور پر باغِ زیتون کے نام سے بہت تھوڑے پیمانے پر، ہر سیزن میں ایوو آئل اور زیتون مل جاتا ہے۔
۔۔13. اگر آپ پشاور میں رہتے ہیں تو آپ کو ترناب فارم سے بھی مل سکتا ہے۔
۔۔14. اگر آپ کے پاس جگہ ہے تو ایک پودا ضرور زیتون کا لگایں۔ تین سے پانچ سال میں پھل آتا ہے۔
۔۔15. زیتون کا پھل جب بھی خریدیں، کوشش کریں کہ وہ زیتون کے تیل میں ہی پڑا ہو۔ بڑے بڑے سٹورز میں آج کل کھلا زیتون بھی آ رہا ہے۔ جو زیتون کے تیل میں ہی مل جاتا ہے۔ یہ زیادہ بہتر ہے، بند بوتل کے مقابلے میں ... بند بوتل میں زیادہ تر یہ اچار کی شکل میں ملتا ہے۔
۔۔16. بہت کم لوگوں کو پتہ ہے کہ زیتون کا قہوہ بھی ہوتا ہے، جو اس کے پتوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ قہوہ کینسر سے بچاتا ہے، خاص کر بریسٹ کینسر سے۔ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ جب موسم تبدیل ہو رہا ہو تو یہ قہوہ موسمی وائرس اور بیکٹیریا سے بھی بچاؤ میں مددگار ہے۔ بلڈ پریشر کو کم کرنے اور کلیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ زکام اور فلو کو کنٹرول کرنے میں زیتون کا قہوہ بہت مفید ہے۔
ُ۔۔17. زیتون کا قہوہ بنانا آسان ہے۔ زیتون کے کچھ پتوں کو خشک کر کے ان کو پیس کر پاوڈر بنا لیں۔ ایک چھوٹے چمچے کے برابر پاوڈر ایک کپ پانی میں پندرہ منٹ تک ابالیں۔ چھلنی میں چھان کر حسبِ زائقہ شہد کے ساتھ نوش فرمائیں۔ زیتون کے قہوہ کو ہمیشہ کسی کھانے کی چیز کے ساتھ پیں کہ معدے کی تکلیف نہ ہو۔ یہ قہوہ لو بلڈ پریشر کے مریض اور کیمیو کی ادویات لینے والے اپنے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
آخر میں ایک بار پھر یاد رکھیں کہ ہمیشہ ایوو استعمال کریں۔
Comments
Post a Comment