375) ‏آج حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں

 

‏آج حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں 

 آپ کو دفنا کر واپس آتے ہی آپ کے لواحقین کا دھیان رخصت ہوتے ہوئے مہمانوں کے کھانے کے بندوبست کی طرف جائے گا کہ انھیں کھانا کھلا کر رخصت کرتے ہیں۔

ایک ہفتہ گزرے گا آپ کے بچوں کے سکول واپسی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

دو ہفتے گزریں گے افسوس کرنے والوں کا آنا جانا بند ہو جائے گا۔

تین ہفتوں تک آپ کی قبر کی زیارت روزانہ سے دو یا تین دن بعد پر آ جائے گی۔

ایک ماہ گزرے گا گھر میں  واپس ٹی وی چلنا شروع ہو جائے گا۔

تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد آپ کے بچے واپس فلموں ، گانوں کارٹونز کی جانب آ جائیں گے۔

آپ کی قبر کی زیارت جمعہ جمعہ یعنی ساتویں دن ہو جائے گی۔

دو ماہ تک آپ کی بیوی یا شوہر کسی بات پر ہنس لیا کریں گے۔ تھوڑا مسکرا لیا کریں گے۔

چار ماہ تک گھر میں واپس بالی وڈ ہالی وڈ  موویز گانوں کا مکمل راج ہو چکا ہو گا۔

مزاحیہ باتوں پر قہقہے گونج رہے ہوں گے۔

چھے ماہ گزرے آپ کی قبر پر اب مہینے میں ایک بار چکر لگتا ہے۔

ایک سال گزرا اور گھر والے سوچیں گے

 آج پورا سال ہو گیا۔ آخری بار قبر پر کب گئے تھے؟

 شاید ایک ماہ پہلے؟ 

آخری بار دعا کب کی تھی ؟ 

شاید یاد بھی نہیں۔

یقین کریں آپ جتنے بھی توپ کیوں نا ہوں محض ایک سال میں آپ سورہ دہر کی پہلی آیات کا عملی نمونہ ہوں گے

 انسان پر ایک ایسا دور بھی تھا کہ وہ کچھ نہ تھا۔

بے شک یہ پیدائش سے پہلے کی بات ھے۔

آپ اسے وفات کے بعد بھی سوچ لیں

ھم آپ چاہے جتنے بھی لوگوں کے محبوب ھوں

ھم کچھ نہیں، ھماری اوقات کچھ نہیں

 مختصر یہ کہ اپنے لیے نیک اعمال خود ھی تیار کریں، مرنے کے بعد کسی کے بھروسے پہ نہ رہیں

Comments