In the vast structure of the universe, Earth is a small planet of a sun that is located on one edge among the trillions of stars of the Milky Way, a galaxy in a galaxy of millions of galaxies.
The Sun is a giant source of nuclear radiation, glowing at a temperature of 150,000,000 degrees Celsius. Its diameter is 100 times that of the Earth, and despite being composed mostly of the lightest elements in the universe, hydrogen and helium, it is 300,000 times more massive than the Earth.
Our Sun is a representative star of the second or third generation of the Milky Way, which came into existence about 4.6 billion years ago from a rotating cloud of gas containing the debris of a previous great star (supernova). Most of the atoms of that gas and dust began to gather towards a dense ball of newly formed hydrogen and helium, and thus came into existence the star that we all know today as the Sun. The rest of that rotating gaseous material began to orbit the newborn Sun, and the first of that material to form the four major planets of the solar system - Jupiter, Saturn, Uranus and Neptune. All the other smaller planets and asteroids, including Earth, were born much later from the remaining particles of dust and dust.
The balance, harmony, and mutual cooperation created by God Almighty before the beginning of life on Earth gave rise to and fostered the laws of nature throughout the universe, under which all galaxies, stars, planets, and creatures living on different planets maintain their existence and operate with mutual dependence.
The Holy Quran describes this form and nature of the universe as follows:
❶ (Al-Anbiya, 21:30) And do not the disbelievers see that the heavens and the earth were joined together as one unit, then We tore them asunder, and We made from water every living thing? Will they not then believe?
❷ (Al-Anbiya, 21:31) And We have placed in the earth firm mountains lest it should shake with them while moving (in its orbit), and We have made therein wide roads (valleys) that men may find their way (to reach different destinations).
❸ (Al-Anbiya, 21:32) And We have made the heavens (i.e. the upper spheres of the earth) a protective canopy (to protect the inhabitants of the earth from the harmful effects of the destructive forces and aggressive waves coming from space), and they are aware of the signs (of the heavenly spheres).
❹(Al-Anbiya, 21:33) And it is He who created the night and the day, and the sun and the moon, each one running swiftly in its orbit.
❺(Fussilat, 41:10) And He has placed in it (the earth) great blessings (various minerals and powers of growth) and has placed in it (the earth) its sources of blessings in four stages (for His creation), which are equal for every seeker.
❻ .(Fussilat, 41:11) Then He (Allah) turned to the heaven, while it was (at that time) smoke. Then He said to it and to the earth, "Come, both of you, willingly or unwillingly." They both said, "We are willingly."
Islam and modern science
کائنات کی وسیع و عریض ساخت میں زمین ایک اَیسے سورج کا اَدنیٰ سا سیارہ ہے جو لاکھوں کہکشاؤں کی ریل پیل میں سے ایک کہکشاں "ملکی وے" کے ایک کھرب ستاروں میں ایک کنارے پر واقع ہے۔
سورج نیوکلیائی اِخراج کا ایسا دیو قامت منبع ہے، جو ڈیڑھ کروڑ (1,50,00,000) سینٹی گریڈ درجۂ حرارت کے ساتھ چمک رہا ہے۔ اُس کا قطر زمین کے قطر سے 100 گنا بڑا ہے اور زیادہ تر کائنات کے ہلکے ترین عناصر ہائیڈروجن اور ہیلئم پر مشتمل ہونے کے باوجود اُس کی کمیّت زمین سے 3 لاکھ گنا زیادہ ہے۔
ہمارا سورج ملکی وے کی دُوسری یا تیسری نسل کا نمائندہ سِتارہ ہے، جو آج سے تقریباً 4 ارب 6 کروڑ سال پیشتر اپنے سے پہلے عظیم نوتارے (سپر نوا) کے ملبے پر مشتمل گھومتی ہوئی گیس کے بادل سے معرضِ وُجود میں آیا تھا۔ اُس گیس اور گرد و غبار کے زیادہ تر ایٹم اپنے اندر نو ساختہ ہائیڈروجن اور ہیلئم کے کثیف گولے کی طرف اِکٹھے ہونے لگے اور یوں وہ ستارہ وُجود میں آ گیا جسے آج ہم سب سورج کے نام سے جانتے ہیں۔ اُس گھومتے ہوئے گیسی مادّے کا باقی حصہ نوزائیدہ سورج کے گِرد چکر لگانے لگا، اور سب سے پہلے اُس مادّے سے نظامِ شمسی کے چاروں بڑے سیارے مُشتری، زُحل، یورینس اور نیپچون تشکیل پائے۔ زمین سمیت باقی تمام چھوٹے سیارے اور سیارچے کافی عرصہ بعد گرد و غبار کے باقی ماندہ ذرّات سے پیدا ہوئے۔
زمین پر زندگی کے آغاز کے پہلے باہمی اِنحصار کے ﷲ ربّ العزت کے تخلیق کردہ توازُن، ہم آہنگی اور تعاونِ باہمی نے پوری کائنات میں قوانینِ فطرت کو جنم دیا اور پروان چڑھایا، جن کے تحت تمام کہکشائیں، ستارے، سیارے اور مختلف سیاروں پر زِندگی گزارنے والی مخلوقات اپنا وُجود برقرار رکھے ہوئے ہیں اور باہمی اِنحصار کے ساتھ مصروفِ عمل ہیں۔
کائنات کی اس شکل و صورت کو قرآنِ مجید یوں بیان کرتا ہے
۔❶ أَ وَ لَم یَرَ الَّذِینَ کَفَرُوا أَنَّ السَّمٰوٰتِ وَ الأَرضَ کَانَتَا رَتقًا فَفَتَقنَاھُمَا وَ جَعَلنَا مِنَ المَآءِ کُلَّ شَئ حَیٍّ أَفَلاَ یُؤمِنُونَ (الانبیاء،21:30)
اور کیا کافر لوگوں نے نہیں دیکھا کہ جملہ آسمانی کائنات اور زمین (سب) ایک اِکائی کی شکل میں جڑے ہوئے تھے، پس ہم نے اُنہیں پھاڑ کر جدا کر دیا، اور ہم نے (زمین پر) ہر زِندہ چیز (کی زندگی) کی نمود پانی سے کی، تو کیا وہ (اِن حقائق سے آگاہ ہو کر اَب بھی) اِیمان نہیں لاتے
۔❷ وَ جَعَلنَا فِی الأَرضِ رَوَاسِیَ أَن تَمِیدَ بِھِم وَ جَعَلنَا فِیھَا فِجَاجًا سُبُلاً لَّعَلَّھُم یَھتَدُونَ (الانبیاء،21:31)
اور ہم نے زمین میں مضبوط پہاڑ بنا دیئے تاکہ ایسا (نہ) ہو کہ کہیں (زمین اپنے مدار میں) حرکت کرتے ہوئے اُنہیں لے کر کانپنے لگے اور ہم نے اس (زمین) میں کشادہ راستے (درّے) بنائے تاکہ لوگ (مختلف منزلوں تک پہنچنے کے لئے) راہ پا سکیں
۔❸ وَ جَعَلنَا السَّمَآءَ سَقفًا مَّحفُوظًاج وَّ ھُم عَن اٰیَاتِھَا مُعرِضُونَ (الانبیاء،21:32)
اور ہم نے سمآء (یعنی زمین کے بالائی کرّوں) کو محفوظ چھت بنایا (تاکہ اہلِ زمین کو خلا سے آنے والی مُہلک قوّتوں اور جارحانہ لہروں کے مُضر اَثرات سے بچائیں) اور وہ اُن (سماوی طبقات کی) نشانیوں سے رُوگرداں ہیں
۔❹ وَ ھُوَ الَّذِی خَلَقَ الَّیلَ وَ النَّھَارَ وَ الشَّمسَ وَ القَمَرَ کُلٌّ فِی فَلَکٍ یَّسبَحُونَ (الانبیاء،21:33)
اور وُہی (ﷲ) ہے جس نے رات اور دِن کو پیدا کیا اور سورج اور چاند کو (بھی)، تمام (آسمانی کرّے) اپنے اپنے مدار کے اندر تیزی سے تیرتے چلے جاتے ہیں
۔❺ وَ جَعَلَ فِیھَا رَوَاسِیَ مِن فَوقِھَا وَ بَارَکَ فِیھَا وَ قَدَّرَ فِیھَآ أَقوَاتَھَا فِی أَربَعَۃِ أَیَّامٍ سَوآء لِّلسَّائِلِینَ (فصلت،41:10)
اور اُس نے اس (زمین کے) اندر بڑی برکت رکھی (قسم قسم کی کانیں اور نشوونما کی قوتیں) اور اُس میں (اپنی مخلوق کیلئے) چار مراحل میں (زمین) میں اُس کے ذرائعِ نِعَم رکھے، جو ہر طلبگار کیلئے برابر ہیں
۔❻ ۔ ثُمَّ استَوٰی إِلَی السَّمَآِ وَ ھِیَ دُخَانٌ فَقَالَ لَھَا وَ لِلأَرضِ ائتِیَا طَوعًا أَو کَرھًا قَالَتَا أَتَینَا طَائِعِینَ (فصلت،41:11)
پھر وہ (ﷲ تعالیٰ) آسمان کی طرف متوجہ ہوا کہ وہ (اُس وقت) دھُواں (سا) تھا۔ پھر اُسے اور زمین کو حکم دیا کہ تم دونوں (باہمی اِنحصار کے توازُن کے لئے) خوشی سے آؤ یا نا خوشی سے، اُن دونوں نے کہا کہ ہم (فطری نظام کے تحت) خوشی سے حاضر ہیں
اســلام اور جـدیـد ســائنس
Comments
Post a Comment