درود شریف پڑھنے کے چالیس فوائد
علامہ محمد بن ابی بکر ابن القیم الجوزیہ رحمۃ اللہ علیہ( 751 ھ) نے درود شریف پڑھنے کے 40 فوائد ذکر کئے ہیں۔ ذیل میں ان کا تذکرہ کیا جاتا ہے
۔۔[1]: درود شریف پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل ہوتا ہے۔
۔۔[2]: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے میں اللہ تعالی کی موافقت ہوتی ہے۔
۔۔[3]: فرشتوں کے درود بھیجنے کے عمل میں بھی یہ بندہ شامل ہو جاتا ہے۔
۔۔[4]: ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے والےپر اللہ تعالیٰ کی دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔
۔۔[5]: اس کے دس درجات بلند کر دیے جاتے ہیں۔
۔۔[6]: دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔
۔۔[7]: دس گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔
۔۔[8]: دعا سے پہلے درود شریف پڑھنے سے دعا کی قبولیت کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
۔۔[9]: اذان کے بعد کی وسیلہ کی دعا کے ساتھ یا الگ کر کے درود شریف پڑھا جائے تو قیامت کے روز آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہوگی۔
۔۔[10]: یہ گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے
۔۔[11]: بندے کی ضروریات کے لیے اللہ تعالیٰ کے کفیل بن جانے کا ذریعہ ہے۔
۔۔[12]: قیامت کے روز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب کا ذریعہ ہے۔
۔۔[13]: تنگدست آدمی کے لیے صدقہ کرنے کے قائم مقام بن جاتا ہے۔
۔۔[14]: ضرورتوں کے پورا ہونے کا سبب ہے۔
۔۔[15]: درود پڑھنے والے پر اللہ کی رحمت اور فرشتوں کی طرف سے رحمت کی دعا ہوتی ہے۔
۔۔[16]: درود بھیجنے والے کی پاکیزگی اور طہارت کا ذریعہ ہے۔
۔۔[17]: موت سے پہلے جنت کی بشارت کا ذریعہ ہے۔
۔۔[18]: قیامت کی ہولناکیوں سے بچنے کا ذریعہ ہے۔
۔۔[19]: آپ صلى الله علیہ وسلم پر درود اور سلام بھیجنے والے کا رسول صلى الله علیہ وسلم جواب دیتے ہیں، اس طرح درود شریف آپ صلى الله علیہ وسلم کے جواب کا سبب بنتا ہے۔
۔۔[20]:بھولی ہوئی چیز کے یاد دلانے کا سبب ہے۔
۔۔[21]: درود شریف پڑھنا مجلس کے اچھے ہونے کا سبب ہے اور قیامت میں درود شریف پڑھنے والوں کے لیے حسرت و ندامت سے چھٹکارے کا ذریعہ ہے۔
۔۔[22]: درود پڑھنے والے کیلیے محتاجی و فقیری سے چھٹکارا ہے۔
۔۔[23]: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا نام مبارک آنے پر درود پڑھنے والا بخیل کہلائے جانے سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
۔۔[24]: آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا نام مبارک آنے پر درود شریف نہ پڑھنے پر جو وعید آئی ہے، اس وعید سے نجات نصیب ہوتی ہے۔
۔۔[25]: درود پڑھنے والا جنت کا راستہ پا لیتا ہے اور نہ پڑھنے والا جنت کا راستہ بھٹک جاتا ہے۔
۔۔[26]: ایسی مجلس جس میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کا ذکر ہو نہ ہی اس میں اللہ کی تعریف اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم پر درود ہو تو وہ مجلس متعفن ہوتی ہے، درود شریف پڑھنے سے اس تعفن سے نجات ملتی ہے۔
۔۔[27]: جس کلام کی ابتداء اللہ کی تعریف اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پر درود شریف پڑھنے سے ہو تو وہ کلام پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے۔
۔۔[28]: پل صراط پر بندے کے نور جس کے ذریعے پل صراط پر گزرنا آسان ہوتا ہے کے بڑھنے کا سبب ہوتا ہے۔
۔۔[29]: درود پڑھنے والا دل کی سختی سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
۔۔[30]: آسمان و زمین والوں میں سے اس درود شریف پڑھنے والے پر اللہ رب العزت اپنی رحمت حسنہ نازل فرماتے رہتے ہیں۔
۔۔[31]: درود شریف پڑھنے والے کی شخصیت، اس کے عمل، اس کی عمر اور اس کے کام کاج میں برکت آتی ہے۔
۔۔[32]: درود شریف پڑھنے والے پر اللہ کی رحمت متوجہ رہتی ہے۔
۔۔[33]: درود شریف پڑھنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سےدوامِ محبت اور اس کے بڑھنے کا ذریعہ ہے۔
۔۔[34]: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس درود شریف پڑھنے والے سے محبت کا ذریعہ ہے۔
۔۔[35]: یہ بندے کی ہدایت اور دل کی زندگی کا ذریعہ ہے۔
۔۔[36]: اس کے ذریعے بندے کا نام اور تذکرہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے سامنے کیا جاتا ہے۔
ُ۔۔[37]: پل صراط پر ثابت قدمی اور اس سے کامیابی سے گزرنے کا ذریعہ ہے۔
۔۔[38]: درود پڑھنے والا بہت تھوڑا ہی سہی مگر حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا حق ادا کرنے اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی وجہ سے جو احسانات اللہ نے ہم پر کیے ہیں، ان پر شکر کی کوشش کرتا ہے۔
۔۔[39]: اس سے اللہ کا ذکر اور اس کا شکر بھی ادا ہو جاتا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو بھیج کر جو احسان اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر کیا ہے، بندے کو اس کا احساس بھی ہو جاتا ہے۔
۔۔[40]: بندے کا درود پڑھنا دراصل اپنے رب سے دعا کرنا ہے کہ اے اللہ اپنے حبیب و خلیل کی تعریف و توصیف فرما
Comments
Post a Comment