491🌻) 11 reasons that create blessings in homes (e/u)

1: Pure conversation... One of the main factors that bring blessings to a home is pure conversation, the exchange of positive words, and moral and psychological support among family members.

2: Kindness and gentleness... One of the sayings of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) is that "Kindness and gentleness make anything beautiful." Therefore, being gentle in matters invites blessings, peace and tranquility, not only for others but first of all for oneself, who benefits from these things.

3: Rifqa Bal Qawareer... That is, treating women with kindness. Treating women with kindness is also one of the important reasons for obtaining sustenance, blessings, and the ability to do good deeds in life. This is because women are the fundamental pillar of running the system of every home on which the system of that home stands. Therefore, treating her with kindness and respecting her feelings is a means of achieving happiness and all good things.

4: Mutual respect... Treating each other with respect by family members creates a happy atmosphere in the home, while swearing and bad words destroy mutual love and affection.

5: Remembrance of Allah... Remembrance of Allah and prayer are things that make the home and those living in it blessed. 

6: Participation... Mutual participation of family members in any activity, such as "eating together", as well as participation in celebrations, achievements, and continuous improvement of the household system, is also a source of good and blessings.

There is a famous saying that "a family that eats at the same table always stays together."

7: Praise and gratitude... Making your tongue accustomed to praising and thanking Allah for His blessings are incalculable.

8: Recitation of the Quran... The routine of reciting the Holy Quran on a daily basis.

9: Frequent seeking of forgiveness... Frequent seeking of forgiveness and persistence in it, as well as avoiding minor and major sins, also attract sustenance.

10: Obedience to parents and kinship are two qualities that connect one directly to Allah Almighty.

11: Try to earn halal livelihood and completely avoid haram. Because blessings are hidden in halal and pure wealth.

Translated from Arabic. Translated and arranged.

گھروں میں برکت پیدا کرنے والے 11 اسباب

۔1: پاکیزہ گفتگو ۔۔۔ کسی گھر میں برکت ڈالنے والے اسباب میں سے ایک اہم سبب گھر والوں کا آپس میں پاکیزہ گفتگو، مثبت الفاظ کا تبادلہ نیز اخلاقی اور نفسیاتی تعاون کرنا ہے۔

۔2:  شفقت اور آسانی ۔۔۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین میں سے ایک فرمان یہ بھی ہے کہ " شفقت اور نرمی کسی بھی چیز کو خوبصورت بنا دیتی ہے۔ پس معاملات میں نرمی برتنا برکت، اطمینان و سکون کو دعوت دیتا ہے، نہ صرف دوسروں کے لیے بلکہ سب سے پہلے اپنی ذات ان چیزوں سے بہرہ ور ہوتی ہے۔

۔3 : رفقا بالقواریر ۔۔۔ یعنی خواتین کے ساتھ نرمی سے پیش آنا۔ گھر کی خواتین کے ساتھ نرمی سے پیش آنا بھی رزق، برکت اور زندگی میں نیکی کے کاموں کی توفیق ملنے والے اسباب میں سے ایک اہم سبب ہے۔ اس لیے کہ عورت ہی ہر گھر کے نظام کو چلانے کا ایک بنیادی ستون ہے جس پر اس گھر کا نظام کھڑا ہے۔ اس لیے اس کے ساتھ نرم رویہ اور اس کے جذبات کی رعایت رکھنا سعادت اور جملہ خیریں حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں۔

۔4: باہمی احترام ۔۔۔ گھر والوں کا ایک دوسرے سے احترام سے پیش آنا گھر کی فضا کو خوش گوار بناتا ہے جبکہ گالم گلوچ اور برے الفاظ باہمی محبت و مودت کو تہ تیغ کر دیتے ہیں۔

۔5: اللہ کا ذکر ۔۔۔ اللہ کا ذکر اور نماز گھر کو اور گھر میں رہنے والوں کو با برکت بنا دینے والی چیزیں ہیں۔ 

۔6 : شرکت ۔۔۔ گھر والوں کی کسی بھی کام میں باہمی شرکت جیسے "اکٹھے کھانا" اسی طرح تقریبات ، کامیابیوں ، گھریلو نظام کی مسلسل بہتری والے امور میں حصہ لینا بھی خیر و برکت سمیٹنے کا باعث ہے۔

وہ مقولہ مشہور ہے کہ"جس گھر کے افراد ایک دسترخوان پر کھانا کھاتے ہوں وہ ہمیشہ جڑے رہتے ہیں"۔

۔7: حمد و شکر ۔۔۔ اپنی زبان کو اللہ کی حمد و ثناء اور شکر کا عادی بنانا کہ اس کی نعمتیں بے حساب ہیں۔

۔8: تلاوتِ قرآن ۔۔۔ روزانہ کے حساب سے قرآن کریم کی تلاوت کا معمول۔

۔9: کثرتِ استغفار ۔۔۔ استغفار کی کثرت اور اس پر دوام نیز صغیرہ اور کبیرہ گناہوں سے اجتناب بھی رزق کو کھینچ لاتا ہے۔

۔10: والدین کی فرمانبرداری اور صلہ رحمی یہ دو ایسی صفات ہیں جو اللہ جل شانہ سے براہِ راست ملاتی ہیں۔

۔11: حلال رزق کمانے کی کوشش اور حرام سے مکمل اجتناب کرنا۔ اس لیے کہ برکت حلال اور پاکیزہ مال میں چھپی ہوئی ہے۔

عربی سے ماخوذ ۔ ترجمہ و ترتیب

Comments