The Pharaohs ruled Egypt for 3,300 years. There have been 33 pharaohs in history, each pharaoh ruling for about a hundred years.
The last Pharaoh faced Prophet Moses (peace be upon him). He drowned and with him the power of the Pharaohs also drowned. The Pharaohs were gone and the sand covered these palaces. They became small sand dunes. The "city of Luxor" was built around these dunes. A small mosque was built on one of these dunes.
Excavations began in the early 1900s. When the Pharaoh's palace was uncovered from the sand, it was discovered that this mosque was built over the Pharaoh's special court. This mosque still stands today. The mosque is above and the Pharaoh's court is below. One evening, the sun was gathering its rays. We were standing between the stone pillars of the Pharaoh. The red rays of the sun were bathing in the waters of the Nile. The evening was slowly spreading over the horizon of Luxor. I stood in the window of the five thousand year old palace. As I watched, the red sun dissolved into the waters of the Nile, and at the same time, the Pharaoh's palace echoed with the sound of the call to prayer.
I have heard thousands of calls to prayer in my life, but in Pharaoh's palace, the sound of the call to prayer had its own atmosphere. The fluctuations of the muezzin's voice were hitting the walls of the palace and conveying a message to the writings on the walls. Every Pharaoh in the world has a decline. But the message of Allah is eternal. In this world, everything except "Allah" is mortal.
To me, the statue of Pharaoh seemed sad in the sound of the call to prayer. I felt as if he was lamenting his past arrogance.
The Quran... Know that the life of this world is nothing but play and spectacle, and adornment and boasting among yourselves, and the desire of one another for wealth and children.
Its example is like rain, which makes the crops grow and the farmers like it, then it comes in abundance, then you see it turn yellow, then it crumbles into pieces. In the Hereafter, there is severe punishment, and forgiveness and pleasure from Allah, and the life of this world is but the enjoyment of illusion.
فرعونوں نے مصر پر تین ہزار تین سو سال تک حکومت کی تھی، تاریخ میں 33 فرعون گزرے ہیں، ہر فرعون کو تقریبا سو سال تک اقتدار ملا تھا۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ آخری فرعون کا مقابلہ ہوا، یہ پانی میں ڈوبا اور اس کے ساتھ ہی فرعونوں کا اقتدار بھی ڈوب گیا، فرعون ختم ہو گئے اور ریت نے ان محلات کو ڈھانپ لیا، یہ ریت کے چھوٹے بڑے ٹیلے بن گئے، ان ٹیلوں کے ارد گرد "لکسر کا شہر" آباد ہو گیا، ان ٹیلوں میں سے کسی ایک ٹیلے پر ایک چھوٹی سی مسجد بنا دی گئی۔
۔1900ء کے شروع میں کھدائی شروع ہوئی، فرعون کا محل ریت سے برآمد ہوا تو پتا چلا کہ یہ مسجد فرعون کے خصوصی دربار کے اوپر بن گئی تھی، یہ مسجد آج تک قائم ہے، اوپر مسجد اور نیچے فرعون کا دربار ہے، ایک شام سورج اپنی شعائیں سمیٹ رہا تھا، ہم فرعون کے سنگی ستونوں کے درمیان کھڑے تھے، سورج کی سرخ شعائیں نیل کے پانیوں میں غسل کر رہی تھیں، شام لکسر کے افق پر آہستہ آہستہ پر پھیلا رہی تھی، میں پانچ ہزار سال پرانے محل کی کھڑکی میں کھڑا ہو گیا، میرے دیکھتے ہی دیکھتے سورج کی سرخی نیل کے پانیوں میں گھل گئی اور اس کے ساتھ ہی فرعون کا محل اذان کی آواز سے گونج اٹھا۔
میں نے زندگی میں ہزاروں اذانیں سنی ہیں لیکن فرعون کے محل میں اذان کی آواز کا اپنا ہی سرور تھا، موزن کی آواز کا اتار چڑھاؤ محل کی دیواروں سے ٹکرا رہا تھا اور دیواروں پر لکھی تحریروں کو پیغام دے رہا تھا، دنیا کے ہر فرعون کو زوال ہے. لیکن الله کا پیغام دائمی ہے، اس دنیا میں "أَشْهَدُ أنْ لا إلَٰهَ إِلَّا اللهُ" کے سوا ہر چیز فانی ہے۔
مجھے اذان کی اس آواز میں فرعون کا مجسمہ اداس دکھائی دیا، مجھے محسوس ہوا جیسے وہ اپنے گزرے تکبر پر نوحہ کناں ہو
اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ وَزِينَةٌ وَتَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرٌ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ كَمَثَلِ غَيْثٍ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَاهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا وَفِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٌ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ"
جان رکھو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور زینت و آرائش اور تمہارے آپس میں فخر و ستائش اور مال و اولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب و خواہش ہے۔
اس کی مثال ایسی ہے جیسے بارش کہ (اس سے کھیتی اُگتی اور) کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر (اے دیکھنے والے) تو اس کو دیکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑ جاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں (کافروں کے لئے) عذاب شدید اور (مومنوں کے لئے) اللّہ کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے۔
"اللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو، فَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ، وَأَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ"
اے اللہ میں تیری ہی رحمت کی امید کرتا ہوں، مجھے لمحہ بھر بھی میرے نفس کے سپرد نہ کر، میری مکمل حالت درست فرما دے، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، ہماری دعائیں اپنی شان کے مطابق قبول فرما، آمین
Comments
Post a Comment