501🌻) 16 common ways to reduce joint pain (e/u)

In fact, most people suffer from this pain in their fourth and fifth decades of life. With age, bones also start to weaken, due to which joint pain makes people its victim, but reducing or avoiding it is not that difficult. Some foods, exercises and household items can significantly reduce your joint pain naturally, which has also been supported by medical science.

🏵 Enjoying ginger tea

Several medical research reports have shown that ginger has properties that enhance the effectiveness of medications used for joint pain. But it is also very useful without medication. For this, grind ginger and use it in the form of a powder or cut it into thin pieces and soak it in water boiled for tea for 15 minutes. Its regular use will be the best way to reduce joint pain.

🪀 Consuming foods that prevent inflammation

If you have joint pain, give up fast, junk, and fried foods. According to a Swedish study conducted on patients with joint pain, those who adopted a diet rich in fish, fresh fruits and vegetables, whole grains, olive oil, nuts, ginger, and garlic experienced less joint inflammation and improved their physical health significantly.

🪀 Smell the fragrant spices

A Korean study found that people with joint pain experienced reduced pain when they were exposed to the aroma of various spices, including black pepper, hot spices, and others.

.🪀 Washing dishes by hand 

If you have pain in your hand joints, it may sound strange, but this simple task done in every kitchen can actually help reduce the pain. First, soak your hands in warm water for a while to relax your muscles and joints and reduce their stiffness. Then wash the dishes.

.🪀 Giving hot and cold treatment to the joints 

You will need two plastic containers for this, one filled with cold water and some ice cubes, while the other has warm water that is comfortable to touch. First, immerse your painful joints in the container of cold water for a minute, and then immerse the affected area in the container of hot water for 30 seconds. Continue alternating the containers for fifteen minutes, but immerse the affected area in each container for only thirty seconds, but finally end it by immersing the painful area in the container of cold water for one minute.

🪀 Consuming four cups of green tea daily 

According to a study by a US university, drinking four cups of green tea daily increases the amount of chemicals in the body that reduce the risk of joint pain. According to another study, antioxidants called polyphenols in green tea have the ability to reduce inflammation, which significantly reduces muscle breakdown and pain.

Turmeric is also excellent.

This yellow spice has pain-relieving properties. According to several medical research reports, the use of turmeric reduces pain and swelling in joint patients. In one study, patients suffering from knee joint pain were given 2 grams or one teaspoon of turmeric daily, which resulted in a reduction in their pain and an increase in physical activity that is comparable to the use of medications for the disease. Sprinkle half a teaspoon of turmeric on rice or vegetables daily or swallow it with water.

🪀 Make the body get the right amount of vitamin C

Vitamin C not only increases the amount of collagen, which is an important element of joints, but it also removes harmful substances from the body that are destructive to joints. According to a study, people who consume high amounts of vitamin C daily have a significantly reduced risk of joint pain. Consume foods rich in vitamin C throughout the day because our body does not store this vitamin, but rather delivers it to the desired locations through the bloodstream and then excretes it after some time. So consuming a large amount of it in the morning is not as good as you think. Anyway, who can dislike consuming fruits and vegetables rich in vitamin C?

🪀 Add cloves to your diet.

Cloves contain the anti-inflammatory chemical eugenol, which affects the body's processes that increase joint pain. According to one study, consuming cloves prevents the release of proteins in the body that increase inflammation. In addition, cloves contain antioxidants that slow down the process of weakening bones. Half to one teaspoon of it daily is best for reducing joint pain.

🪀 Use of omega-3 fatty acids 

Omega-3 fatty acids are great for relieving achy joints, and cold-water fish are high in this chemical. However, supplements of this chemical are also available and can be used with the advice of doctors. Also, prefer cooking food in canola oil, as it also contains omega-3 fatty acids.

🪀 Making ginger ointment 

Apply crushed ginger to the joint that is hurting, as it reduces the amount of a brain component in the body that transmits pain signals to your central nervous system. To make ginger ointment, grind a three-inch piece of fresh ginger, add some olive oil to it, and make a paste, then apply it to the painful joint. Then cover the area with a bandage for ten to fifteen minutes.

.🪀 Walking barefoot

Walking barefoot on a grassy area can reduce knee pain by up to 12 percent. According to an American study, walking barefoot for a while in the open air can reduce pain, but don't try to walk with your heels up or on your toes, as this increases pressure on the joints.

🪀 Consumption of spicy food

Cayenne pepper, ginger, and turmeric contain anti-inflammatory properties that also block brain signals that transmit pain waves. So, moderately spicy foods are also great for this pain, or make a chili sauce that you can keep on hand at all times.

.🪀 Excessive consumption of calcium 

Consuming too little calcium increases the risk of bone fragility or weakness, which in turn accelerates the progression to joint pain. After the age of fifty, all women and men should ensure that they consume 1200 milligrams of calcium daily. Milk or products made from it are the best source of calcium, but dairy foods are also an excellent source. Calcium is also found in cabbage and green leafy vegetables, which are less in quantity than milk, but it is more easily absorbed by the body.

.🪀 Stay in the sunlight for a while.

Joint pain in many people is also a result of vitamin D deficiency. According to medical reports, maintaining normal levels of vitamin D in the body prevents bone damage, which in turn prevents joint disease from afflicting you. To increase the level of vitamin D in your body, it is beneficial to stay in the sunlight for 10 to 15 minutes every day. Apart from this, milk or other products made from it are also the best sources of vitamin D.

.🪀 Capsules made from fish oil

According to a British study, fish oil capsules also slow down the process that causes joint pain, reducing its severity. Using regular fish oil capsules can also be beneficial in this regard, as they reduce the amount of enzymes that cause pain.

جوڑوں کے درد میں کمی لانے والے 16 عام طریقے

 درحقیقت عمر کی چوتھی اور پانچویں دہائی میں اکثر افراد اس تکلیف کا شکار ہو جاتے ہیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں بھی کمزور ہونے لگتی ہیں جس کے باعث جوڑوں کا درد لوگوں کو اپنا شکار بنا لیتا ہے تاہم اس میں کمی لانا یا بچنا اتنا بھی مشکل کام نہیں۔ کچھ غذائیں، ورزشیں اور گھریلو اشیاء آپ کے جوڑوں کے درد میں قدرتی طریقے سے نمایاں کمی لا سکتے ہیں جس کی طبی سائنس نے بھی تائید کی ہے۔

۔🏵 ادرک سے بنی چائے سے لطف لینا

متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ادرک کے اندر ایسی خاصیت ہوتی ہے جو جوڑوں کے درد کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کا اثر بڑھا دیتی ہے۔ مگر ادویات کے بغیر بھی یہ کافی مفید ثابت ہوتی ہے، اس کے لیے ادرک کو پیس کر سفوف کی شکل میں استعمال کریں یا اس کے باریک ٹکڑے کرکے اسے چائے کے لیے ابالے جانے والے پانی میں 15 منٹ تک ڈبو کر رکھیں، اس کا مستقل استعمال جوڑوں کے درد میں کمی لانے کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

۔🪀  سوجن کی روک تھام کرنے والی غذاﺅں کا استعمال

اگر جوڑوں کے شکار ہیں تو فاسٹ ، جنک اور تلی ہوئی غذاﺅں کو ترک کر دیں۔ جوڑوں کے مرض کے شکار مریضوں پر کی جانے والی ایک سوئیڈش تحقیق کے مطابق جن لوگوں نے مچھلی، تازہ پھلوں و سبزیوں، گندم یا دیگر اجناس، زیتون کے تیل، نٹس، ادرک لہسن وغیرہ پر مشتمل خوراک کو اپنی عادت بنالیا، انہیں جوڑوں کی سوجن کا کم سامنا ہوا اور ان کی جسمانی صحت میں کافی حد تک بہتری آئی۔

۔🪀  خوشبو دار مصالحوں کو سونگھنا

ایک کورین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کی تکلیف میں اس وقت کمی آگئی جب انہیں مختلف اقسام کے مصالحوں کی خوشبو سونگھائی گئی جن میں کالی مرچ، گرم مصالحہ اور دیگر شامل تھے۔

۔🪀  برتنوں کو ہاتھ سے دھونا 

اگر تو کسی کے ہاتھوں کے جوڑوں میں تکلیف ہے تو یہ سننے میں تو عجیب لگے گا مگر ہر باورچی خانے میں کیے جانے والا یہ عام سا کام درحقیقت اس تکلیف میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے۔ سب سے پہلے تو اپنے ہاتھ گرم پانی میں کچھ دیر کے لیے ڈبو دیں تاکہ پٹھوں اور جوڑوں کو سکون ملے اور ان کی اکڑن کم ہو۔ اس کے بعد برتن دھولیں۔

۔🪀  جوڑوں کو گرم ٹھنڈے کا ٹریٹمنٹ دینا 

آپ کو اس کے لیے دو پلاسٹک کے ڈبوں کی ضرورت ہوگی، ایک میں ٹھنڈا پانی اور کچھ آئس کیوبس بھر دیں جبکہ دوسرے میں ایسا گرم پانی ہو جس کا درجہ حرارت آپ چھونے پر برداشت کرسکیں۔ پہلے اپنے تکلیف دہ جوڑوں ٹھنڈے پانی والے ڈبے میں ایک منٹ کے لیے ڈبو دیں اور اس کے بعد 30 سیکنڈ تک گرم پانی والے ڈبے میں متاثرہ جگہ کو ڈبو دیں۔ اسی طرح ڈبوں کو پندرہ منٹ تک بدلتے رہیں، مگر ہر ڈبے میں تیس سیکنڈ تک ہی متاثرہ جگہ کو ڈبوئیں تاہم آخر میں اس کا اختتام ایک منٹ تک ٹھنڈے پانی والے ڈبے میں تکلیف میں مبتلا جگہ کو ڈبو کر کریں۔

۔🪀  روزانہ سبز چائے کے چار کپوں کا استعمال 

امریکا کی ایک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ چار کپ سبز چائے کا استعمال سے جسم میں ایسے کیمیکلز کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو جوڑوں کے درد میں مبتلا ہونے کا امکان کم کر دیتے ہیں۔ ایک اور تحقیق کے مطابق سبز چائے میں موجود پولی فینول نامی اینٹی آکسائیڈنٹس سوجن میں کمی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے پٹھوں میں آنے والی توڑ پھوڑ اور درد میں نمایاں کمی آتی ہے۔

۔🪀  ہلدی بھی بہترین

یہ زرد مصالحہ اپنے اندر درد کش خوبیاں رکھتا ہے۔ متعدد طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق ہلدی کا استعمال جوڑوں کے مریضوں کی تکلیف اور سوجن میں کمی لاتا ہے۔ ایک تحقیق میں گھٹوں کے جوڑوں کے درد کے شکار مریضوں کو روزانہ 2 گرام یا ایک چائے کا چمچ ہلدی استعمال کرائی گئی جس کے نتیجے میں ان کی تکلیف میں کمی آئی اور جسمانی سرگرمیوں میں اتنا اضافہ ہوا جو اس مرض کے لیے ادویات کے استعمال پر ہوتا ہے۔ ہلدی کا آدھا چائے کا چمچ چاول یا سبزیوں پر روزانہ چھڑک دیں یا ایسے ہی پانی کے ساتھ نگل لیں۔

۔🪀  وٹامن سی کی مناسب مقدار جسم کا حصہ بنائیں 

وٹامن سی نہ صرف کولیگن نامی جز کی مقدار بڑھاتا ہے جو جوڑوں کا ایک اہم عنصر ہے بلکہ یہ جسم کے اندر موجود ایسے نقصان دہ اجزاء کا بھی صفایا کرتا ہے جو جوڑوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ وٹامن سی کی زیادہ مقدار کا استعمال کرتے ہیں ان میں جوڑوں کے درد میں شدت آنے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔ دن بھر وٹامن سی سے بھرپور اشیاء کا استعمال کریں کیونکہ ہمارا جسم اس وٹامن کا ذحیرہ نہیں کرتا بلکہ دوران خون کے ذریعے مطلوبہ مقامات پر پہنچا کر کچھ دیر بعد خارج کر دیتا ہے۔ تو صبح اس کی زیادہ مقدار کا استعمال اتنا بھی بہتر نہیں جتنا اپ خیال کرتے ہیں ویسے بھی وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیوں کا استعمال کسے ناپسند ہو سکتا ہے۔

۔🪀  خوراک میں لونگ کو شامل کریں

لونگ میں سوجن پر قابو پانے والے کیمیکل یوجینول موجود ہوتا ہے جو کہ اس جسمانی عمل پر اثر انداز ہوتا ہے جو جوڑوں کے درد کو بڑھاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق لونگ کا استعمال ایسے پروٹین کو جسم میں خارج ہونے سے روکتا ہے جو سوجن کو بڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ لونگوں میں اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کو کمزور ہونے کا عمل سست کر دیتے ہیں۔ اس کا آدھے سے ایک چائے کا چمچ روزانہ استعمال جوڑوں کے درد میں کمی کے لیے بہترین ہوتا ہے۔

۔🪀 اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا استعمال 

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز تکلیف دہ جوڑ کو راحت پہنچانے کے لیے بہترین ہوتے ہیں اور ٹھنڈے پانیوں کی مچھلیوں میں اس کیمیکل کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ تاہم اس کیمیکل کے سپلیمنٹ بھی دستیاب ہین جو ڈاکٹروں کے مشورے سے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھانا کنولا آئل میں بنانے کو ترجیح دیں کیونکہ اس میں بھی اومیگا تھری فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں۔

۔🪀 ادرک کا مرہم بنانا 

پسی ہوئی ادرک کو اس جوڑ پر لگائیں جس پر تکلیف ہو رہی ہو تو اس سے جسم میں ایک دماغی جز کی کمی ہوتی ہے جو درد کی لہر آپ کے مرکزی اعصابی نظام تک پہنچاتی ہے۔ ادرک کے مرہم کو بنانے کے لیے تازہ ادرک کے تین انچ کے ٹکڑے کو پیس لیں جس میں کچھ مقدار میں زیتون کا تیل شامل کرکے اسے پیسٹ کی شکل دے دیں اور پھر تکلیف دہ جوڑ پر لگائیں۔ اس کے بعد اس جگہ کو کسی پٹی سے دس سے پندرہ منٹ تک ڈھکا رہنے دیں۔

۔🪀  ننگے پاﺅں چہل قدمی

کسی گھاس والے مقام پر ننگے پاﺅں چہل قدمی میں گھٹوں کے درد میں بارہ فیصد تک کمی ہوتی ہے۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق کھلی فضاء میں کچھ دیر تک ننگے پاﺅں گھومنا تکلیف میں کمی کا باعث بنتا ہے مگر اپنی ایڑیوں کو اوپر اٹھا کر یا پنجوں کے بل چلنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے جوڑوں پر دباﺅ مزید بڑھ جاتا ہے۔

۔🪀  مصالحے دار غذا کا استعمال

لال مرچ، ادرک اور ہلدی میں سوجن میں کمی لانے والے اجزاء موجود ہوتے ہیں اور وہ ایسے دماغی سگنلز کو بھی بلاک کرتے ہیں جو درد کی لہریں ٹرانسمٹ کرتے ہیں۔ تو مناسب حد تک مرچ مصالحے والی غذائیں بھی اس تکلیف کے لیے بہترین ہیں یا مرچوں سے کوئی چٹنی یا ساس تیار کرلیں جو آپ کی میز پر ہر وقت موجود ہو۔

۔🪀  کیلشیئم کا زیادہ استعمال 

بہت کم مقدار میں کیلشیئم کا استعمال ہڈیوں کا بھربھرا پن یا کمزوری کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، جس کے نتیجے میں جوڑوں کے درد کی جانب سفر بھی تیز رفتار ہو جاتا ہے۔ پچاس سال کی عمر کے بعد تمام خواتین و حضرات کو روزانہ 1200 ملی گرام کیلشیئم کا استعمال یقینی بنانا چاہئے، دودھ یا اس سے بنی مصنوعات کیلشیئم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں مگر دودھ سے بنی غذائیں بھی اس کا انتہائی بہترین ذریعہ ہیں۔ گوبھی اور سبز پتوں والی سبزیوں میں بھی کیلشیئم پایا جاتا ہے جو مقدار کے لحاظ سے دودھ سے کم ہوتا ہے مگر یہ جسم میں زیادہ آسانی سے جذب ہو جاتا ہے۔

۔🪀 سورج کی روشنی میں کچھ دیر رہنا

متعدد افراد میں جوڑوں کا درد وٹامن ڈی کی کمی کا نتیجہ بھی ہوتا ہے۔ طبی رپورٹس کے مطابق جسم میں وٹامن ڈی کی سطح معمول پر رکھنا ہڈیوں کو نقصان سے بچاتا ہے جس کے نتیجے میں جوڑوں کا مرض آپ کو شکار نہیں کرتا۔ اپنے جسم میں وٹامن ڈی کی سطح کو بڑھانے کے لیے روزانہ 10 سے 15 منٹ سورج کی روشنی میں رہنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دودھ یا اس سے بنی دیگر مصنوعات بھی وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔

۔🪀  مچھلی کے تیل سے بنے کیپسول

ایک برطانوی تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل سے بنے کیپسول بھی جوڑوں میں ہونے والی تکلیف کا باعث بننے والے عمل کو سست کر دیتا ہے جس سے شدت میں کمی آتی ہے۔ مچھلی کے عام تیل سے بنے کیسپول کا استعمال بھی اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے جو درد کا باعث بننے والے اینزائمز کی مقدار کو کم کر دیتے ہیں۔

Comments