This morning I was jogging, I saw a person who was half a kilometer away from me. I guessed that he was running a little slower than me, I felt very happy, I thought I should beat him. After about a kilometer I had to turn around a corner towards my house. I started running faster. In a few minutes, I gradually got closer to him. When I was 100 feet away from him, I was very happy and excitedly I quickly overtook him.
I said to myself "Yes I beat him"
Although he didn't know that the race was on.
Suddenly I realized that in the pursuit of turning it back, I had come quite far from the turnoff to my home. Then I realized that I had destroyed my inner peace, I could not even enjoy the greenery of the path and the soft rays of the sun falling on it. I was deprived of hearing the beautiful sounds of the birds. My breath was heavy, my limbs started aching, my focus was on the way home, now I had come very far from it.
Then I realized that in our lives too, we compete with each other,
With our workers, with our neighbors, with our friends, with our relatives... we want to tell them that we are much heavier than them, more successful, or more important, and in the same cycle we cannot enjoy our peace, the beauty of our surroundings, and the joys.
We waste our time and energy chasing after others, and lose our destination.
The biggest problem with this useless competition is that it's a never-ending cycle.
Everywhere, someone will be ahead of you, someone will have a better job than you, someone will have a better wife, a better car, more education than you, a more handsome husband than you, obedient children, a better environment, or a better house, etc.
It is a fact that you are very great in yourself, but you don't realize it until you stop comparing yourself to others... stop competing.
Some people feel very nervous and insecure because of paying too much attention to others, focus on the blessings that Allah has given you, enjoy your height, weight, personality, whatever you have. Accept the fact that Allah has also given you a lot. Focus on yourself. Live a healthy life. There is no competition with destiny, everyone has their own destiny, so just focus on your destiny.
Comparison and competition rob you of the joy of life. They dull the enjoyment of your life.
Never compare your children to anyone else. Never tell them, "Look!! How good so-and-so's child is."
Run, but for your inner joy and peace.
Stay happy... keep sharing happiness.
کمپیٹیشن سے پرھیز کریں
آج صبح میں جوگنگ کر رہا تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا جو مجھ سے آدھا کلومیٹر دور تھا۔ میں نے اندازہ لگایا کہ وہ مجھ سے تھوڑا آہستہ دوڑ رہا ہے، مجھے بڑی خوشی محسوس ہوئی، میں نے سوچا اسے ہرانا چاہئے۔ تقریبا ایک کلومیٹر بعد مجھے اپنے گھر کی جانب ایک موڑ پر مڑنا تھا۔ میں نے تیز دوڑنا شروع کر دیا۔ کچھ ہی منٹوں میں، میں دھیرے دھیرے اس کے قریب ہوتا چلا گیا۔جب میں اس سے 100 فٹ دور رہ گیا تو مجھے بہت خوشی ہوئی جوش اور ولولے کے ساتھ میں نے تیزی سے اسے پیچھے کر دیا۔
میں نے اپنے آپ سے کہا کہ "یس میں نے اسے ہرا دیا"
حالانکہ اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ ریس لگی ہوئی ہے۔
اچانک مجھے احساس ہوا کہ اسے پیچھے کرنے کی دھن میں میں اپنے گھر کے موڑ سے کافی دور آگیا ہوں۔ پھر مجھے احساس ہوا کہ میں نے اپنے اندرونی سکون کو غارت کر دیا ہے، راستے کی ہریالی اور اس پر پڑنے والی سورج کی نرم شعاعوں کا مزہ بھی نہیں لے سکا۔ چڑیوں کی خوبصورت آوازوں کو سننے سے محروم رہ گیا۔میری سانس پھول رہی تھی، اعضاء میں درد ہونے لگا، میرا فوکس میرے گھر کا راستہ تھا اب میں اس سے بہت دور آگیا تھا۔ تب مجھے یہ بات سمجھ میں آئی کہ ہماری زندگی میں بھی ہم خوامخواہ کمپیٹیشن کرتے ہیں، اپنے ورکر کے ساتھ، پڑوسیوں، دوستوں، رشتے داروں کے ساتھ ... ہم انہیں یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان سے بہت بھاری ہیں ، زیادہ کامیاب ہیں، یا زیادہ اہم ہیں، اور اسی چکر میں ہم اپنا سکون، اپنے اطراف کی خوبصورتی، اور خوشیوں سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے۔
ہم دوسروں کے پیچھے دوڑ لگانے میں اپنا وقت اور انرجی ضائع کرتے ہیں، اور اپنی منزل کھو دیتے ہیں۔ اس بیکار کے کمپیٹیشن کا سب سے بڑا پرابلم یہ ہے کہ یہ کبھی ختم نہ ہونے والا چکر ہے۔
ہر جگہ کوئی نہ کوئی آپ سے آگے ہوگا، کسی کو آپ سے اچھی جاب ملی ہوگی، کسی کو اچھی بیوی، اچھی کار، آپ سے زیادہ تعلیم، آپ سے ہینڈسم شوہر، فرمانبردار اولاد، اچھا ماحول، یا اچھا گھر وغیرہ۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ آپ خود اپنے آپ میں بہت زبردست ہیں، لیکن اس کا احساس تب تک نہیں ہوتا جب تک کہ آپ اپنے آپ کو دوسروں سے کمپیئر کرنا چھوڑ دیں ... کمپیٹیشن کرنا چھوڑ دیں۔
بعض لوگ دوسروں پر بہت توجہ دینے کی وجہ سے بہت نروس اور ان سیکیور محسوس کرتے ہیں، اللہ نے جو نعمتیں دی ہیں ان پر فوکس کیجئے، اپنی ہائٹ، ویٹ، شخصیت، جو کچھ بھی حاصل ہے اسی سے لطف اٹھائیں۔اس حقیقت کو قبول کیجئے کہ اللہ نے آپ کو بھی بہت کچھ دیا ہے۔اپنے آپ پر فوکس کیجئے۔ صحت مند زندگی گزاریئے۔ تقدیر سے کوئی کمپیٹیشن نہیں، سب کی اپنی اپنی تقدیر ہوتی ہے، تو صرف اپنے مقدر پر فوکس کیجئے۔
کمپیریزن اور کمپیٹیشن زندگی کے لطف پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔ یہ آپ کی زندگی کے مزے کو کرکرا کر دیتے ہیں۔
اپنے بچوں کو کبھی بھی کسی دوسرے سے کمپیئر نہ کریں۔ کبھی ان سے نہ کہیں کہ "دیکھ!! فلاں کا بچہ کتنا اچھا ہے۔"
دوڑیئے۔ مگر اپنی اندرونی خوشی اور سکون کیلئے۔
خوش رہیے ... خوشیاں بانٹتے رہیے
Comments
Post a Comment