مولانا لقمان الحق حقانی ... مدرس جامعہ دارالعلوم حقانیہ
۔🌴 اللہ تعالیٰ نے کائنات کے اسرار و رموز میں چار کے ہندسے کو بڑی اہمیت دے رکھی ہے
۔(۱) اللہ تعالیٰ نے چار سمت پیدا کی ہیں: مشرق ‘ مغرب‘ شمال ‘ جنوب
۔(۲) معرفت الہٰی کی چار چیزوں میں غور کرنے کا حکم : اونٹ ‘ آسمان‘ پہاڑ‘ زمین (القرآن)
۔(۳) منافق کی چار علامتیں: جھوٹ‘ وعدہ خلافی‘ دھوکہ‘ گالی دینا (حدیث متفق علیہ)
۔(۴) چار چیزیں بھلائی والی ہیں جس کو ملی ہوں وہ خیر پر ہے: ذکر کرنے والی زبان‘ شکر کرنے والا دل‘ مصیبت پر صبر کرنے والا بدن‘ پاک دامن عورت۔
۔(۵) چار ‘ چار سے سیر نہیں ہوتے : زمین پانی سے‘ عورت مرد سے‘ آنکھ دیکھنے سے‘ عالم علم سے
۔(۶) چار جنت کے خزانے ہیں : چپکے سے صدقہ کرنا‘ مصیبت کو چھپانا‘ صلہ رحمی ‘ لاحول ولاقوۃ
۔(۷) چار چیزوں کا حکم : ایمان باللہ ‘ اقامت الصلوٰۃ ‘ زکوٰۃ ‘ غنیمت کا پانچواں حصہ دینا۔
۔(۸) چار نے ساری دنیا پر حکومت کی ہے
دو پیغمبر‘ سلیمانؑ‘ ذوالقرنین ؑ‘ دو کافر‘ نمرود ‘ بخت نصر ابن القریہ
( تاریخ الخلفاء ‘ ص ۲۲۱)
۔(۹) فقہ کے چار اصول: کتاب اللہ‘ سنت رسولؐ ‘ اجماع امت ‘ قیاس مجتہد۔
۔(۱۰) شیطان چار طرف سے حملہ کرتا ہے۔ سامنے سے ‘ پیچھے سے‘ دائیں سے بائیں سے
(القرآن پارہ ۸)
۔(۱۱) ہدایت کے لئے چار آسمانی کتب: تورات‘ زبور‘ انجیل‘ قرآن شریف
۔(۱۲) نبی کریم ؐ کے چار وزراء ۔ جبرائیل ؑ ‘ مکائیل ؑ ‘ ابوبکرؓ ‘ عمرؓ
۔(۱۳) آدمی کی سعادت کی چار علامتیں ہیں: صالح بیوی‘ نیک اولاد
اچھے دوست ‘ اپنے شہر کا رزق
۔(۱۴) چار پر چار حجت ہیں : مالدار پر سلیمان ؑ ‘ غریب پر عیسیٰ
‘ غلام پر یوسف ؑ ‘ مریض پر ایوبؑ
۔(۱۵) چار خلفاء علی منہاج النبوۃ : ابوبکرؓ ‘ عمرؓ ‘ عثمان ؓ ‘ علی
۔(۱۶) نبی کریم ؐ کے چچاؤں نے زمانہ نبوت پایا : حضرت عباس ؓ ‘ حضرت حمزہ
‘ ابو طالب ‘ ابولہب
۔(۱۷) فقہ کے متونِ اربعہ: مختصر طحاوی ‘ مختصر قدوری‘ معتصر کرفی محتصر الحاکم
۔(۱۸) کامیابی کے لئے چار صفات: ایمان ‘ عمل صالح ‘ وصیت بالحق ‘ وصیت بالصبر
۔(۱۹) چار چیزیں اللہ کو محبوب ہیں: قطرہ آنسوؤں کا من خشیۃ اللہ ‘ قطرہ خون شہید کا فی سبیل اللہ‘ قدم نماز کیلئے ‘ قدم فی سبیل اللہ
۔(۲۰) چار حالات میں نفس پر قابو پانے والے جنتی ہے: رغبت ۔ ڈر ۔ خواہش ۔ غضب
۔(۲۱) چار خصلتوں والے پر جنت حرام ہے: شراب پینے والا‘ سود کھانے والا‘ یتیم کا مال ہڑپ کرنے والا‘ والدین کا نافرمان
۔(۲۲) بدبختی کی چار علامتیں ہیں: آنکھ کا خشک ہونا۔ دل کا سخت ہونا
حرص‘ لمبی امیدیں
۔(۲۳) چار نے گود میں باتیں کی ہیں: ابن امراۃ من بنی اسرائیل‘ صاحب جریج
صاحب یوسف ؑ ‘ عیسیٰ ؑ
۔(۲۴) چار ماہر اسلامی قضاۃ : عمر ؓ ‘ علیؓ ‘ ابن مسعود ؓ ‘ زید بن ثابت
(تاریخ الخلفاء ص۲۰۴)
۔(۲۵) چار حفاظ عہد نبوی ؐ میں : ابی بن کعب ؓ ‘ مفاد بن جبل ؓ ‘ زید بن ثابت ؓ ‘ ابو زید
۔(۲۶) چار مدّبر سیاسی شخصیات : معاویہ بن ابوسفیان ؓ ‘ عمر بن العاص
مغیرہ بن شعبہؓ ‘ زیاد بن ابوسفیانؓ
۔(۲۷) امام اعظم کے چار مشہور شاگرد: قاضی ابویوسف ؒ ‘ محمد بن حسن شیبانی
زفر بن ہزیل ؒ ‘ حسن بن زیادؒ
۔(۲۸) چار بدبختوں کے ساتھ بے نمازی کا حشر: فرعون ‘ ہامون‘ قارون‘ ابی بن خلف
۔(۲۹) چار مقرب فرشتے: جبرائیل ؑ ‘ میکائیل ؑ ‘ اسرافیل ؑ ‘ عزرائیل
۔(۳۰) چار خصلت والے جنتی :مسکین کو ٹھکانا دینے والا‘ ضعیف پر رحم کرنے والا
غلام پر نرم ‘ والدین پر خرچ کرنیوالا
۔۳۱) چار پر اللہ کا غضب: قسم کھانے والا تاجر‘ فقیر متکبر‘ شیخ بوڑھا بدکار‘ عالم ظالم
۔(۳۲) چار جس کو ملی ہوں وہ شخص ہے: خاموشی‘ تواضع‘ اللہ کا ذکر‘ اسباب کی کمی
۔(۳۳) چار قسم کی شرک سے اجتناب: شرک فی العلم ‘ شرک فی التصرف‘ شرک فی العبارۃ‘ شرک عملی غیر اعتقادی
۔(۳۴) چار عناصر (عناصر اربعہ) انسان کی ضرورت‘ آگ‘ مٹی ‘ ہوا اور پانی
۔(۳۵) چار ائمہ کی تقلید: امام اعظم ابوحنیفہؒ ‘ امام مالک ‘ امام شافعی ‘ امام احمد ابن حنبل
Comments
Post a Comment