اخ ظالموں نے علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو شھید کو خاک و خون میں تڑپا کر ھم سے ہمیشہ ھمیشہ کے لئے جدا کیا ۔۔۔ ظالم قاتل سمجھتے تھے کہ ھم ڈاکٹر خالد محمود سومرو شھید کو راستے سے ھٹا کر میدان صاف کریں گے اور پھر ھم اپنی من مانیاں کریں گے مگر یہ تو سفاک اور جہنمی قاتلوں کے وھم و گمان میں نہیں تھا کہ راشد محمود سومرو صاحب ڈاکٹر خالد محمود سومرو شھید سے زیادہ خطرناک ھو کر سامنے آئیں گے اور اج سندھ پر راج کرنے لگ جائیں گے
۔🌹 شھید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو رحمتہ اللہ تعالی علیہ کون اور کیا تھے ؟
۔🏵 کسی نے اسے ادیب سمجھا
۔🏵 تو کسی نے اسے خطیب
۔🏵 کسی نے عاشق رسول سمجھا
۔🏵 تو کسی نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا دیوانہ
۔🏵 کسی نے شیخ غلام اللہ خان کی طرح موحد سمجھا
۔🏵 تو کسی نے امیر شریعت سید عطاءاللہ شاہ بخاری کی طرح سامراجیوں کے خلاف گرجنے والا حریت پسند مرد میدان
۔🏵 کسی نے اسے قوم پرست کہا کہ وہ ہمیشہ سندھ کے مظلوم عوام کی بات کرتے تھے اور سندھی عوام کو ظلم و جبر وڈیرہ شاھی کے خلاف متحد ہونے کا درس دیتے تھے
۔🏵 کسی نے پرجوش مقرر کی حیثیت دی
۔🏵 تو کسی نے درویش خدا مست سمجھا
۔🏵 کسی نے مسلک دیوبند کا پیروکار اور توحید و سنت کا علمبردار سمجھا
۔🏵کسی نے اسے جمعیت کا شیدائی کہا
۔🏵 کسی نے علمائے دیوبند کا فدائی سمجھا
اور سب سچے ہیں
۔🌺 کیوں کہ کسی نے پارلیمنٹ میں گرجتے دیکھا
۔🌺 کسی نے مدرسے میں درس و تدریس دیتے دیکھا
۔🌺 کسی نے چانڈکا میڈیکل کالج میں دیکھا
۔🌺 کسی نے خانقاھوں میں
۔🌺 کسی نے مینار پاکستان لاھور میں جمعیت علماء اسلام کی تاریخی آئین شریعت کانفرنس میں اسے سندھ کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے دیکھا
۔🌺 کسی نے توحید و سنت کے زمزمے سناتے ہوئے کسی نے سیرت النبی کے جلسے میں اسے دیکھا
۔🌺 کسی نے اسے مظلوم ہاریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اسے گرجتے دیکھا
۔🌺 کسی نے زمانہ طالب علمی میں جمعیت طلباء اسلام کے عام کارکن کی حیثیت سے پوسٹر لگاتے اور چاکنگ کرتے دیکھا
۔🌺 کسی نے اسے جمعیت طلباء اسلام میں دیکھا اور کسی نے اسے جمعیت علماء اسلام میں
۔🌺 کسی نے اسے جمعیت طلباء اسلام کے عام کارکن کی حیثیت سے بھی اسے دیکھا
۔🌺 عہدے دار کی حیثیت سے بھی
۔🌺 جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے بھی اسے دیکھا
۔🌺 پارلیمنٹ میں گرجتے ہوئے بھی اسے دیکھا
۔👈 جب سندھ میں جمعیت طلباء اسلام نور احمد سندھی اور ڈاکٹر نذیر احمد پنھور کی بغاوت کی وجہ سے بحران کا شکار رہی تو مولانا محمد شاہ امروٹی رحمتہ اللہ تعالی علیہ کی نظروں میں ڈاکٹر خالد محمود سومرو رحمتہ اللہ تعالی علیہ ھی قافلہ شاہ ولی اللہ کے سالار ٹھہرے شھید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو رحمتہ اللہ تعالی نے پہلے سندھ میں جمعیت طلباء اسلام کو مدراس سے یونیورسٹیز اور سکولوں و کالجز تک پہنچائی
اور پھر جمعیت علماء اسلام کو مدراس مساجد اور خانقاھوں سے بازاروں ماکیٹوں اور عوام میں اس طرح متعارف کروائی کہ عوامی سطح پر سندھ کی دیگر سیاسی جماعتوں کے مدمقابل رھی انہوں نے جمعیت میں نئی روح پھونک دی اور سندھ کے تمام اضلاع میں جماعت کی صف بندی کی ۔ اے کاش آج آپ زندہ ہوتے اور قافلہ حق و صداقت کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے ۔ آپکی شھادت کے بعد آپ کے فرزند ارجمند علامہ راشد محمود سومرو صاحب نے بہت ھی کم عرصہ میں جمعیت علماء اسلام کو سندھ میں ناقابل تسخیر اور سب سے بڑی منظم جماعت کی حیثیت سے متعارف کروائی علامہ راشد محمود سومرو نے الحمد للّٰہ جمعیت کو سندھ میں ناقابل تسخیر قوت بنائی ھے
سب علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کی شھادت کے مقدس خون کا نتیجہ ھے کہ سندھ میں عوامی سطح پر جمعیت علماء اسلام سب سے بڑی اور منظم جماعت بن کر ابھری ھے
اے شھید اسلام۔۔۔آسمان تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
Comments
Post a Comment