503🌻) What is grooming? (e/u)

Parents themselves need to know what grooming is, who does it, how it is done, who becomes its victim and why. In English, a word was used for a boy and a servant, which was called groom. Later, the person who takes care of horses and grooms them was also called groom, and then the word groom was also used for the groom. The word remained the same, but its meaning changed with the change of location. Groom became grooming, which meant taking care of oneself according to the principles of hygiene, taking care of nails, hair and skin, brushing dust from clothes, brushing the hair of horses while taking care of them, etc. All these are positive meanings of grooming, but the meaning of grooming is negative, and there is also a shameful aspect.

People who use any kind of tactics or methods to sexually exploit young children, young boys, girls, minors or adults on the Internet or in homes, parks, playgrounds or educational institutions, etc., are also called grooming, and the person who traps them is called a groomer. Parents and children themselves need to know what grooming is, who does it, how they do it, who becomes their victim and why. Groomers can be people very close to the children, acquaintances and in some cases even strangers. Just as the gap between anything and its closest thing automatically fills the gap between good and evil, evil automatically fills the gap between good and evil.

Children who are victims of grooming experience a void of deprivation created by the home and society. This void is a lack of love, attention, and compassion, which the groomers exploit and surround the victim with. 

Parents' friends, relatives, shopkeepers, teachers, instructors, drivers, or other people who have unfettered access to children are the ones who prove to be dangerous for them.

They first assess the child's deprivation. Whether it's a mentally or physically disabled child, autistic child, or a healthy child who is unresponsive or less responsive due to any physical or emotional weakness, the groomer will tap into their sensitive instincts and sometimes give them chocolate, ice cream, toffee, favorite toys, books, or they may take them for a spin, show them a movie, swing them in a car, tell them stories, or do anything else that can help them gain their trust by expressing empathy.

After that, keep the child with you as much as possible, keeping him in solitude and convincing him that he can do everything for him, giving him his favorite and most expensive thing. Later, when the child becomes well acquainted, then gradually press his hand, place his hand on his thigh, pinch his cheeks, hug him, or repeatedly touch his hips and back during a game. 

When the child stops responding to this touch and starts accepting it as normal, then show him sexually suggestive pictures or videos in solitude, then abuse him by blackmailing him with love, anger, or any threat.

And then apologize with more emotional attacks, saying that I was lost in your love, don't tell anyone now, otherwise no one will believe you, on the contrary, people will scold you, beat you, make fun of you, etc.

The problem of children who are victims of grooming starts at home. Parents do not give love or attention. They are not self-aware. They will make the child sit on their lap in front of guests or strangers and love them, then forcefully tell them to go meet their uncle and love him. All such behaviors instill in the child's consciousness that sitting on someone's lap or giving and receiving love are normal or routine. 

Parents are neither aware of "good touch, bad touch" themselves nor do they teach the child.

Nor is there a tradition of education in which an environment of open communication is created, children are taken into confidence and informed of their limits and constraints, and children are told what healthy relationships are.

The result of the absence of all these is that the child loses all distinction between good and bad, *who already lacks confidence, becomes even more fearful after sexual abuse, blames himself out of shame, and is afraid to talk about the act.

Due to their youth and innocence, they either fear threats or fear that if they "don't" their friend, uncle or relative, they will lose love and the things they are getting, including toys. Lack of love, fear, greed and awareness leads them to become victims of grooming and exploitation.

گرومنگ کیا ہے  

 والدین کو خود اس بات کا علم ہونا ضروری ہے کہ گرومنگ کیا ہے، کون لوگ کرتے ہیں، کیسے کرتے ہیں، ان کا شکار کون اور کیوں بنتے ہیں انگریزی زبان میں لڑکے اور نوکر کے لیے ایک لفظ استعمال ہوتا تھا جسے گروم کہا جاتا تھا بعد ازاں گھوڑوں کی دیکھ بھال کرنے اور انہیں سدھانے والے کو بھی گروم کہا جانے لگا،اور پھر دولہا کے لیے بھی گروم کا لفظ استعمال ہونے لگا لفظ وہی رہا مگر مقام بدلنے سے اس کی معنویت میں فرق آتا گیا گروم سے گرومنگ بنا جس کا مطلب تھا، حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اپنا خیال رکھنا، ناخن، بالوں اور جلد کی دیکھ بھال کرنا، کپڑوں کے اوپر سے گرد جھاڑنا، گھوڑوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے ان کے بالوں میں برش پھیرنا وغیرہ وغیرہ یہ سب تو گرومنگ کے مثبت معنی ہیں مگر گرومنگ کا معنی منفی بلکہ ایک پہلو شرمناک بھی ہے

ایسے افراد جو کم عمر بچوں، نوجوان لڑکوں، لڑکیوں، نابالغ یا بالغ افراد کو انٹرنیٹ پر یا گھروں، پارک، کھیل کے میدانوں یا تعلیمی اداروں وغیرہ میں گھیر کر ان کا جنسی استحصال کرنے کے لیے کسی بھی طرح کے حربے یا طریقے استعمال کرتے ہیں انہیں بھی اصطلاحاً گرومنگ کہا جانے لگا, اور پھانسنے والے کو گرومر . والدین اور بچوں وغیرہ کو خود اس بات کا علم ہونا ضروری ہے کہ گرومنگ کیا ہے، کون لوگ کرتے ہیں، کیسے کرتے ہیں، ان کا شکار کون اور کیوں بنتے ہیں. گرومنگ کرنے والے افراد بچوں کے انتہائی قریبی، جاننے والے اور بعض صورتوں میں اجنبی لوگ بھی ہوسکتے ہیں جس طرح کسی بھی چیز کا خلا اس کے قریب ترین والی چیز خود بخود پر کر لیتی ہے ویسے ہی اچھائی کا خلا برائی خود بخود پر کر لیتی ہے

گرومنگ کا شکار ہونے والے بچوں میں ایک خلا محرومی کا ہوتا ہے جو گھر اور سماج کا پیدا کردہ ہوتا ہے ۔ یہ خلا محبت، توجہ اور ہمدردی کی کمی کا ہوتا ہے جسے گرومنگ کرنے والے تاڑ لیتے ہیں اور شکار کو گھیر لیتے ہیں 

 والدین کے دوست، رشتہ دار، دوکاندار، استاد ،معلم، ڈرائیور یا دیگر ایسے لوگ جو بچوں سے بلا روک ٹوک مل سکیں وہی ان کے لیے خطرناک ثابت ہوتے ہیں

وہ سب سے پہلے بچے کی محرومی کو جانچتے ہیں. ذہنی و جسمانی طور پر معذور بچے، آٹزم کا شکار یا پھر ایسے صحتمند بچے، جو کسی بھی جسمانی یا جذباتی کمزوری کے تحت ردعمل نہ دے سکتے ہوں یا پھر کم رد عمل دینے والے ہوں، گرومر ان کی دکھتی رگ کو پکڑ کر بچے کو کبھی چاکلیٹ، آئس کریم، ٹافی، پسندیدہ کھلونا، کتابیں دینے لگتے ہیں، یا پھر انہیں گھمانے پھرانے، فلم دکھانے، گاڑی میں جھولا دینے، کہانیاں سنانے، یا دیگر کوئی بھی ایسا کام کرتے ہیں جس سے بچے کے اندر ہمدردی کا اظہار کرکے اسکا اعتماد حاصل کیا جاسکے

اس کے بعد بچے کو غیر محسوس طریقے سے گھر والوں سے دور کرکے زیادہ سے زیادہ اپنے ساتھ رکھنا، تنہائی میں رکھنا اور اسے باور کرانا کہ وہ اس کے لیے سب کچھ کر سکتا ہے، اسے اس کی سب سے پسندیدہ اور مہنگی ترین چیز دلا سکتا ہے ، بعد میں بچہ جب اچھی طرح مانوس ہوجائے تو پھر آہستہ آہستہ اس کا ہاتھ دبانا، اس کی ران پر ہاتھ رکھنا، گالوں پر چٹکیاں لینا، گلے لگانا، یا کسی کھیل کود کے دوران بار بار کولہوں اور پیٹھ پر ہاتھ لگانا. 

بچہ جب اس لمس کا ردعمل دینا ترک کر دیتا ہے اور یہ سب معمول کی باتیں سمجھ کر قبول کرنے لگتا ہے تو پھر تنہائی میں اسے جنسی جذبات ابھارنے والی تصاویر یا ویڈیو دکھانا، پھر پیار سے، غصے سے، یا کسی بھی دھمکی سے بلیک میل کرکے اس کے ساتھ زیادتی کرنا

اور اس کے بعد مزید جذباتی وار کرتے ہوئے معافی مانگ لینا کہ میں تمھارے پیار میں بہک گیا تھا، اب کسی کو بتانا نہیں، ورنہ کوئی بھی تم پر یقین نہیں کرے گا، الٹا لوگ تمھیں ڈانٹیں گے، ماریں گے، طنز کا نشانہ بنائیں گے وغیرہ وغیرہ

 گرومنگ کا شکار ہونے والے بچوں کا مسئلہ ان کے گھر سے شروع ہوتا ہے، والدین پیار یا توجہ نہیں دیتے، انہیں خود آگاہی نہیں ہوتی وہ مہمانوں یا اجنبیوں کے سامنے بچے کو اپنی گود میں بٹھا کر پیار کریں گے پھر زبردستی کہیں گے جاؤ انکل کو ملو انہیں پیار کرو، تو اس جیسے تمام رویوں سے بچے کے شعور میں یہ بات جڑ پکڑ لیتی ہے کہ کسی کی گود میں بیٹھنا یا کسی کو پیار دینا، لینا یہ سب نارمل یا معمول کی باتیں ہیں 

 والدین نہ تو خود "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" سے واقف ہوتے ہیں اور نہ ہی بچے کو سکھاتے ہیں

نہ ہی اس طرح کی تعلیم کا رواج ہے جس میں کھلی بات چیت کا ماحول بنایا گیا جائے، بچوں کی کو اعتماد میں لے کر انہیں ان کی حدود و قیود سے آگاہ کیا جائے، بچوں کو بتایا  جائے کہ صحتمند تعلقات کون سے ہیں

 ان سب کے نہ ہونے کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بچہ اچھی بری ہر طرح کی تمیز کھو بیٹھتا ہے، *جس میں پہلے ہی اعتماد کی کمی ہو، وہ جنسی استحصال کے بعد مزید خوفزدہ ہوجاتا ہے، وہ شرمندگی کے مارے خود کو قصور وار ٹھہراتا ہے، اور اس فعل کے متعلق بتاتے ہوئے گھبراتا  ہے

کم سنی اور معصومیت کے باعث اسے یا تو دھمکیوں کا خوف ہوتا ہے یا پھر اس بات کا خوف کہ اگر اپنے، دوست، انکل یا رشتہ کو "نہ" کردی تو میں محبت سے بھی اور کھلونوں سمیت جو چیزیں مل رہی ہیں ان سے محروم ہوجاؤں گا . محبت، خوف، لالچ اور آگاہی کا فقدان انہیں گرومنگ کا شکار بننے اور استحصال ہونے تک لے جاتا ہے

Comments