456) جنات کا انسانوں سے عشق و محبت

 جنات کا انسانوں سے عشق و محبت 

آج کل جو مسئلہ سامنے آرہا ہے وہ جنات کا انسانوں سے عشق و محبت کا معاملہ ہے

کبھی کسی لڑکے مرد پر جن لڑکی عورت عاشق ہوتی ہے تو کبھی کسی لڑکی عورت پر کوئی جن لڑکا مرد عاشق ہو جاتا ہے اور پھر وہ سب ہوتا ہے جو انسان عشق و محبت میں کرتے ہیں جنات کی اقسام میں سے ایک قسم جس کو عاشق جن کہا جاتا ہے یہ جنات جادو سے بھی مسلط ہوتے ہیں یا یہ خود بھی انسانوں پر مسلط ہو جاتے ہیں

 اس میں 90 فیصد شکار خواتیں ہوتی ہیں اس کی وجہ نمازوں کی پابندی نہ کرنا ہے ۔۔۔ بے پردگی ، گانے سننا ، دعاوں کا اہتمام نہ کرنا ، زیادہ دیر برہنہ حالت میں رہنا ، چھت پر زیادہ دیر بال کھلے چھوڑ کے بیٹھے رہنا ان سب طریقوں سے یہ عاشق جنات خود مسلط ہو جاتے ہیں اس کے بعد جب جادو سے یہ مسلط کیے جاتے ہیں تو اس کا مقصد شادی میں رکاوٹ ڈالنا ہوتا ہے

۔1- کنواری لڑکیوں کے رشتے نہیں ہوتے ۔۔۔ رشتہ آتا نہیں اگر آجاتے تو جواب نہیں ملتا،کچھ کا شادی کے نام سے غصہ آتا ہے شادی کرنے کو دل نہیں کرتا خود کو شادی کے قابل نہیں سمجھتی ... شادی سے نفرت محسوس ہوتی ہے یا رونا آتا ہے شادی کے نام پر

۔2-اکثر خوشبو کا محسوس ہونا حالانکہ کوئی آیا گیا بھی نا ہو ... نا کسی نے لگائی ہو ... شادی شدہ عورتوں کو حمل نہیں ہوتا ... رپورٹس کلیئر ہوتی ہے مگر حمل نہیں ہوتا، یا رحم میں کوئی مسلہ بن جاتا ہے میاں بیوی میں چھوٹی چھوٹی بات پر لڑائی جھگڑا ہونا، بیوی کا شوہر سے ہمبستری نہ کرنے کا دل کرنا شوہر سے نفرت کرنا اس کا چھونا پسند نہ کرنا بچوں کا چھونا نہ پسند کرنا میاں کو بیوی کی شکل عجیب نظر آنا اس کے علاوہ بھی بہت ساری علامات اور مسائل ہوتے ہیں

۔3 -خواب میں اکثر بلیاں نظر آنا یا اپنی شادی ہوتے دیکھنا اکثر یا خود کو پریگنینٹ دیکھنا ڈلیوری ہوتے دیکھنا یا کسی بچے کو فیڈ کرواتے دیکھنا

ان میں سے کوئی بھی مسائل ہوں تو کسی بھی اچھے دین دار عامل سے رابطہ کریں یہ سب کچھ نارمل یا کوئ بیماری نہیں ہے بلکہ عاشق جنات کی پرابلم ھے کہیں آپ خود یا آپ کا کوئی عزیز جن عاشق کا شکار تو نہیں؟

 آئیے ذرا تفصیل سے سمجھتے ہیں

جنات کے عاشق ہونے کے اسباب 🌴

۔1۔ ننگے ہو کر یا صرف انڈر وئیر وغیرہ پہن کر آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنےجسم کو دیکھتے رہنا

۔2۔ حمام ، واشروم میں بلا ضرورت بیٹھے رہنا اور اپنے جسم سے کھیلتے رہنا۔

۔3۔ زیادہ تر اکیلے رہنا اور اپنے آپ سے باتیں کرتے رہنا

۔4۔ حمام/ واشروم میں رونا یا رات سونے سے پہلے تکیہ پر سر رکھ کر رونا جنات کو قریب لاتا ہے

۔5۔ ابتدا میں جادو کے ذریعے مسلط شدہ جنات جب بہت عرصہ انسان کے پاس رہتے ہیں تو اکثر اس پر عاشق بھی ہو جاتے ہیں

۔6۔ نظر لگنے یا حسد کی وجہ سے بھی جنات جسم میں داخل ہو جاتے ہیں اور بعد میں اس جسم سے محبت ہو جاتی ہے۔

۔7۔ لڑکی/عورت کے کھلے گھنے بال دیکھ کر بھی دل ہار بیٹھتے ہیں 

آئیں علامات جانتے ہیں 🌴

۔1۔ اکثر اوقات جسم میں جان نہ ہونا

۔2۔ اکثر سستی کا شدید غلبہ

۔3۔ ہر وقت ذہنی انتشار کا شکار رہنا

۔4۔ بھولنے کی عجیب بیماری لگ جانا

۔5۔ نیند سے بیدار ہونے پر سینے اور چھاتیوں میں درد محسوس کرنا

۔6۔ خلوت اور اکیلے رہنا پسند کرنا یعنی انسانوں سے طبیعت اکتا جانا

۔7۔ واش روم میں بیٹھنا اچھا لگنا

۔8۔ اکثر و بیشتر خود کو ہاتھ سے فارغ کرنا

۔9۔ شرم گاہ اور اس کے ارد گرد داغ دھبے ظاہر ہونا

۔10۔ جسم پر نیلے پیلے اور خصوصا پیٹ پر خراش کے نشان ہونا

۔11۔ خواب میں کبھی جاننے والوں اور کبھی اجنبی لوگوں سے جماع کرتے دکھائی دینا

۔12۔ اکثر احتلام (خواب میں فارغ) ہونا

۔13۔ شہوت کا انتہائی بڑھ جانا

۔14۔ وضو کرنے اور صفائی ستھرائی کو دل نہ کرنا

۔15۔ فورن ویڈیوز کثرت سے دیکھتے رہنا اور خود کو نہ روک پانا

۔16۔ شادی سے نفرت کسی معقول وجہ کے بغیر

۔17۔ اکثر خواب میں دیکھنا کہ اس کی شادی ہو رہی ہے خواہ حقیقت میں شادی شدہ ہو یا کنواری

۔18۔ خاوند سے مباشرت کرنے کو پسند کرنا لیکن حمام /واش روم میں

۔19۔ آئینے کے سامنے گھنٹوں کھڑے رہنے کا دل کرنا

۔20۔ اپنے خاوند سے دل بھر جانا

۔21۔ خاوند کا گھر میں آتے ہی موڈ آف ہو جانا اور مباشرت کیلئے بالکل تیار نہ ہونا...

۔22۔ خاوند کا گھر میں غیر طبعی بیمار رہنا اور گھر سے دور ہو تو ٹھیک رہنا

۔23۔ دل کرنا کہ ننگے بدن سوئے یا کم سےکم کپڑے پہنے اور اوپر کوئ چادر نہ اوڑھے

۔24۔ ایسا لگنا کہ بیڈ پر کوئی اور بھی سویا ہے حالانکہ بظاہر وہاں کوئی نہ ہونا

جن عاشق کے بڑے بڑے نقصانات 🌴

۔1۔ ایسی لڑکی کی شادی نہیں ہونے دیتا

۔2۔ ایسی عورت اگر کسی کے نکاح میں ہے تو طلاق کروا دیتا ہے

۔3۔ ایسی عورت کے بچوں کو رحم میں ہی مار دیتا ہے

۔4۔ حمل ٹھرنے نہیں دیتا، ضائع کر دیتا ہے

۔5۔ صحت کا جنازہ نکل جاتا ہے اور بدن لاغر ہو کر

ڈھانچہ بن جاتا ہے رنگ زرد ہو جاتا ہے 

جن عاشق کا علاج : ۔۔۔ حقیقی اور مکمل علاج کیلئے تو باقاعدہ کسی ماہر دیندار روحانی معالج سے رجوع کریں! تاہم ایک عمل درج کر دیا جاتا ہے تاکہ جب تک کوئی ماہر معالج ہاتھ آئے تب تک اس سے کچھ افاقہ تو ہو جائے ان شاءاللہ تعالی ۔۔۔ یہ جو واش روم کی دعا ہے 

بعد نماز عصر 101

بعد نماز مغرب 101بار

اور بعد نماز عشاء 111 مرتبہ پڑھا کریں

"اللهم إني أعوذبك من الخبث والخبائث

جى ہاں اس دعا کو چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے ہر وقت پڑھا کریں

ولا یؤدہ حفظھما وھوالعلی العظیم

کو ورد زبان رکھیے تکلیف کتنی ہی کیوں نہ بڑھ جائے ورد چھوڑنا نہیں اگر آپ ہمت سے کام لیں گے تو ان شاء اللہ چند ہی دنوں میں اس جن یا جنیہ کی ہوا نکل جائے گی اور امید ہے کہ چھوڑ جائے گا

Comments