540) کالے جادو سے حفاظت کے مسنون اعمال

 کالے جادو سے حفاظت اور بچاؤ کے مسنون اعمال

۔⚱ سب سے پہلے 

۔💫 پختہ عقیدہ رکھیں کہ اللہ کے اذن کے سوا کوئ جادو کوئ چیز اثر نہیں کر سکتی۔

۔💫 شفا بھی باذن اللہ ہے۔اللہ کے ایک کن کی محتاج۔

۔💫 اللہ پر کامل بھروسہ رکھین۔

۔⚱ جسمانی اور روحانی طہارت اور صفائ کا بہت خیال رکھیں۔

۔⚱ عبادات میں دوام اور ان کی ادایگی میں پابندی۔

صبح شام کے ازکار کی پابندی۔

کثرت سے اللہ کا ذکر

۔⚱ کثرت سے استغفار ۔

۔⚱ اپنے گھروں کو تصویروں سے پاک کریں۔

۔⚱ گھر کے اندر کتا نہ ہو۔گھر کے باہر حفاظت کے لیے رکھا جا سکتا ہے۔

۔⚱ شرعی دم اور طب نبوی کے ذریعے علاج کریں یا کروايئيں

شرعی دم

 ۔⚱ یاد رکھیے کہ کسی بھی جسمانی تکلیف کی صورت مین ڈاکٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

۔⚱ اگر جادو کیا ہوا پکڑا جاۓ تو جس چیز پہ جادو کیا گیا ہو اس کو ضرور ضایع کردیں ۔

۔⚱ قرآن مجید کےذریعے بھی علاج ہو سکتا ہے۔

۔💫 کثرت سے اس کی تلاوت کریں۔

۔💫 اگر خود نہیں پڑھ سکتے تو کسی سے سن لیں۔

۔⚱ سورة فاتحہ لازمی پڑھین یا سنیں*۔ *اسکو دم والی سورت  بھی کہتے ہیں*۔

۔⚱ سورة البقرة کی آخری آیات پڑھ کر بھی دم کرسکتے ہیں۔

۔⚱دوران سفر یا کسی جگہ ٹھہرنا ہو تو ان الفاظ سے اللہ کی پناہ میں آجايیں۔

*اَعُوذُ بکَِلمَاتِ اللِہ التآَّمَّاتِ مِن شَِّرماَ خلََقَ*

“میں اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں اس کی مخلوق کے شر سے *مسلم۔2708*

۔⚱ حفاظت کے لیے یہ دعا بھی پڑھی جاسکتی ہے

*اَعُوذُ بکِلَمَاتِ اللہِ التَّآمَّاتِ الَّتِی لاَ یُجاَوِزُھُنَّ بَرّࣨ ولََا فَاجِرࣨ مَنْ شَرِّ مَا خَلقَ وَذَراَء وَبرَاَء وَ مِنْ شِرِّ مَا ینَزِلُ مِنَ السَّمِآء وِ مِن شَرِّمِا یعَرُجُ فِیھَا۔وَ مِن شَرِّ مَاذرَا فی الارَضِ۔وَ منِ شرِّ مَا یخرَُجُ منِھا وِمنْ شَرِّ فِتَنُ اللَّیلِ وِ النھَّارِ وَ شَرِّ کُلِّ طاَرِقٍ الاَّ طَارِقاً یَّطرُقُ بخِیرٍ یاَّ رَحَْمن*ُُُ ـ

“میں اللہ تعالی کے ان مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں جن سے کوئ نیک اور بد آگے نہیں گزر سکتا۔اس چیز کے شر سے جسے اس نے پیدا فرمایا اور پھیلایا اور وجود عطا کیا اور اس چیز کے شر سے جو آسمانوں سے اترتی ہے اور اس چیز کے شر سے جو اس میں چڑھتی ہے اور اس چیز کے شر سے جسے اس نے زمین میں پھیلایا اور اس چیز کے شر سے جو اس سے نکتی ہے اور رات اور دن کے فتنوں کے شر سے اور رات کے وقت ہر آنے والے کے جو خیر کے ساتھ آۓ

اے نہایت رحم کرنے والے“

*الاستذکار*۔*حدیث ۔40366**مسند احمد۔419/3*

۔⚱ صبح شام تین تین بار بار پڑھیں

*بِسمِ اللہِ اَّلذیْ لَا یَضُّر مَعَ اِسمِه شیءٍ فِی الاَرضِ وَلَا فِی السَّماءِ و ھُوَ السَّمِیع العَلِیم*

۔⚱ بیت الخلاء جانے کی دعا ضرور پڑھیں۔

۔⚱ میاں بیوئ آپس میں ہم بستري سے پہلے یہ دعا پڑھ لیں۔

*بِسمِ اللِہ۔الَلَّھُمَّ جنَِبْناَ الشَّیطَانَ وَ جنِّبِ الشِّیطاَنَ مَا رزقَنِا*

اللہ  کے نام کے ساتھ۔اے اللہ ہمیں شیطان سے بچا۔اور جو(اولاد)تو ہمیں عطا کرے اسے بھی شیطان سے بچا۔

*بخاری 141/6* *مسلم1028/2*

۔⚱100 مرتبہ روزانہ

  *لَا الِٰہ اِلاَّ اللہُ وَحدَہُ لاَ شَرِیکَ لهُ*۔ *لهُ الُملُکُ وَ لهُ الحَمدُ وَ ھُوَ علَٰی کُلِّ شیءٍ قَدِیرࣨ*

۔⚱ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لین

*اَعُوذُ بِاللهِ العَظیِم وَ بوِجِھه الکَریِم و سُلطاَنِه القدَیمِ مِنَ الشیَّطانِ الرَّجِیم*

میں عظمت والے اللہ کی اور اسکے کریم چہرے کی اور قدیم سلطنت پناہ چاہتا ہوں مردود شیطان سے۔

*ابوداؤد ۔الجامع الحدیث 4591*

۔⚱معوذات کی پابندی کریں صبح اور شام کو تین تین دفعہ اور رات کو سوتے وقت بھی تین دفعہ پڑھ کر اپنے اوپر پھونک کر سويئں۔

۔⚱ یہ بھی دم کی مسنون دعا ہے

*بِسمِ اللہِ اَرقِیکِ مِن کُلِّ دَاءٍ یُوذِیکِ وَ مِن شرِّ کُلِ نفَسٍ اَو عَینِ حَاسدٍ اللُہ یَشفِیکَ بِسم اللِہ ارَقیکِ*

۔3 دفعہ

“اللہ کے نام کے ساتھ میں تجھے دم کرتا ہوں ہر بیماری سے جو تیرے لیے تکلیف کا باعث ہے۔ہر نفس کے شر سے یا حسد کرنے والے کی آنکھ سے۔اللہ تجھے شفا  عطا فرماءیں ۔اللہ کے نام کے ساتھ مین تجھے دم کرتا ہوں۔

*مسلم*

۔⚱ درد والی جگہ پر 3 دفعہ *بسم اللہ* پڑھ کر یہ دعا پڑھین

 *َاعُوذُ بِعِزَّة اللِہ وَ قُررتَه مِن شِّر مَا اجِدُ وَ احَاذرُ*

اللہ کے نام کے ساتھ مین تجھے دم کرتا ہوں ہر بیماری سے جو تیرے لیے تکلیف دہ ہے۔ہر نفس کے شر یا حسد کرنے والے کی آنکھ سے ۔ اللہ تجھے شفا عطا فرمایں ۔

اللہ کے نام کے ساتھ میں تجھےدم کرتا ہوں

*مسلم*

Comments