۔🌺آپ صلی اللہ علیہ و سلم نہ بہت طویل القامت تھے‘ نہ پست قد‘ مگر دوسرے آدمیوں کے مجمع میں سب سے بالا معلوم ہوتے تھے
۔🌼 رنگ گورا‘ پرملاحت‘ سرخی مائل تھا۔🌸 سر مبارک بڑا
۔💐 ڈاڑھی خوب بھری ہوئی بال سیاہ قدرے پیچیدہ
۔❤️ آنکھیں گول بڑی‘ سیاہ اور پر رونق
۔💚 سر کے بال سیدھے اکثر کان کی لو تک اور کبھی کندھوں تک اور کبھی کان کی لو سے بھی اوپر رہتے تھے
۔💓 بھویں باہم پیوستہ ایک باریک سی رگ درمیان میں فاصل تھی‘ کہ غصہ کے وقت ظاہر ہوتی تھی
۔💗 آنکھوں کی سفیدی میں سرخ ڈورے بھی تھے
۔💞 رخسار نرم اور پرگوشت تھے
۔💖 سر میں تیل ڈالتے تھے
۔💛 آنکھوں میں سرمہ لگاتے تھے
۔💙 دانت مثل مروارید سفید و چمکدار تھے
۔💜 تبسم کے سوا کبھی کھلکھلا کر نہ ہنستے تھے
۔💟 آپ صلی اللہ علیہ و سلم نہایت خندہ رو‘ شیریں کلام‘ فصیح‘ شجاع اور جامع جمیع کمالات انسانیہ تھے
۔🌟 آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے دونوں شانوں کے درمیان مہر نبوت صلی اللہ علیہ و سلم تھی
۔⭐️ آپ صلی اللہ علیہ و سلم اپنا کام خود اپنے ہاتھ سے کرتے تھے
۔🌹 کسی کا سوال رد نہ کرتے تھے
۔🌷(الرحیق المختوم ص ۶۴۵ تا ۶۴۸۔)
۔🌷(الرحیق المختوم ص ۶۴۵ تا ۶۴۸۔)
Comments
Post a Comment