434) بہترین اشعار

🌹 بہترین اشعار 🌹

۔🌴 ہمارے نبیﷺ پر جو کیچڑ اچھالے 

  وہ  دوزخ  میں  اپنا  ٹھکانہ  بنا لے


۔🌴جہنم رسید اس کو کر کے مسلماں

 مرا  مشورہ  ہے  تو  جنت  کما لے


۔🌴 بظاہر نظر آئیں گے گورے گورے

بباطن وہی ہیں مگر  کالے کالے


۔🌴جو چاند اور سورج سے آنکھیں چرائیں

 فلک  والے ان  کو  زمیں  سے  اٹھالے


۔🌴 جہاں میں جو ہیں چھوٹے چھوٹے شیاطیں

جو  طاغوتِ  اکبر  ہے  وہ  ان  کو  پالے


۔🌴 زیادہ پھدکتی ہے طاغوتی قوت

خدا صاف کر دے یہ مکڑی کے جالے


۔🌴اب اے عاشقِ گلستانِ محمدﷺ

تو  گالوں پہ سنت کا سبزہ اُگالے


۔🌴 اثر دے وسیلہ تو محبوبِ رب کا

نہیں جائیں گے رائگاں تیرے نالے


۔🌺 گمراہی سے بچایئے یارب

    حق کا رستہ دکھایئے یارب


۔🌺 ہر برائی چھڑایئے یارب 

  نیک مجھ کو بنایئے یارب


۔🌺 سب نمازیں پڑھوں جماعت سے 

 ایسی توفیق چاہیئے یارب


۔🌺 آپ رزاق آپ رازق ہیں 

  رزق میرا بڑھایئے یارب


۔🌺 زندگی بھر ہمیشہ سچ بولوں 

  جھوٹ سے اب بچایئے یارب


۔🌺 اپنی یادوں کے خوشنما گل سے 

  میرے دل کو سجایئے یارب


۔🌺 آپ کا گھر ہے جب شکتہ دل 

   میرے دل میں بھی آیئے یارب


۔🏵 ہو صورت نبیﷺ کی ہو سیرت نبیﷺ کی

  اگر قلب میں ہے محبت نبیﷺ کی


۔🏵 اگر چاہتے ہیں شفاعت نبیﷺ کی

  تو اپنایئے آپ سنت نبیﷺ کی


۔🏵 خدا کی محبت، محبت نبیﷺ کی  

خدا کی اطاعت، اطاعت نبیﷺ کی


۔🏵 مری سنتوں کو تو لازم پکڑ لے 

 ہے ہر امتی کو نصیحت نبیﷺ کی


۔🏵 ہیں اس کے مقدر پہ نازاں فرشتے 

 جو خوش بخت رکھتا ہے نسبت نبیﷺ کی


۔🏵 قیامت تلک روزِ روشن کی مانند 

 مسلم ہے ختمِ نبوت نبیﷺ کی


۔🏵 یہ آنکھیں ہیں ان کی زیارت کی مشتاق

  میسر تھی جن کو زیارت نبیﷺ کی


۔🏵 ہے قندیل شاہانِ دنیا کے حق میں 

 عدالت نبیﷺ کی سیاست نبیﷺ کی


۔🏵 حقیقت میں یہ فیضِ حبِ نبیﷺ ہے  

اثر کر رہا ہے جو مدحت نبیﷺ کی


۔🌴 خدا  سے دیکھو  کتنا  ڈر  رہا ہوں  

 تجوری  جیب  دونوں بھر رہا ہوں


۔🌴 میرا بھائی ہے بھوکا تین دن سے  

 میں چوتھی  بار عمرہ کر رہا ہوں 


۔🌴 نمازی  ھوں  میں  پکاّ پنجگانہ 

  مگر  جھوٹی تجارت  کر رہا ہوں 


۔🌴 میں  مسجد سنگ مرمر کی بنا کر 

  پڑوسی کے مکاں کو ڈھا رہا ہوں 


۔🌴 شریعت کی حفاظت، میرا مقصد  

 طریقِ کُفر  پر میں  چل رہا ہوں 


۔🌴 وراثت بہن کی چپکے سے کھا کر 

  مُعافی  کا  بہانہ  کر   رہا   ہوں


۔🌴 جو ہو شادی تو سودی قرض لے لوں

   نمود و نام  پر   میں   مر   رہا  ہوں 


۔🌴 نبی ﷺ کی  زندگی  کو ترک  کرکے 

  نبی ﷺ  سے  عشق سچا کر رہا ہوں  


۔🌴 یہ چاہت ہے کہ کافر ہوں مسلماں

   مگر اسلام  سے خود ڈر  رہا ہوں 


۔🌴 میرے الله  مجھ کو   معاف   کرنا

   یہ کس کی پیروی میں کر رہا ہوں؟


۔💐 وہ ثور کا ماحول وہ منظر ہی الگ ہے 

 وہ سانپ وہ مکڑی وہ کبوتر ہی الگ ہے 


۔💐 ملتے ہیں کہاں  برکت والے وہ نوالے  

کونین کے سردار کا دسترحواں ہی الگ ہے 


۔💐 ہجرت کی ہے شب اور بلندی پہ ہے قسمت 

سوۓ ہے علی رضی اللہ عنہ جس پہ وہ بستر ہی الگ ہے 


۔💐 آقا ﷺ کا چمکتا ہے وہاں نامِ محمد ﷺ 

 وہ عرش کی پہچان کا جھومر ہی الگ ہے  


۔💐 ہو گے حسابوں میں تو ہم دید میں مصروف

  اپنے  لیے  ہنگامۓ  محشر  ہی  الگ  ہے


۔💐 یاقوت ہے نیلم ہے زمرد بھی لیکن

  آقا ﷺ کے شکم پر بندھا پتھر ہی الگ ہے 


۔💐 آقا ﷺ کے غلاموں پہ ہیں نبیوں کی نگاہیں

  آقا ﷺ کے غلاموں کا مقدر ہی الگ ہے 


۔💐 ہے اپنی جگہ پھول چاند شفق چاندی اکبر

  اقا ﷺ کا مگر چہرۓ انور ہی الگ ہے


جناب احمد حسین ساگر صاحب

Comments