513🌻) Mouth blisters (e/u)

Mouth ulcers can happen to anyone at any time, but nothing can be said definitively about their causes. Mouth ulcers are linked to gastrointestinal disorders, weakened immune systems, stress, or malnutrition, but mouth ulcers are extremely painful and take a while to heal. In the case of mouth ulcers, we are presenting some home remedies that will provide relief from the discomfort caused by the ulcers.

1. Coconut oil... Coconut oil has antiseptic properties that can help with mouth ulcers. Applying some coconut oil on the affected areas will provide relief from the pain. Drinking coconut water keeps the body cool and prevents the ulcers from forming again.

2. Honey... Honey is a natural ointment that treats many diseases. Honey helps to eliminate blisters in the mouth and relieves pain. After rinsing with lukewarm water, apply honey on the blisters and do this process 2 to 3 times a day at intervals. Honey can also be mixed with turmeric and applied to the blisters, which will give you relief.

3. Aloe Vera... Aloe Vera is basically a wild plant that grows easily in all seasons around the world. It is also called Ghekwar in Urdu. The gel present in Aloe Vera is very good for healing mouth ulcers. Apply some amount of the gel present in Aloe Vera on the mouth ulcers. It will not only relieve you from the pain but will also heal the ulcers quickly. Repeat this process 2 to 3 times a day. Apart from this, Aloe Vera leaves can also be applied directly on the ulcers.

4. Salt... Rinsing with a small amount of salt mixed with water also provides relief from pain, while rinsing with salt water also cleans the mouth and eliminates germs caused by the wound.

5. Use of yogurt... While there are many benefits of eating yogurt, it is quite effective in getting rid of mouth ulcers. Yogurt contains beneficial bacteria that make it even more beneficial than milk and fight and eliminate harmful bacteria. Only using yogurt will get you rid of ulcers. Eating a few spoonfuls of yogurt daily will get you rid of painful ulcers.

6. Vitamin E deficiency...Blisters also occur due to vitamin E deficiency in the body. In this regard, you should use vitamin E capsules daily and get rid of mouth blisters. Apart from this, you can also cut these capsules and apply them on the blisters. This prevents infection.

7. Basil leaves... Basil or basil seeds are a plant whose leaves and seeds are also useful in treating various diseases. Chew basil leaves with water and repeat this process 3 to 4 times a day. This will not only relieve the pain caused by mouth ulcers but will also help in removing the ulcers. 

منہ کے چھالے

منہ کے چھالے کسی کو کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں لیکن اس کی وجوہات کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ منہ کے چھالوں کو معدے کی خرابی، قوت مدافعت کا کمزور ہونا، ذہنی دباؤ یا پھر غذائیت کی کمی سے جوڑا جاتا ہے تاہم منہ کے چھالے انتہائی تکلیف دہ ہوتے ہیں اور انہیں ٹھیک ہونے میں تھوڑا وقت بھی لگتا ہے ۔ منہ کے چھالوں کی صورت میں کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں جو چھالوں کی وجہ سے اٹھنے والی تکلیف سے نجات دلائیں گے۔

۔1۔ ناریل کا تیل ۔۔۔ ناریل کا تیل جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے جو منہ کے چھالوں میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ناریل کے تیل کی کچھ مقدار متاثرہ حصوں پر لگائیں تو یہ آپ کو ہونے والی تکلیف سے نجات دلائے گا۔ ناریل پانی پینے سے جسم ٹھنڈا رہتا ہے اور یہ دوبارہ چھالے بننے بھی نہیں دیتا۔

۔2۔ شہد ۔۔۔ شہد کے قدرتی مرہم ہے جس میں بہت سی بیماریوں کا علاج ہے۔ شہد منہ میں بننے والے چھالوں کو ختم کرنے اور درد کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔ نیم گرم پانی سے کلی کرنے کے بعد چھالوں پر شہد لگائیں اور اس عمل کو دن میں 2 سے 3 بار وقفے سے کریں۔ شہد کو ہلدی میں ملا کر بھی چھالوں پر لگایا جا سکتا ہے جس سے آپ کو آرام ملے گا۔

۔3۔ ایلو ویرا ۔۔۔ ایلو ویرا بنیادی طور پر ایک جنگلی پودا ہے جو دنیا بھر میں ہر موسم میں با آسانی اگ جاتا ہے اسے اردو میں گھیکوار بھی کہا جاتا ہے۔ ایلو ویرا میں موجود جیل منہ کے چھالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے بہت بہترین ہے۔ ایلو ویرا میں موجود جیل کی کچھ مقدار منہ کے چھالوں پر لگائیں یہ آپ کو نہ صرف درد سے نجات دلائے گا بلکہ چھالوں کو تیزی سے ٹھیک بھی کرے گا۔ اس عمل کو دن میں 2 سے 3 مرتبہ دھرائیں۔ اس کے علاوہ ایلو ویرا کے پتوں کو بھی براہ راست چھالوں پر ملا جا سکتا ہے۔

۔4۔ نمک ۔۔۔ پانی میں نمک کی کچھ مقدار ملا کر کلی کرنے سے بھی درد میں آرام ملتا ہے جبکہ نمک کے پانی سے کلی کرنے سے منہ کی صفائی بھی ہو جاتی ہے اور زخم کے باعث پیدا ہونے والے جراثیم بھی ختم ہو جاتے ہیں۔

۔5۔ دہی کا استعمال ۔۔۔ جہاں دہی کھانے کے کئی فوائد ہیں وہیں یہ منہ کے چھالوں سے نجات کے لیے کافی کارآمد ہے۔ دہی میں ایسے مفید بیکٹریا ہوتے ہیں جو اسے دودھ سے بھی زیادہ فائدہ مند بنا دیتے ہیں اور نقصان دہ بیکٹریا سے لڑ کر اسے ختم کرتے ہیں۔ صرف دہی کا استعمال ہی آپ کو چھالوں سے نجات دلا دے گا۔ روزانہ چند چمچ دہی کھانے سے آپ تکلیف دہ چھالوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔

۔6۔ وٹامن ای کی کمی ۔۔۔ جسم میں وٹامن ای کی کمی سے بھی چھالے ہو جاتے ہیں اس حوالے سے آپ وٹامن ای کے کیپسول روزانہ استعمال کریں اور منہ کے چھالوں سے نجات حاصل کریں۔ اس کے علاوہ یہ کیپسول کاٹ کر بھی آپ چھالوں پر لگا سکتے ہیں یہ انفیکشن ہونے نہیں دیتا۔

۔7۔ تلسی کے پتے ۔۔۔ تلسی یا تخم ریحان ایک ایسا پودا ہے جس کے نہ صرف پتے بلکہ بیج بھی مختلف بیماریوں کے علاج میں کام آتے ہیں۔ تلسی کے پتے پانی کے ساتھ چبا لیں اور اس عمل کو دن میں 3 سے 4 بار دھرائیں۔ اس سے آپ کے منہ میں چھالوں کی وجہ سے ہونے والے درد میں نہ صرف آرام ملے گا بلکہ یہ چھالوں کو بھی ختم کرنے میں مدد دے گا 

Comments