سوال : حضرت آدم علیہ السلام کا یوم پیدائش کیا ہے
جواب : صحیح مسلم شریف کی روایت میں ہے کہ سورج طلوع ہونے والے دنوں میں سب سے بہتر دن جمعہ کا دن ہے اسی دن حضرت آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی دن جنت میں داخل کئے گئے اور اسی دن جنت سے نکالے گئے اور اسی دن قیامت آئے گی
( حیات آدم علیہ السلام )
ماخوذ ازمسند احمد و ابن کثیر ج١ ص١٢٧ )
اور ایک قول یہ بھی ہے کہ اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کی وفات ہوئی
( طبقات ابن سعد ١ ص ٨ بحوالہ حیات آدم علیہ السلام )
سوال : حضرت آدم علیہ السلام جنت میں کتنے سال رہے ؟
جواب امام اوزاعی نے حضرت حسان بن عطیہ( رضی اللہ عنہ )سے نقل کیا ہے کہ
١- حضرت آدم علیہ السلام جنت میں سو سال تک مقیم رہے
- ٢- اور دوسری روایت میں ستر سال تذکرہ ہے
حیات آدم( علیہ السلام )
٣- عبد بن حمید نے حضرت حسن کے طریق سے روایت نقل کی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام جنت میں ایک سو تیس سال رہے -( ابن کثیر عربی ١ ص ١٢٦ )
سوال : جب اللہ نے حضرت آدم علیہ السلام کو,, اھبطو منھا جمیعا،، فرمایا کہ تم سب جنت سے اتر جاؤ تو اس اترنے کا حکم آدم علیہ السلام کے ساتھ اور کس کس کو ہوا تھا اور کون کہاں کہاں اترا ؟
جواب : یہ حکم حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ حضرت حوا، ابلیس اور سانپ کو بھی تھا اور ان کے اترنے کی جگہ میں اختلاف ہے
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام کو ہندوستان میں اتارا گیا
حضرت حوا کو جدہ میں
ابلیس کو دیس مسان جو بصرہ سے چند میل فاصلہ پر ہے ااور سانپ کو اصبہان میں اتارا گیا
اور حضرت سعدی جو جلیل القدر مفسر ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام کو ہندوستان میں اتارا گیا
حضرت ابن عمر( رضی اللہ عنہ )فرماتے ہیں کہ آدم علیہ سلام کو صفا پر حضرت حوا کو مروہ پر اتارا گیا
( تفسیر ابن کثیر ص ١٢٦ )
حضرت ابن عباس( رضی اللہ عنہ )فرماتے ہیں کہ ہندوستان کے ایک پہاڑ پر کا نام نوذ تھا - حضرت آدم علیہ السلام کو اتارا گیا
اور حضرت حوا کو جدہ میں اتارا گیا
( حیات آدم علیہ السلام )
سوال : حضرت آدم علیہ السلام جنت سے کیا کیا چیزیں ساتھ لائے تھے
جواب : حضرت آدم علیہ السلام جنت سے نو چیز ساتھ لائے تھے
١- حجر اسود جو برف کی سل سے بھی زیادہ چمکدار اور سفید تھا
٢- جنتی درختوں کی پتیاں یا پھولوں کی پنکھڑیاں
٣- وہ لاٹھی جو جنت کے درخت آس کی تھی
٤- بیلچہ
٥- کدال
٦- کندر یا صنوبر
٧- سندان( اہران)
٨- ہتھوڑا
٩- سنڈاسی
( حیات آدم( علیہ السلام )ماخوذ ازطبقات ابن سعد )
سوال : حضرت آدم علیہ السلام نے دنیا میں آنے کے بعد کونسا پھل سب سے پہلے کھایا ؟
جواب : حضرت آدم علیہ السلام نے پھلوں میں سب سے پہلے بیر تناول فرمایا -( نشرالطیب ص ١٩١ )
سوال : حضرت آدم علیہ السلام نے بیت اللہ کو کن کن پہاڑوں کے پتھروں سے تعمیر کیا ؟
جواب : حضرت آدم علیہ السلام نے پانچ پہاڑوں کے پتھروں سے خانہ کعبہ کی تعمیر کی
١-طور سینا
٢- طور زیتون
٣- جبل لبنان
٤- جبل جودی
٥- اور اس کے کھمبے حراء پہاڑ کے پتھر سے بنائے
( حیات آدم( علیہ السلام )ص ٦٦ ماخوذ ابن سعد )
سوال : حضرت آدم علیہ السلام کا قد کتنا تھا ؟
جواب : حضرت آدم علیہ السلام کا قد مبارک ساٹھ ہاتھ تھا -( حیوۃالحیوان )
Comments
Post a Comment