۔467) امانت کی بـے مثال حفاظت

امانت کی بـے مثال حفاظت

امانت کی حفاظت کیلئے بیٹا قربان کر دیا۔

امراؤ القیس نے جب روم کے بادشاہ ( قیصر ) کے پاس جانے کا ارادہ کیا ، تو سموأل کے پاس زرہ بکتر ، ہتھیار اور بہت سا قیمتی ساز و سامان ، بطور امانت رکوا دیا ۔

پھر جب امراؤ القیس کا انتقال ہو گیا تو روم کی ایک چھوٹی سی سرحدی ریاست کِندہ کے بادشاہ نے قاصد بھیج کر سموأل کے پاس بطور امانت رکھے ہوئے زرہ ، بکتر اور ہتھیار طلب کئے ، تو سموال نے جواب دیا 

میں یہ سب سامان انہیں دوں گا ، جو اس کے اصل مستحق ہیں اور بادشاہ کو کچھ بھی دینے سے انکار کر دیا ۔

قاصد دوبارہ پھر وہی پیغام لے کر سموأل کے پاس آیا ، مگر اس نے پھر انکار کر دیا اور بولا 

میں بد عہدی نہیں کرتا ، اور نہ ہی امانت میں خیانت کرتا ہوں ، میں اپنی وفاداری ہر حال میں نبھاتا ہوں ۔

اس کا جواب سن کر کِندہ کے بادشاہ کو بہت غصہ آیا اور وہ اپنے سپاہی لے کر سموأل کی طرف روانہ ہوگیا ۔

یہ دیکھ کر سموأل نے اپنے باپ کے بنائے ہوئے اس قلعے میں پناہ لی، جو تیماء کے علاقے میں تھا . بادشاہ نے اس کا محاصرہ کر لیا اور سموأل کے بیٹے کو ، جو قلعے سے باہر تھا ، قید کرلیا اور پھر قلعے کے گرد چکر لگاتا ہوا سموأل کو پکارنے لگا ۔

اس کی آواز سن کر سموأل قلعہ کی چَھت پر نمودار ہوا 

بادشاہ نے جیسے ہی اسے دیکھا ، کہنے لگا 

میں نے تمہارے بیٹے کو قید کر لیا ہے اور اب وہ میرے قبضہ میں ہے ، اگر تم زرہ ، بکتر اور اسلحہ میرے حوالے کر دو ، تو میں یہاں سے چلا جاؤں گا ، ورنہ تمہاری آنکھوں کے سامنے تمہارے بیٹے کو ذبح کر دوں گا اور تم دیکھتے رہ جاؤ گے ، اب فیصلہ تمہارے ہاتھ میں ہے ۔

سموال نے جواب دیا : میں ان میں سے نہیں ، جو عہد شکنی کر کے وفاداری سے منہ موڑ لیتے ہیں ، تم جو چاہو کرو ( میں کسی کی امانت تمہیں نہیں دوں گا ) ۔

بادشاہ نے اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے بیٹے کو ذبح کر ڈالا ، مگر پھر بھی وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکا اور ناکام و نامراد واپس لوٹ گیا اور سموأل نے اپنی وفاداری نبھانے کے لئے ، اپنے بیٹے کے قتل پر صبر کيا ۔

پھر جب امراؤ القیس کے وارث اس کے پاس آئے ، تو اس نے زرہ ، بکتر اور اسلحہ ان کے حوالے کر دیا ۔

اسکے نزدیک امانت کی حفاظت اور پاس وفاداری ، اس کے بیٹے کی زندگی اور بقا سے قیمتی تھا ۔

تاریخ کے سچے واقعات ، ص : 144

مؤلف : مولانا ارسلان بن اختر میمن

Comments

Popular posts from this blog

ـ1508🌻) پندرہ غزائیں جن سے قوت مدافعت بڑتی ہیں (انگلش/اردو)

🌅1543) More than 565 .... Topics

۔28🌻) دینی اداروں اور علماء کے سائٹس وغیرہ