472🌻) Why don't the jinn come to view? (e/u)


Jinns are creatures of Allah. We believe that they were created from fire. They also contain demons and good qualities. Much has been written about this, but this is about the scientific explanation of jinns. Do they exist among us? 

And the more important question is, why can't we see them? 

The word jinn comes from the root word "something invisible" and from this words like heaven or fetus also came into existence. Why are jinns not visible? Two reasons can be given for this. The first reason is that human vision is very limited. The electromagnetic spectrum that Allah Almighty has created in this universe has nineteen types of light, out of which we can see only one type of light, which consists of seven colors. Let me briefly tell you about some of the famous types of light so that it is easy to understand. If you 

"Gamma-Vision"

  If you are able to see, you will begin to see the radiation in the world, just as if you were to see a famous light. 

"X-Ray Vision"

 If I am able to see, you will be able to see through the thickest walls, and if you 

"Infrared-Vision"

 If you start looking, you will see heat emanating from different objects, the ability to see another type of light. 

"Ultraviolet-Vision" 

which will enable you to see energy, in addition to 

"Microwave-Vision"و "Radio Wave-Vision"

 The ability to see in nineteen different types of light combined feels like a superpower.

If all the things found in the universe were packed within one meter, the human eye would only be able to see things within three hundred nanometers, which in simple terms means that we can only see 0.0000003 percent of the entire universe, the light visible to the human eye. 

"Visible Light

 It is called and it is a very small part found between ultraviolet and infrared, there are creatures (animals) in our own world that

 Visual-Spectrum 

It is different from us.

 Snakes are animals that can see in infrared.

 Similarly, a bee can see in ultraviolet light.

 The mantis shrimp's eye can see the most colors in the world 

Owls can see colors in the dark of night just as humans can during the day. A bird called the American crow can see 180 degrees of vision at once.

 While domestic goats can see up to 320 degrees.

 A chameleon found in trees can see in two different directions at the same time, while a pronghorn antelope found in Africa can see as far as the rings of Saturn on a clear night.

Now you can imagine how limited the human sense of sight is and how often he cannot see the things that animals see. According to the hadith of Tirmidhi Sharif, "The Prophet (ﷺ) said, 'When you hear the crowing of a rooster, seek Allah's grace from it, for it speaks only when it sees an angel. And when you hear the braying of a donkey, seek Allah's refuge from the accursed Satan, for at that time he sees Satan.'"

When I researched the structure of the rooster's eye, I was surprised to learn that the rooster's eye is much better than the human eye in two ways. The first is that whereas the human eye has two types of 

light-receptors

 There are five types of light receptors in a chicken's eye, and another thing 

fovea

 Which helps the eye to recognize something that is passing by very quickly, due to which the rooster can easily see things that give off light and move very quickly. And if you research the donkey's eye, you will see that although the donkey's eye is not better than ours in recognizing colors, the number of rods in the donkey's eye is much higher and that is why the donkey recognizes trees and shadows in the dark. In other words, in simple words, the donkey's eye has a much greater ability to recognize darkness in the dark than we do.

However, the human sense of hearing is better than its sense of sight, although it is still lower than that of other animals. For example, the hearing capacity of the weasel, a weasel-like animal, is the highest, i.e. from sixteen hertz to forty-five thousand hertz, and that of humans is about half that, i.e. from thirty hertz to twenty thousand hertz. Perhaps that is why people who report incidents with giants mention whispers more than sightings. The frequency of a whisper is about 150 hertz and this is the frequency at which a person begins to lose control of his mind. A clear example of this is aromatherapy, in which your mind is relaxed with whispers of 100 hertz.

At the beginning of this article, I mentioned two possible reasons for not being able to see the giants, one of which I have already explained, but before explaining the second, I would like to explain a small theory. In 1803, a scientist named Dalton presented a theory that there would be a smallest and invisible unit of a substance, and Dalton named this unit the atom. After this, 100 years passed when a scientist named Thomson identified even smaller particles around the atom, which were called electrons. Then, 7 years later, Rutherford estimated the nucleus of the atom. Only 2 years later, a scientist named Bohr said that electrons revolve around the atom, and ten years later, in 1926, a scientist named Schrödinger discovered clouds of different types of energy inside the atom.

What was a theory 218 years ago is a reality today, and today we are all familiar with the structure of the atom, although it is still not possible for the eye to see it. One such theory was presented in 1960, which is called string theory. Before explaining its details, it is important to explain one thing: it is possible for a human to move forward and backward, right and left, up and down, which is called three dimensions or 3D. Our world or our universe is confined within these three dimensions. We cannot get out of it, but according to string theory, there are 11 more dimensions. Now, the things that are possible in these eleven dimensions will be explained.

If you are in the first dimension, you will only be able to move forward and backward. If you enter the second dimension, you will be able to move forward and backward, left and right. In the third dimension, you will be able to move forward and backward, left and right, and up and down in every direction. And this is our reality, or what we call our world.

If you somehow enter the fourth dimension, you will be able to move in time. When you enter the fifth dimension, you will be able to leave this world and enter another world, such as the world of spirits. In the sixth dimension, you will be able to move in two or more worlds, and in my mind, along with the world of causes, the world of spirits and the world of interstellar space come to mind. The seventh dimension will enable you to go to the world that existed before the creation of the universe, that is, before the Big Bang. The eighth dimension will be able to take you to different worlds even before creation. The ninth dimension will be a set of worlds in which the laws of physics in each world will be completely different from each other. It is possible that a day there will be equal to fifty thousand of our years. And the last and tenth dimension, whatever you can imagine, whatever you can think and whatever you can think of, will be in this dimension. Everything will be possible and according to my personal opinion, Paradise is perhaps a place one level beyond this dimension because it is stated in the Hadith Qudsi that in Paradise, My servant will have something that no eye has ever seen, no ear has ever heard of, and no heart has ever thought of. And in another place, it is also stated that whatever My servant desires there, it will be there before him. Surely, the jinn are in a dimension above us and this is the second scientific reason why we cannot see them. After learning about these ten dimensions, you can understand why the Quran tells us about the jinn that they see you from where you cannot see them, or how can the jinn travel so fast, as mentioned in Surah Saba', that a jinn claimed to bring the throne of Queen Bilqis to Prophet Solomon (peace be upon him), or why gravity does not affect them and they fly around, or many other questions such as the world of Barzakh, where souls go, or the world of spirits, where before creation, Allah Almighty had taken a pledge from all the spirits that you will not worship anyone else and all of them had consciously agreed, or how will the day be different on the Day of Judgment, or in which world is the life of the martyrs possible? It is one thing to think about all these worlds, namely the world of Barzakh, the world of spirits or the world of jinn, in a research-based way, but What personally touched the heart was the opening verse of Surah Fatiha.

"All praise is due to Allah, the Lord of the worlds." And the impact that the words "All the worlds" have on our hearts is something we have never felt before.

جـنـات نـظر کیوں نہیں آتے؟

جنات اللہ کی مخلوق ہیں، یہ ہمارا یقین ہے کہ وہ آگ سے پیدا کیے گئے، ان میں شیاطین و نیک صفت بھی موجود ہیں،اس پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے لیکن یہ جنات کی سائینٹیفیک تشریح کے بارے میں ہے، کیا وہ ہمارے درمیان ہی موجود ہیں؟ 

اور زیادہ اہم سوال یہ کہ ہم انہیں دیکھ کیوں نہیں سکتے؟ 

لفظ جن کا ماخذ ہے ‘‘نظر نہ آنے والی چیز’’ اور اسی سے جنت یا جنین جیسے الفاظ بھی وجود میں آئے، جنات آخر نظر کیوں نہیں آتے . اس کی دو وجوہات بیان کی جا سکتی ہیں پہلی وجہ یہ کہ انسان کا ویژن بہت محدود ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں جو الیکٹرو میگنیٹک سپکٹرم بنایا ہے اس کے تحت روشنی انیس اقسام کی ہے جس میں سے ہم صرف ایک قسم کی روشنی دیکھ سکتے ہیں جو سات رنگوں پر مشتمل ہوتی ہے، آپ کو چند مشہور اقسام کی روشنیوں کے بارے میں مختصراً بتا دیتا ہوں تاکہ سمجھنے میں آسانی رہے۔ اگر آپ 

"Gamma-Vision"

  میں دیکھنے کے قابل ہو جائیں تو آپ کو دنیا میں موجود ریڈی ایشن نظر آنا شروع ہو جائے گا، ایسے ہی اگر آپ ایک مشہور روشنی 

"X-Ray Vision"

 میں دیکھنے کے قابل ہوں تو آپ کے لیے موٹی سے موٹی دیواروں کے اندر دیکھنے کی اہلیت پیدا ہو جائے گی اور اگر آپ 

"Infrared-Vision"

 میں دیکھنا شروع کر دیں تو آپ کو مختلف اجسام سے نکلنے والی حرارت نظر آئے گی، روشنی کی ایک اور قسم کو دیکھنے کی صلاحیت 

"Ultraviolet-Vision

کی ہوگی جو آپ کو انرجی دیکھنے کے قابل بنا دے گی، اس کے علاوہ 

"Microwave-Vision"و "Radio Wave-Vision"

 کل ملا کر انیس قسم کی روشنیوں میں دیکھنے کی صلاحیت سوپر پاور محسوس ہونے لگتی ہے۔

کائنات میں پائی جانی والی تمام چیزوں کو اگر ایک میٹر کے اندر سمو دیا جائے تو انسانی آنکھ صرف تین سو نینو میٹر کے اندر موجود چیزوں کو دیکھ پائے گی جس کا آسان الفاظ میں مطلب ہے کہ ہم کل کائنات کا صرف 0.0000003 فیصد حصہ ہی دیکھ سکتے ہیں، انسانی آنکھ کو دکھائی دینے والی روشنی 

"Visible Light" 

 کہلاتی ہے اور یہ الٹرا وائیلٹ اور انفراریڈ کے درمیان پایا جانے والا بہت چھوٹا سا حصہ ہے، ہماری ہی دنیا میں ایسی مخلوقات (جانور) ہیں جن کا

 Visual-Spectrum 

ہم سے مختلف ہے

 سانپ وہ جانور ہے جو انفرا ریڈ میں دیکھ سکتا ہے

 ایسے ہی شہد کی مکھی الٹرا وائیلٹ میں دیکھ سکتی ہے

 دنیا میں سب سے زیادہ رنگ مینٹس شرمپ کی آنکھ دیکھ سکتی ہے 

الو کو رات کے گھپ اندھیرے میں بھی ویسے رنگ نظر آتے ہیں جیسے انسان کو دن میں امیرکن کُک نامی پرندہ ایک ہی وقت میں 180 ڈگری کا منظر دیکھ سکتا ہے

 جبکہ گھریلو بکری 320 ڈگری تک کا ویو دیکھ سکتی ہے

 درختوں میں پایا جانے والا گرگٹ ایک ہی وقت میں دو مختلف سمتوں میں دیکھ سکتا ہے جبکہ افریقہ میں پایا جانے والا پرانگز نامی ہرن ایک صاف رات میں سیارہ سیٹرن کے دائیرے تک دیکھ سکتا ہے

اب آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ انسان کی دیکھنے کی حِس کس قدر محدود ہے اور وہ اکثر ان چیزوں کو نہیں دیکھ پاتا جو جانور دیکھتے ہیں، ترمذی شریف کی حدیث کے مطابق  "نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب تم مرغ کی آواز سنو تو اس سے اللہ کا فضل مانگو کیوں کہ وہ اسی وقت بولتا ہے جب وہ فرشتے کو دیکھتا ہے اور جب گدھے کی رینکنے کی آواز سنو تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگو کیوں کہ اس وقت وہ شیطان کو دیکھتا ہے

جب میں نے مرغ کی آنکھ کی ساخت پر تحقیق کی تو مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ مرغ کی آنکھ انسانی آنکھ سے دو باتوں میں بہت بہتر ہے، پہلی بات کہ جہاں انسانی آنکھ میں دو قسم کے 

light-receptors

 ہوتے ہیں وہاں مرغ کی آنکھ میں پانچ قسم کے لائیٹ ریسیپٹرز ہیں اور دوسری چیز 

fovea

 جو انتہائی تیزی سے گزر جانے والی کسی چیز کو پہچاننے میں آنکھ کی مدد کرتا ہے جس کی وجہ سے مرغ آسانی سے ان چیزوں کو دیکھ سکتا ہے جو روشنی دیں اور انتہائی تیزی سے حرکت کریں اور اگر آپ گدھے کی آنکھ پر تحقیق کریں تو آپ دیکھیں گے کہ اگرچہ رنگوں کو پہچاننے میں گدھے کی آنکھ ہم سے بہتر نہیں ہے لیکن گدھے کی آنکھ میں راڑز کی ریشو کہیں زیادہ ہے اور اسی وجہ سے گدھا اندھیرے میں درختوں اور سائے کو پہچان لیتا ہے یعنی آسان الفاظ میں گدھے کی آنکھ میں اندھیرے میں اندھیرے کو پہچاننے کی صلاحیت ہم سے کہیں زیادہ ہے۔

البتہ انسان کی سننے کی حِس اس کی دیکھنے کی حس سے بہتر ہے اگرچہ دوسرے جانوروں کے مقابلے میں پھر بھی کم ہے، مثال کے طور پہ نیولے نما جانور بجو کے سننے کی صلاحیت سب سے زیادہ یعنی سولہ ہرٹز سے لے کر پنتالیس ہزار ہرٹز تک ہے اور انسان کی اس سے تقریباً آدھی یعنی تیس ہرٹز سے لے کر بیس ہزار ہرٹز تک اور شاید اسی لیے جو لوگ جنات کے ساتھ ہوئے واقعات رپورٹ کرتے ہیں وہ دیکھنے کے بجائے سرگوشیوں کا زیادہ ذکر کرتے ہیں۔ ایک سرگوشی کی فریکوئینسی تقریباً 150 ہرٹز ہوتی ہے اور یہی وہ فریکوئینسی ہے، جس میں انسان کا اپنے ذہن پر کنٹرول ختم ہونا شروع ہوتا ہے۔ اس کی واضح مثال اسمر تھیراپی ہے، جس میں 100 ہرٹز کی سرگوشیوں سے آپ کے ذہن کو ریلیکس کیا جاتا ہے۔

اس تحریر کے شروع میں جنات کو نہ دیکھ پانے کی دو ممکنہ وجوہات کا ذکر کیا تھا جن میں سے ایک تو میں نے بیان کر دی لیکن دوسری بیان کرنے سے پہلے میں ایک چھوٹی سی تھیوری سمجھانا چاہتا ہوں کہ 1803ء میں ڈالٹن نامی سائنسدان نے ایک تھیوری پیش کی تھی کہ کسی مادے کی سب سے چھوٹی اور نہ نظر آنے والی کوئی اکائی ہوگی اور ڈالٹن نے اس اکائی کو ایٹم کا نام دیا، اس بات کے بعد 100 سال گزرے جب تھامسن نامی سائنسدان نے ایٹم کے گرد مزید چھوٹے ذرات کی نشاندہی کی جنہیں الیکٹرانز کا نام دیا گیا پھر 7 سال بعد ردرفورڈ نے ایٹم کے نیوکلیئس کا اندازہ لگایا، صرف 2 سال بعد بوہر نامی سائنسدان نے بتایا کہ الیکٹرانز ایٹم کے گرد گھومتے ہیں اور دس سال بعد 1926ء میں شورڈنگر نامی سائنسدان نے ایٹم کے اندر بھی مختلف اقسام کی اینرجی کے بادلوں کو دریافت کیا۔

جو چیز 218 سال پہلے ایک تھیوری تھی، آج وہ ایک حقیقت ہے اور آج ہم سب ایٹم کی ساخت سے واقف ہیں حالانکہ اسے دیکھ پانا آنکھ کے لیے آج بھی ممکن نہیں، ایسی ہی ایک تھیوری 1960ء میں پیش کی گئی جسے سٹرنگ تھیوری کہتے ہیں، اس کی ڈیٹیلز بتانے سے پہلے ایک بات کی وضاحت کرنا ضروری ہے کہ انسان کی حرکت آگے اور پیچھے، دائیں اور بائیں، اوپر اور نیچے ہونا ممکن ہے جسے تین ڈائیمینشنز یا 3ڈی کہتے ہیں، ہماری دنیا یا ہمارا عالم انہی تین ڈائیمینشز کے اندر قید ہے، ہم اس سے باہر نہیں نکل سکتے لیکن سٹرنگ تیھوری کے مطابق مزید 11 ڈائیمینشنز موجود ہیں، اب ان گیارہ کی گیارہ ڈائیمینشنز میں ممکن ہو سکنے والی باتیں بتائی جائیں گی۔

اگر آپ پہلی ڈائیمینش میں ہیں تو آپ آگے اور پیچھے ہی حرکت کر سکیں گے، اگر آپ دوسری ڈائیمینشن میں داخل ہو جائیں تو آپ آگے پیچھے اور دائیں بائیں حرکت کر سکیں گے، تیسری ڈائیمینشن میں آپ آگے پیچھے دائیں بائیں اور اوپر نیچے ہر طرف حرکت کر سکیں گے اور یہی ہماری حقیقت یا جسے ہم اپنا عالم کہتے ہیں۔

اگر آپ کسی طرح سے چوتھی ڈائیمینشن میں داخل ہو جائیں تو آپ وقت میں بھی حرکت کر سکیں گے، پانچویں ڈائیمینشن میں داخل ہونے پر آپ اس عالم سے نکل کر کسی دوسرے عالم میں داخل ہونے کے قابل ہو جائیں گے جیسا کہ عالم ارواح، چھٹی ڈائیمینشن میں آپ دو یا دو سے زیادہ عالموں میں حرکت کرنے کے قابل ہو جائیں گے اور میرے ذہن میں عالم اسباب کے ساتھ عالم ارواح اور عالم برزخ کا نام آتا ہے، ساتویں ڈائیمینشن آپ کو اس قابل بنا دے گی کہ اس عالم میں بھی جا سکیں گے جو کائنات کی تخلیق سے پہلے یعنی بِگ بینگ سے پہلے کا تھا، آٹھویں ڈائیمینشن آپ کو تخلیق سے پہلے کے بھی مختلف عالموں میں لیجانے کے قابل ہوگی، نویں ڈائیمینشن ایسے عالموں کا سیٹ ہوگا جن میں سے ہر عالم میں فزیکس کے قوانین ایک دوسرے سے مکمل مختلف ہوں گے، ممکن ہے کہ وہاں کا ایک دن ہمارے پچاس ہزار سال کے برابر ہو اور آخری اور دسویں ڈائیمینشن اس میں آپ جو بھی تصور کر سکتے ہیں، جو بھی سوچ سکتے ہیں اور جو بھی آپ کے خیال میں گزر سکتا ہے، اس ڈائیمینشن میں وہ سب کچھ ممکن ہوگا اور ذاتی رائے کے مطابق جنت شاید اس ڈائیمینشن سے بھی ایک درجہ آگے کی جگہ ہے کیوں کہ حدیث قدسی میں آتا ہے کہ جنت میں میرے بندے کو وہ کچھ میسر ہوگا جس کے بارے میں نہ کبھی کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کبھی کان نے اس کے بارے میں سنا اور نہ کبھی کسی دل میں اس کا خیال گزرا اور دوسری جگہ یہ بھی آتا ہے کہ میرا بندہ وہاں جس چیز کی بھی خواہش کرے گا وہ اس کے سامنے آ موجود ہوگی۔ بالیقین جنات ہم سے اوپر کی ڈائیمینشن کے ہیں اور یہ وہ دوسری سائینٹیفیک وجہ ہے جس کی بناء پر ہم انہیں نہیں دیکھ سکتے، ان دس ڈائیمینشنز کے بارے میں جاننے کے بعد آپ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ جنات کے بارے میں قرآن ہمیں ایسا کیوں کہتا ہے کہ وہ تمہیں وہاں سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھتے یا پھر عفریت اتنی تیزی سے سفر کیسے کر سکتے ہیں جیسے سورۃ سباء میں ذکر ہے کہ ایک عفریت نے حضرت سلیمانؑ کے سامنے ملکہ بلقیس کا تخت لانے کا دعویٰ کیا تھا یا پھر کشش ثقل کا ان پر اثر کیوں نہیں ہوتا اور وہ اڑتے پھرتے ہیں یا پھر کئی دوسرے سوالات جیسے عالم برزخ، جہاں روحیں جاتی ہیں یا عالم ارواح جہاں تخلیق سے پہلے اللہ تعالیٰ نے تمام ارواح سے عہد لیا تھا کہ تم کسی اور کی عبادت نہیں کرو گے اور سب نے ہوش میں اقرار کیا تھا یا قیامت کے روز دن کیسے مختلف ہوگا یا شہداء کی زندگی کس عالم میں ممکن ہے، ان تمام عالموں یعنی عالم برزخ، عالم ارواح یا عالم جنات کے بارے میں تحقیقی طور پر سوچنا ایک بات ہے لیکن جس چیز نے ذاتی طور پر دل کو چھوا وہ سورۃ فاتحۃ کی ابتدائی آیت ہے۔

الحمدُ للہ رب العالمین، تمام تعریفیں اس اللہ کی، جو تمام عالموں کا رب ہے" اور ‘‘تمام عالم’’ کے الفاظ کا جو اثر ہم اپنے دل پر محسوس کرتے ہیں، وہ پہلے کبھی محسوس نہ کیا تھا

Comments