670🌻) Foods for a healthy heart (e/u)

Heartbeat is a sign of human life. If it stops, human being dies. Heart is a very important organ of our body, but we keep damaging it by using mental stress and harmful things without knowing it. In today's fast-paced era, most of us depend on fast food, these foods are often full of bad fats. Such foods increase cholesterol levels, which causes heart diseases.

Keeping your heart healthy involves more than just avoiding fast food and processed foods. You should also eat foods that lower cholesterol, blood pressure, and acidity. Research has shown that foods that are good for your heart are generally foods that are rich in antioxidants, B vitamins, vitamin C, and vitamin E, as well as fiber, monounsaturated fats, and polyunsaturated fats.

In simple words, it can be said that the secret behind maintaining heart health is to adopt a diet consisting of natural foods and stay away from processed foods as much as possible. Today we are telling you about some foods that not only clean your arteries and make you healthy, but also protect you from the risks of heart attack.

Fish

Foods that are good for heart health are usually rich in omega-3 acids. They are found in abundance in fatty fish such as salmon, mackerel, sardines, herring, haddock and other types of oily fish. Consuming fish protects against risks such as irregular heartbeat and blood clots in the arteries of the heart. Consuming it two to three times a week is very beneficial. Almonds are also rich in healthy fats that moderate cholesterol levels and are rich in vitamin E, protein and fiber. In addition, flax seeds are also rich in omega-3 fatty acids and vitamins.

Porridge

For heart health, it is important to keep cholesterol levels low and stay away from digestive system problems. For this, the use of fiber is very useful. Fiber is found in large quantities in porridge, millet and barley. A fiber called beta-glucan is found in millet and barley, which is very beneficial for human health. It not only reduces insulin resistance in the human body but also strengthens the immune system. Including millet and barley in breakfast is beneficial for the human heart.

Dried fruits

Dried fruits contain protein and fiber, which help keep heart diseases at bay. Dried fruits are also rich in vitamin E, which keeps cholesterol under control. Peanuts are also very beneficial for the heart.

Dark chocolate

Consuming dark chocolate controls cholesterol. It also prevents inflammation and blood clotting in the body. Like tea, dark chocolate contains flavonoids, which thin the blood. It should be noted that this substance is only present in dark chocolate, not in light chocolate.

Dark green leafy vegetables

Dark green leafy vegetables are rich in vitamins A, C, E, and K. They also contain antioxidants, which are important in removing harmful substances from the body. What's more, dark green leafy vegetables are also rich in calcium, magnesium, and potassium, which make them essential for a healthy heart.

Foods with folic acid 

Folic acid is a type of vitamin E. This vitamin also helps in making new cells. Medical experts say that men and women who take the required amount of folic acid daily are protected from heart disease. So, include foods containing folic acid in your daily diet. This vitamin is found in beef liver, greens, rice, cauliflower and beans. Children need 200 and adults need 400 (micrograms) of folic acid daily.

Olive oil 

Two tablespoons of olive oil a day controls cholesterol and blood sugar levels. Olive oil contains monounsaturated fats and oleic acid, which reduce the risk of heart disease.

Green tea

A cup of green tea a day prevents cholesterol from forming. Green tea increases metabolism and helps in weight loss. In addition, the American Heart Association has also declared the consumption of green tea beneficial for the heart.

Fruit

Pomegranate contains antioxidants, which control blood pressure. They normalize blood circulation and increase hemoglobin.

Grapefruit is another great fruit. Eating one grapefruit daily removes blockages in blood vessels, reduces bad cholesterol by up to 10%, and normalizes blood pressure.

Papaya is rich in carotene, beta-carotene, lutein, antioxidants, vitamins, folic acids, and magnesium.

 Watermelon is very beneficial for heart health. It contains antioxidants that help control cholesterol.

Garlic and ginger

Garlic cleanses the arteries, controls blood pressure, and prevents blood clots in the arteries. Garlic helps relieve constipation and reduce weight. In addition, ginger also reduces cholesterol and keeps allergies away.

صحت مند دل کے لیے غذائیں

دل کی دھڑکن انسان کے زندہ ہونے کی علامت ہوتی ہے۔ یہ رُک جائے تو انسان خاک سے جا ملتا ہے۔ دل ہمارے جسم کا ایک بہت ہی اہم عضو ہے،لیکن ہم جانے انجانے میں ذہنی دباؤ اور مضر صحت چیزیں استعمال کرکے اسے نقصان پہنچاتے رہتے ہیں ۔ آج کے تیز تر دور میں ہم میں سے اکثر کا انحصار فاسٹ فوڈ کھانوں پر ہوتا ہے، یہ کھانے اکثر بری چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ایسے کھانے کولیسٹرول کی سطح بڑھا دیتے ہیں،جس کی وجہ سے دل کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ۔

دل کو صحت مند رکھنے کے لیے فاسٹ فوڈ اور پروسیسڈ کھانوں سے پرہیز کرنے سے آگے بھی بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔ دل کو صحت مند رکھنے کے لیے ان کھانوں کا استعمال بھی کرنا چاہیے جو کولیسٹرول، فشار خون اور تیزابیت میں کمی کا باعث ہوتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دل کی صحت کے لیے مفید غذائیں عام طور پر وہ غذائیں ہوتی ہیں جو اینٹی آکسیڈنٹ، وٹامن ’’بی‘‘ فیملی، وٹامن ’’سی‘‘ اور وٹامن ’’ای‘‘کے علاوہ ریشے، مونو سیچوریٹڈ چکنائی اور ملٹی سیچوریٹڈ چکنائی سے بھرپور ہوتی ہیں۔

سادہ الفاظ میں یہ بات کہا جاسکتا ہے کہ دل کی صحت برقرار رکھنے کے پیچھے راز یہ ہے کہ قدرتی غذاؤں پر مشتمل خواراک کا نظام اپنایا جائے اور حتی الامکان تیار کھانوں سے دور رہا جائے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی غذاؤں کا بتا رہے ہیں، جو نا صرف آپ کے دل کی شریانوں کو صاف کر کے آپ کو صحت مند بناتی ہیں بلکہ ہارٹ اٹیک کے خطرات سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔

مچھلی

دل کی صحت کے لیے مفید غذائیں عام طور پر اومیگا-3 ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ چربی دار مچھلیوں مثلا سیلمون، میکریل ، سیرڈین، ہیرنگ، ہیڈاک اور دیگر اقسام کی چکنائی والی مچھلیوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ مچھلی کا استعمال دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی اور دل کی شریانوں میں خون کے جم جانے جیسے خطرات سےبچاتا ہے۔اسے ہفتے میں دو سےتین بار استعما ل کرنا بہت فائدہ مند ہے۔بادام بھی مفید چکنائی سے بھرپور ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو معتدل رکھتا ہے اور یہ وٹامن’’ای‘‘، پروٹین اور ریشے سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ فلیکس بیج بھی اومیگا-3 روغنیات اور یشوں سے بھرپور ہوتا ہے۔

دلیہ

دل کی صحت کے لیے ضروری ہے کہ کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھا جائے اور نظام ہاضمہ کے مسائل سے دور رہا جائے۔ اس کے لیے فائبر کا استعمال بہت مفید رہتا ہے۔ فائبر دلیہ، باجرے اور ’’جو‘‘ میں زبردست مقدار میں پایا جاتا ہے۔باجرے اور جو میں بیٹا گلوکن نامی فائبر پایا جاتا ہے، جو انسانی صحت کے لیے بیش بہا مفید ہے، یہ انسانی جسم میں ناصرف انسولین مزاحمت کو کم کرتا ہے بلکہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتا ہے۔باجرے اورجو کو ناشتے میں شامل کرنا انسانی دل کے لیےمفید رہتا ہے۔

خشک میوہ جات

خشک میوہ جات میں پروٹین اور فائبر پایا جاتا ہے، جس سے دل کی بیماریوں کو دور رکھنے میں مدد ملتی ہے۔خشک پھلوں میں وٹامن ’’ای‘‘ بھی وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے، جس سے کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے۔مونگ پھلی بھی دل کے لیے انتہائی مفید ہے۔

ڈارک چاکلیٹ

ڈارک چاکلیٹ کا استعمال کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے ۔ ساتھ ہی جسم میں سوزش اور خون کو جمنے سے بھی بچاتا ہے۔ ڈارک چاکلیٹ میں چائے کی طرح، خون کو پتلا کرنے والا فلاوونوئیڈ مادہ موجود ہوتا ہے۔ خیال رہے یہ مادہ صرف تیز گہرے رنگ کی چاکلیٹ میں موجود ہوتا ہے، ہلکے رنگ کی چاکلیٹ میں موجود نہیں ہوتا۔

گہرے سبز پتوں والی سبزیاں

گہرے سبز پتوں والی سبزیوں میں وٹامن، ’’اے‘‘، ’’سی‘‘، ’’ای‘‘ اور وٹامن ’’کے‘‘ بڑی مقدار میں پائی جاتی ہے۔ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں، جو جسم سے نقصان دہ مادوں کو خارج کرنے میں اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ گہرے سبز پتوں والی سبزیاں کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم سے بھی بھرپور ہوتی ہیں، جو انھیں صحتمند دل کے لیے ناگزیر بناتی ہیں۔

فولک ایسڈ والی غذائیں 

فولک ایسڈ وٹامن ’’ای‘‘ ہی کی ایک قسم ہے۔ یہ حیاتین نئے خلیے بنانے میں بھی کام آتا ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ جو مرد و زن روزانہ مطلوبہ مقدار میں فولک ایسڈ لیں، وہ امراض قلب میں مبتلا ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔ لہٰذا فولک ایسڈ والی غذاؤں کو اپنی روزمرہ خوراک میں شامل رکھیے۔ یہ حیاتین گائے کے جگر، ساگ، چاول، شاخ گوبھی اور پھلیوں میں ملتا ہے۔ بچوں کو 200 اور بالغوں کو یومیہ 400 (مائکرو گرام) فولک ایسڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔

زیتون کا تیل 

دن میں دو چمچ زیتون کا تیل کولیسٹرول اور خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے۔ روغن زیتون میں مونوسیچوریٹڈ چکنائی اور اولک ایسڈ پائے جاتے ہیں جو امراض قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

سبز چائے

دن میں ایک کپ سبز چائے کولیسٹرول کو بننے سے روکتی ہے ۔ سبز چاۓ میٹابلزم کو بڑھاتی ہے اور وزن کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن بھی سبز چائے کے استعمال کو دل کے لیے مفید قرار دے چکی ہے۔

پھل

انار میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں ،جو بلڈپریشر کو کنٹرول کرتے ہیں۔یہ خون کی گردش کو معمول پر لاتے ہیں اور ہیموگلوبن کو بڑھاتے ہیں ... گریپ فروٹ ایک اور زبردست پھل ہے۔ ایک گریپ فروٹ روزانہ کھانے سے خون کی نالیوں میں رکاوٹیں دور ہوتی ہیں، برے کولیسٹرول کی مقدار 10 فی صد تک کم ہوتی ہے اور بلڈ پریشر نارمل ہو جاتا ہے۔ پپیتا کیروٹین، بیٹا کیروٹین، لوٹین، اینٹی آکسیڈنٹ، وٹامنز، فولک ایسڈز اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے ... تربوز دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔

لہسن اور ادرک

لہسن کا استعمال شریانوں کو صاف کرتا ہے ،بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے،شریانوں میں خون کو جمنے سے روکتا ہے ۔ لہسن قبض کا خاتمہ کرنے اور وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ادرک بھی کولیسٹرول کو کم کرتی ہےاور الرجی کو دور بھگاتا ہے

Comments