564) موسموں کے آداب و مسائل

 {موسموں کے آداب و مسائل}

       ۔⭐️ سائنسی طور پر سردی ، گرمی کے موسم کی کوئی بھی وجہ بیان کی جاتی ہو لیکن احادیث طیبہ سے معلوم ہوتا ہے کہ سردی ، گرمی کی حقیقت یہ ہے کہ یہ جہنم کے سانس لینے کی وجہ سے ہوتی ہے 

۔⭐️چنانچہ حدیث شریف میں ہے 

 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں

 قَالَتِ النَّارُ:رَبِّ أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا، فَأْذَنْ لِي أَتَنَفَّسْ، فَاَذِنَ لَهَا بِنَفَسَيْنِ، نَفَسٍ فِي الشِّتَاءِ، وَنَفَسٍ فِي الصَّيْفِ، فَمَا وَجَدْتُمْ مِنْ بَرْدٍ، أَوْ زَمْهَرِيرٍ فَمِنْ نَفَسِ جَهَنَّمَ، وَمَا وَجَدْتُمْ مِنْ حَرٍّ أَوْ حَرُورٍ فَمِنْ نَفَسِ جَهَنَّمَ (مسلم شریف 617)

ترجمہ : جہنم نے اللہ تعالیٰ سے درخواست کی کہ اے میرے پروردگار  میرا بعض حصہ بعض کو کھا رہا ہے پس مجھے سانس لینے کی اجازت مرحمت فرمائیے اللہ تعالیٰ نے اسے دو سانس لینے کی اجازت دے دی ایک سانس سردی میں اور دوسری گرمی میں پس تم لوگ جو سردی کی ٹھنڈک محسوس کرتے ہو تو وہ جہنم کے سانس لینے کی وجہ سے ہے اور جو گرمی کی تپش محسوس کرتے ہو وہ بھی جہنم کے سانس لینے کی وجہ سے ہے 

۔⭐️تشریح : حدیث مذکور سے معلوم ہوا کہ سردی اور گرمی کی اصل وجہ جہنم کا سانس لینا ہے اسی کی وجہ سے سردی اور گرمی کا آنا جانا ہوتا ہے پس موسم کی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں چاہیئے کہ ہم لوگ موسم سرما میں سردی سے اور گرما میں گرمی سے بچنے کے لئے جس طرح مختلف اسباب اور وسائل اختیار کرتے ہیں اور ان اقدامات پر ہزاروں روپیہ خرچ کرتے ہیں اسی طرح ہمیں چاہئے کہ آخرت میں شدت کی سردی اور گرمی سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے جہنم سے بچنے کے اسباب اختیار کریں 

۔⭐️سردی اور گرمی کے آداب :/ سردی اور گرمی کے موسم کے بارے میں چند اہم آداب اور اسلامی تعلیمات ذکر کی جارہی ہیں انہیں پڑھنے ، سمجھنے اور عمل کرنے کی کوشش کیجئے اللہ تعالیٰ ہی توفیق دینے والا ہے 

پہلا ادب) عبرت حاصل کرنا 

دوسرا ادب) تسلیم و رضاء کےساتھ صبر و شکر کرنا 

تیسرا ادب) عافیت کی دعائیں مانگتے رہنا 

چوتھا ادب) جہنم کی سردی اور گرمی کا استحضار اور اس سے اللہ کی پناہ مانگنا 

پانچواں ادب) توبہ و استغفار کی کثرت کرنا 

چھٹا ادب)  سردی اور گرمی سے بچاؤ کے ذرائع اور تدابیر اختیار کرنا 

ساتواں ادب) نادار اور مفلس لوگوں کے کام آنا 

آٹھواں ادب) دوسروں کو تکلیف دینے سے گریز کرنا 

نواں ادب) سردی اور گرمی کے موسم میں آخرت کی تجارت کرنا

Comments

Popular posts from this blog

ـ1508🌻) پندرہ غزائیں جن سے قوت مدافعت بڑتی ہیں (انگلش/اردو)

🌅1543) More than 565 .... Topics

۔28🌻) دینی اداروں اور علماء کے سائٹس وغیرہ