572🌻) Pumpkin seeds and your hair (e/u)

 Pumpkin seeds are the best solution to your hair problems.

These seeds also play a role in making hair stronger and more flexible. Hair loss is a problem that worries everyone, and every effort is made to prevent hair loss.

Many people get expensive treatments from salons or parlors, while many use home remedies, but for some people, even those do not prove to be useful.

The pumpkin vegetable has many benefits, but the surprising thing is that its seeds are said to be the best for hair.

Pumpkin seeds are known to be excellent for hair, according to science, pumpkin seeds can help with hair growth.

According to a report published in Health Shots, experts say that pumpkin seeds are rich in vitamins A, B, and C, as well as micronutrients like magnesium, phosphorus, iron, and copper. The minerals found in pumpkin seeds benefit hair in this way.

🍁 Strengthens hair structure

The omega-3 fatty acids found in pumpkin seeds are beneficial for strengthening hair structure and promoting hair growth. These seeds also play a role in making hair stronger and more flexible.

🍁 Prevents hair loss

The phytochemical compounds in pumpkin seeds help block the production of dihydrotestosterone (DHT), a hormone that plays a role in hair loss.

🍁 Gives health to the scalp

You need a healthy scalp for good hair growth. Dr. Panchal says that pumpkin seeds are full of antioxidants like vitamin E that keep the scalp healthy.

🍁Include pumpkin seeds in your routine

You can consume pumpkin seeds for breakfast on a daily basis.

Pumpkin seeds can be used in other ways besides eating them.

🍁 Pumpkin seed oil

You can use pumpkin seed oil for hair care.

🍁 Hair mask for hair

A hair mask can also be prepared from pumpkin seeds, which can solve your hair problems.

کدو کے بیج اور آپ کے بال

کدو کے بیج آپ کے بالوں سے جُڑے مسائل کا بہترین حل ہیں

یہ بیج بالوں کو مضبوط اور زیادہ لچکدار بنانے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ بالوں کا گرنا ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے سبھی لوگ پریشان رہتے ہیں، اور بالوں کو گرنے سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔

کئی لوگ سیلون یا پارلرز سے مہنگے مہنگے ٹریٹمنٹ کرواتے ہیں تو کئی گھریلو ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں، لیکن کچھ لوگوں کیلئے وہ بھی مفید ثابت نہیں ہوتے ہیں۔

”کدو“ سبزی کے کئی فوائد ہیں لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کے بیج کو بالوں کیلئے بہترین کہا جاتا ہے۔

کدو کے بیج بالوں کیلئے بہترین جانے جاتے ہیں، سائنس کے مطابق کدو کے بیج بالوں کی نشوونما میں مدد کرسکتے ہیں۔

ہیلتھ شاٹس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کدو کے بیج وٹامن اے، بی اور سی کے ساتھ میگنیشیم، فاسفورس، آئرن اور کاپر جیسے مائکرو نیوٹرینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ کدو کے بیجوں میں پائے جانے والے معدنیات بالوں کو اس طرح فائدہ پہنچاتے ہیں۔

۔🍁 بالوں کی ساخت کو مضبوط بناتے ہیں

کدو کے بیجوں میں پایا جانے والا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بالوں کی ساخت کو مضبوط بنانے اور بالوں کو بڑھانے کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ بیج بالوں کو مضبوط اور زیادہ لچکدار بنانے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔

۔🍁 بالوں کو گرنے سے روکتے ہیں

کدو کے بیجوں میں موجود فائٹو کیمیکل کمپاؤنڈ ڈائی ہائیڈروٹیسٹوسٹیرون (ڈی ایچ ٹی) کی پیداوار کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ ایک ایسا ہارمون ہے جو بالوں کے گرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔

۔🍁 اسکیلپ (کھوپڑی) کو صحت دیتے ہیں

بالوں کی اچھی نشوونما کے لئے آپ کو صحت مند اسکیلپ (کھوپڑی) کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر پنچال کا کہنا ہے کہ کدو کے بیج وٹامن ای جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں جو اسکیلپ کو صحت دیتے ہیں۔

۔🍁 کدو کے بیج کو معمول میں شامل کریں

آپ روزانہ کی بنیاد پر کدو کے بیجوں کو ناشتے میں استعمال کر سکتے ہیں

۔🍁 کدوکے بیجوں کو کھانے کے علاوہ اور بھی طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

۔🍁 کدو کے بیج کا تیل

آپ کدو کے بیج کے تیل کو بالوں کی دیکھ بھال کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

۔🍁 بالوں کیلئے ہئیر ماسک

کدو کے بیج سے ہیئر ماسک بھی تیار کیا جا سکتا ہے جو آپ کے بالوں کے مسائل کو حل کر سکتا ہے

Comments