How much sugar is too much for the body?
Different experts will answer this question with different data.
But if the guidelines issued by the US Department of Health ie the Food and Drug Administration are reviewed in recent days, it is said that people should consume only 50 grams of sugar per day.
This number is less than 4 teaspoons or a can of soft drink.
The World Health Organization also says that daily consumption of 25 grams or six teaspoons of sugar is clinically beneficial.
Medical experts even call it the poison of the modern age and if you are too fond of sweets, then in the light of scientific medical research reports, know what its effects may be on you.
It's no secret that there is a link between too much sugar and dental disease. Dentists have long called for a reduction to the World Health Organization's six teaspoons of sugar per day. According to one expert, tooth decay occurs when the consumption of regular sugar causes bacteria to grow on the surface of the teeth, while sweets create acid that destroys the surface of the teeth.
A never-ending hunger
A hormone called leptin tells the body when it has eaten enough. People who develop resistance to this hormone never receive the signal to feel full, and this can be a major obstacle to weight control. Some clinical research reports have suggested that leptin resistance is one of the effects of obesity, but a study in mice found that consuming too much sugar, especially sugar syrup in cold drinks, Commonly, leptin levels rise above normal and the body's sensitivity to this hormone decreases.
Insulin sensitivity
What happens when you eat a high-sugar breakfast?
This will increase your body's demand for insulin. Insulin is the hormone that works to convert food into usable energy, but when its amount is high, the body becomes less sensitive to it and blood glucose starts to accumulate. In one study, when researchers fed mice a diet high in sugar, they developed insulin resistance immediately. Symptoms of insulin resistance include fatigue, hunger, brain fog and high blood pressure, while it also causes excess fat around the abdomen.
Diabetes
Between 1988 and 2008, the number of people suffering from diabetes in the United States increased by 128 percent, and 2.5 million people have this disease. Similarly, in countries where sugar consumption is high, the rate of this disease is quite high. In a study on 51 thousand women, it was revealed that those who consume sugary drinks like cold drinks, sweet ice tea, energy drinks, etc. have a high risk of diabetes. Similarly, another study on more than 300,000 people also supported this conclusion and said that consuming too many cold drinks not only leads to weight gain but can also lead to type 2 diabetes.
obesity
Obesity is one of the major risks resulting from excessive sugar consumption. Consuming just one can of cold drink a day can lead to three kilograms of weight gain in a year, while every can of soda increases the risk of obesity. It is clear that the consumption of cold drinks is harmful, but the relationship of other sugary foods to obesity is quite complex. Sugar can directly increase the risk of obesity, but so can diabetes, metabolic syndrome, or habits such as overeating and lack of exercise. According to a study, our food supply and consumption habits lead to obesity.
Too much sugar makes your liver overwork and increases the risk of liver failure. According to a study, the way our body uses sugar is enough to make the liver tired and swollen. Research has shown that too much sugar can lead to non-alcoholic fatty liver disease, which gradually builds up throughout the liver. People who consume soft drinks are 2 times more likely to be diagnosed with this disease than the general population. Most people with non-alcoholic fatty liver disease often do not experience symptoms, which is why they may not be aware of it for a long time.
Some clinical research reports have linked consumption of high-sugar foods to an increased risk of pancreatic cancer. This link is likely because high-sugar diets lead to obesity and diabetes, both of which can affect pancreatic function and lead to cancer. One study denied a link between high sugar consumption and cancer risk, but researchers said more research is needed.
Eating a diet rich in sugar and consuming too many soft drinks can also increase the risk of kidney disease. A study has shown that consumption of sugary drinks can damage the kidneys. According to research, the link between kidney damage and sugary drinks has been revealed in people who consume 2 or 3 cold drinks per day. Researchers say there is strong evidence of a link between heavy consumption of cold drinks and kidney disease. Research has shown that when mice were fed a diet rich in sugar, the kidneys of these animals gradually stopped working, while their volume also increased.
Cause of blood pressure
Salt is generally thought to be the cause of high blood pressure or high blood pressure, but eating too much sugar can also make you prone to this life-threatening disease. According to various medical reports, medical experts have focused on wrong white blood cells in relation to blood pressure. According to the research, instead of salt, the focus should be on the food that takes hold of the human brain like an addiction and that is sugar. According to experts, this is because the digestion of sugar produces uric acid, a chemical that causes high blood pressure. However, according to the researchers, large-scale, long-term studies are needed.
Did you know that your little carelessness or bad taste in your mouth can make you prone to heart diseases? Yes, eating too much sweet stuff can be disastrous for your heart health especially if you are a woman. Heart disease doesn't get as much attention as AIDS or cancer, but it's one of the few leading causes of death in the world, as factors like diabetes and obesity can lead to it. In a study conducted on mice, it was found that consumption of foods high in sugar increased the number of cases of heart failure, while consumption of foods high in fat or starch did not cause such a risk. An older study of thousands of people also found a link between high sugar intake and an increased risk of death from heart disease. The study found that people who got 17 to 21 percent of their daily calorie needs from sugar had a 38 percent increased risk of dying from heart disease.
چینی کے زیادہ استعمال کے 10 مضر اثرات
کتنی چینی کا استعمال جسم کے لیے بہت زیادہ ہوتا ہے؟
اس سوال کا جواب مختلف ماہرین مختلف اعداد و شمار کے ساتھ دیں گے۔
مگر امریکی محکمہ صحت یعنی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ہدایات کا جائزہ لیا جائے تو اس میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو روزانہ صرف 50 گرام چینی کا استعمال کرنا چاہئے۔
یہ تعداد 4 چائے کے چمچ یا سافٹ ڈرنک کے ایک کین سے کم کچھ کم ہوتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا بھی کہنا ہے کہ روزانہ 25 گرام یا چھ چائے کے چمچ چینی کا استعمال طبی لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
طبی ماہرین تو اسے جدید عہد کا زہر بھی قرار دیتے ہیں اور اگر آپ بھی بہت زیادہ میٹھے کے شوقین ہیں تو سائنسی طبی تحقیقی رپورٹس کی روشنی میں جان لیں کہ اس کے کیا اثرات آپ کو بھگتنا پڑسکتے ہیں
دانتوں کے مسائل یا کیویٹیز
یہ کوئی راز نہیں کہ بہت زیادہ چینی اور دانتوں کے امراض کے درمیان تعلق موجود ہے درحقیقت یہ میٹھی شے دانتوں کی صحت کی دشمن ہے اور اسے کیوٹیز کا بہت بڑا سبب قرار دیا جاتا ہے۔ طویل عرصے سے دندان ساز عالمی ادارہ صحت کے روزانہ چھ چائے کے چمچ چینی کے استعمال کو بھی کم کرنے کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔ ایک ماہر کے مطابق دانتوں کی فرسودگی اس وقت عمل میں آتی ہے جب عام چینی کے استعمال سے دانتوں کی سطح پر بیکٹریا پیدا ہوتے ہیں، جبکہ مٹھاس سے تیزاب پیدا ہوتا ہے جو دانتوں کی سطح کو تباہ کر دیتا ہے
کبھی نہ ختم ہونے والی بھوک
ایک ہارمون لپٹین جسم کو بتاتا ہے کہ کب اس نے مناسب حد تک کھا لیا ہے۔ جن لوگوں میں اس ہارمون کی مزاحمت پیدا ہو جاتی ہے تو انہیں پیٹ بھرنے کا اشارہ کبھی موصول نہیں ہوتا اور یہ وزن کنٹرول کرنے کے لیے بڑی رکاوٹ ثابت ہوتا ہے۔ کچھ طبی تھقیق رپورٹس میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ لپٹین کی مزاحمت موٹاپے کے اثرات میں سے ایک ہے مگر چوہوں پر ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ بہت زیادہ چینی کا استعمال خاص طور پر اس کا سیرپ جو کولڈ ڈرنکس میں عام ہوتا ہے، لپٹین کے لیول کو معمول سے زیادہ بڑھا دیتا ہے اور اس ہارمون سے متعلق جسمانی حساسیت میں کمی آجاتی ہے۔
انسولین کی حساسیت
جب آپ ناشتے میں بہت زیادہ مٹھاس پر مشتمل غذا استعمال کریں تو کیا ہوگا؟
یہ آپ کے جسم میں انسولین کی طلب کا مطالبہ بڑھا دے گی۔ انسولین وہ ہارمون ہے جو غذا کو قابل استعمال توانائی میں تبدیل کرنے کا کام کرتا ہے مگر جب اس کی مقدار زیادہ ہو تو جسم اس کے حوالے سے کم حساس ہو جاتا ہے اور خون میں گلوکوز جمنے لگتا ہے۔ ایک تحقیق کے دوران محققین نے چوہوں کو چینی کی بہت زیادہ مقدار سے بنی خوراک استعمال کرائی تو ان میں انسولین کی مزاحمت فوری طور پر سامنے آگئی۔ انسولین کی مزاحمت کی علامات میں تھکن، بھوک، دماغ میں دھند چھا جانا اور ہائی بلڈ پریشر شامل ہیں جبکہ یہ توند کے ارگرد اضافی چربی کا بھی باعث بنتی ہے۔
ذیابیطس
۔1988 سے 2008 کے درمیان امریکا میں ذیابیطس کے شکار افراد میں 128 فیصد اضافہ ہوا اور وہاں کے ڈھائی کروڑ لوگوں کو یہ مرض لاحق ہے۔ اسی طرح جن ممالک میں چینی کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے وہاں اس مرض کی شرح کافی بلند ہے۔ 51 ہزار خواتین پر ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ میٹھے مشروبات جیسے کولڈ ڈرنکس، میٹھی آئس ٹی، انرجی ڈرنکس وغیرہ استعمال کرتے ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح تین لاکھ سے زائد افراد پر ہونے والی ایک اور تحقیق میں بھی اس نتیجے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بہت زیادہ کولڈ ڈرنکس کا استعمال نہ صرف وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے بلکہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا مرض بھی لاحق ہو سکتا ہے۔
موٹاپا
موٹاپا چینی کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں لاحق ہونے والے بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔ روزانہ صرف ایک کین کولڈ ڈرنک کا استعمال ہی ایک سال میں تین کلو وزن بڑھنے کا باعث بن جاتا ہے جبکہ سوڈا کا ہر کین بہت زیادہ موٹاپے کا امکان بڑھاتا چلا جاتا ہے۔ یہ تو واضح ہے کہ کولڈ ڈرنکس کا استعمال مضر ہے مگر دیگر میٹھی غذائیں کا موٹاپے سے تعلق کافی پیچیدہ ہے۔ چینی براہ راست موٹاپے کا خطرہ بڑھا سکتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ذیابیطس، میٹابولک سینڈروم یا عادات جیسے زیادہ غذا کا استعمال اور ورزش نہ کرنا بھی اس کا باعث بنتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق ہماری غذا کی سپلائی اور ان کے استعمال کا رویہ موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔
جگر کے امراض
بہت زیادہ مقدار میں چینی آپ کے جگر کو بہت زیادہ کام پر مجبور کر دیتی ہے اور لیور فیلیئر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق چینی کو جس طرح ہمارا جسم استعمال کرتا ہے وہ جگر کو تھکا دینے اور متورم کر دینے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی بہت زیادہ مقدار جگر پر غیر الکحلی چربی بڑھنے کے مرض کا باعث بن سکتی ہے اور یہ چربی بتدریج پورے جگر پر چڑھ جاتی ہے۔ عام فرد کے مقابلے میں 2 گنا زیادہ سافٹ ڈرنکس استعمال کرنے والے افراد میں اس مرض کی تشخیص زیادہ ہوتی ہے۔ جگر پر غیر الکحلی چربی کے امراض کے شکار بیشتر افراد کو اکثر علامات کا سامنا نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ وہ کافی عرصے تک اس سے آگاہ بھی نہیں ہو پاتے۔
لبلبے کا کینسر
کچھ طبی تحقیق رپورٹس میں زیادہ چینی والی غذاﺅں کے استعمال اور لبلبے کے کینسر کے خطرے میں اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس تعلق کی وجہ ممکنہ طور پر یہ ہوتی ہے زیادہ میٹھی غذائیں موٹاپے اور ذیابیطس کا باعث بنتی ہیں اور یہ دونوں لبلبے کے افعال پر اثر انداز ہو کر کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔ ایک تحقیق میں چینی کے زیادہ استعمال اور کینسر کے خطرے کے درمیان تعلق کی تردید کی مگر محققین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
گردوں کے امراض
چینی سے بھرپور غذا اور بہت زیادہ سافٹ ڈرنکس کا استعمال گردوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ میٹھے مشروبات کا استعمال گردوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق گردوں کے نقصان اور میٹھے مشروبات کے درمیان تعلق ایسے افراد میں سامنے آیا ہے جو 2 یا 3 کولڈ ڈرنکس روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ کولڈ ڈرنکس کے بہت زیادہ استعمال اور گردوں کے امراض کے درمیان ٹھوس تعلق کے شواہد ملے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چوہوں کو چینی سے بھرپور غذا کا استعمال کرایا گیا تو ان جانوروں کے گردوں نے آہستہ آہستہ کام کرنا چھوڑ دیا جبکہ ان کے حجم میں بھی اضافہ ہوا۔
بلڈ پریشر کا باعث
عام طور پر نمک کو فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کا باعث سمجھا جاتا ہے مگر بہت زیادہ چینی کھانے کی عادت بھی آپ کو اس جان لیوا مرض کا شکار بنا سکتی ہے۔ مختلف طبی رپورٹس کے مطابق طبی ماہرین نے بلڈ پریشر کے حوالے سے غلط سفید دانوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ تحقیق کے مطابق نمک کے مقابلے میں اس غذا پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جو لت کی طرح انسانی دماغ کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے اور وہ ہے چینی۔ محقین کے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ چینی کو ہضم کرنے سے یورک ایسڈ پیدا ہوتا ہے یعنی ایسا کیمیکل جو ہائی بلڈ پریشر کا باعث ہے۔تاہم محققین کے مطابق اس حوالے سے بڑے پیمانے پر طویل المعیاد تحقیق کی ضرورت ہے۔
امراض قلب
کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی معمولی سی لاپرواہی یا منہ کے ذائقے کا چسکا آپ کو دل کی بیماریوں کا شکار بنا سکتا ہے۔ جی ہاں بہت زیادہ میٹھی اشیاء کھانے کی عادت آپ کے دل کی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے خاص طور پر اگر آپ ایک خاتون ہیں۔ امراض قلب کو ایڈز یا کینسر جتنی توجہ نہیں ملتی مگر یہ دنیا میں اموات کا باعث بننے والی چند بڑی وجوہات میں سے ایک ہے کیونکہ ذیابیطس اور موٹاپے جیسے عناصر اس کا باعث بن سکتے ہیں۔ ایک تحقیق میں چوہوں پر کیے جانے والے تجربات سے معلوم ہوا کہ بہت زیادہ چینی والی غذاﺅں کے استعمال سے ہارٹ فیلیئر کے کیسز زیادہ سامنے آنے لگے جبکہ بہت زیادہ چربی یا نشاستہ دار غذاﺅں کے استعمال سے اتنا خطرہ پیدا نہیں ہوا۔ ہزاروں افراد پر ہونے والی ایک پرانی تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ بہت زیادہ چینی کے استعمال اور دل کے امراض سے ہلاکتوں کے خطرے میں اضافے کے درمیان تعلق موجود ہے۔ اس تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ جو لوگ اپنی روزمرہ کی کیلوریز کی ضروریات کا 17 سے 21 فیصد حصہ چینی سے پورا کرتے ہیں، ان میں امراض قلب سے ہلاکت کا خطرہ 38 فیصد تک بڑھ جاتا ہے
Comments
Post a Comment