۔7200🌻) درود شریف کے برکات
۔1) حبیب خدا ﷺ پر درود پاک پڑھنے والے پر اللہ تعالیٰ درود بھیجتا ہے۔ ایک کے بدلے ایک نہیں بلکہ ایک کے بدلے کم از کم دس۔
۔2) درود پاک پڑھنے والے کے لئے رب تعالیٰ کے فرشتے رحمت اور بخشش کی دعائیں کرتے ہیں۔
۔3) جب تک بندہ درود پاک پڑھتا رہتا ہے، فرشتے اس کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔
۔4) درود پاک گناہوں کا کفارہ ہے۔
۔5) درود پاک سے (نیک) عمل پاک ہو جاتے ہیں۔
۔6) درود پاک خود اپنے پڑھنے والے کے لئے اللہ تعالیٰ استغفار کرتا ہے۔
۔7) درود پاک پڑھنے سے درجے بلند ہوتے ہیں۔
۔8) درود پاک پڑھنے والے کے لئے ایک قیراط ثواب لکھا جاتا ہے جو کہ احد پہاڑ جتنا ہے۔
۔9) درود پاک پڑھنے والے کو پیمانے بھر بھر کے ثواب ملتا ہے۔
۔10) جو درود پاک کو ہی وظیفہ بنالے، اس کے دنیا اور آخرت کے سارے کے سارے کام اللہ تعالیٰ خود اپنے ذمہ لے لیتا ہے۔
۔11) درود پاک پڑھنے کا ثواب غلام آزاد کرنے سے افضل ہے۔
۔12) درود پاک پڑھنے والا ہر قسم کے ہولوں (خوف) سے نجات پاتا ہے۔
۔13) شفیع المذنبین ﷺ درود پاک پڑھنے والے کے ایمان کی گواہی دیں گے۔
۔14) درود پاک پڑھنے والے کے لئے شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔
۔15) درود پاک پڑھنے والے کے لئے اللہ تعالیٰ کی رضا اور رحمت لکھ دی جاتی ہے۔
۔16) اللہ تعالی ٰ کے غضب سے امان لکھ دیا جاتا ہے۔
۔17) اس کی پیشانی پر لکھ دیا جاتا ہے یہ نفاق سے بری ہے۔
۔18) لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ دوزخ سے بری ہے۔
۔19) درود پاک پڑھنے والے کو قیامت کے دن عرشِ اِلٰہی کے سائے کے نیچے جگہ دی جائيگی۔
۔20) درود پاک پڑھنے والے کی نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوگا۔
۔21) درود پاک پڑھنے والے کے لئے جب وہ حوض کوثر پر جائیگا، خصوصی عنایت ہوگی۔
۔22) درود پاک پڑھنے والا کل سخت پیاس کے دن امان میں ہوگا۔
۔23) پل صراط پر سے نہایت آسانی سے اور تیزی سے گذر جائیگا۔
۔24) پل صراط پر اسے نور عطا ہوگا۔
۔25) درود پاک پڑھنے والا موت سے پہلے اپنا مکان جنت میں دیکھ لیتا ہے۔
۔26) درود پاک پڑھنے والے کو جنت میں کثرت سے بیویاں عطا ہونگیں۔
۔27) درود پاک کی برکت سے مال بڑھتا ہے۔
۔28) درود پاک پڑھنا عبادت ہے۔
۔29) درود پاک پڑھنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب عملوں سے پیارا ہے۔
۔30) درود پاک (ذکر کی) مجلسوں کی زینت ہے۔
۔31) درود پاک تنگدستی دور کرتا ہے۔
۔32) درود پاک پڑھنے والا قیامت کے دن سب لوگوں سے زیادہ آنحضور ﷺ کے زیادہ قریب ہوگا۔(اور جس نے جتنا زیادہ پڑھا ہوگا، اتنا زیادہ قریب ہوگا)
۔33) درود پاک، درود شریف پڑھنے والے کو اور اسکی اولاد کو اور اس کی اولاد کی اولاد کو رنگ دیتا ہے۔ (خود بھی ولی بنتا ہے، اسکی اولاد بھی ولی بنتی ہے اور اسکی اولاد کی اولاد بھی ولی بنتی ہے۔صرف انہی سلسلوں کے خانوادوں میں ولایت باقی رہتی ہے، جو کثرت درود کرتے ہیں، کثرت سے مراد عام کے لئے 1،000 اور اس سے اوپر کے لئے 3،000 اور اس سے اوپر کے لئے 10،000 اور خلفا اور خانوادوں کے لئے 30،000 ہے)
۔34) درود پاک پڑھ کے جس کو بخشا جائے، اسے نفع دیتا ہے۔
۔35) درود پاک پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ کا اور پھر اللہ تعالیٰ کے حبیب ﷺ کا قرب نصیب ہوتا ہے۔
۔36) درود پاک پڑھنے سے دشمنوں پر فتح و نصرت حاصل ہوتی ہے۔
۔37) درود پاک پڑھنے والے کا دل (قلب) زنگار (گناہوں کی سیاہی) سے پاک ہو جاتا ہے۔
۔38) درود پاک پڑھنے والے سے لوگ محبت کرتے ہیں۔
۔39) درود پاک پڑھنے والا لوگوں کی غیبت سے محفوظ رہتا ہے۔
۔40) سب سے بڑی نعمت یہ کہ درود پاک پڑھنے والے کو آنحضور ﷺ کا دیدار نصیب ہوتا ہے،( جو منزل مقصود مؤمن ہے۔)
۔41) ایک بار درود پاک پڑھنے والے سے دس گناہ معاف ہوتے ہیں اور دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ دس درجے بلند ہوتے ہیں اور دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔
۔42) درود پاک پڑھنے والے کی دعا قبول ہوتی ہے۔
۔43) درود پاک پڑھنے والے کا کندھا جنت کے دروازے پر آنحضور ﷺ کے کندھے مبارک کے ساتھ چھو جائیگا۔
۔44) درود پاک پڑھنے والا قیامت کے دن سب سے پہلے آقائے دوجہاں ﷺ کے پاس پہنچ جائیگا۔
۔45) درود پاک پڑھنے والے کے لئے ۔۔۔۔۔قیامت کے دن آنحضور ﷺ متولی (ذمہ دار) ہوجائینگے۔
۔46) درود پاک پڑھنے سے دل پرنور ہوتا ہے۔
۔47) درود پاک پڑھنے والے کو سکرات کی تکلیف نہیں ہوتی۔
۔48) جس مجلس میں درود پاک پڑھا جائے، اس مجلس کو فرشتے رحمت سے گھیر لیتے ہیں۔
۔49) درود پاک پڑھنے سے آنحضور ﷺ کی محبت بڑھتی ہے۔
۔50) آنحضور ﷺ درود پاک پڑھنے والے سے محبت کرتے ہیں۔
۔51) قیامت کے دن سید دو عالم نور مجسم ﷺ درود پاک پڑھنے والے سے مصافحہ کریں گے۔
۔52) فرشتے درود پاک پڑھنے والے سے محبت کرتے ہیں۔
۔53) فرشتے درود پاک پڑھنے والے کے درود شریف کو سونے کی قلموں سے چاندی کے ورق پر لکھتے ہیں۔
۔54) درود پاک پڑھنے والے کا درود شریف فرشتے دربار رسالت ﷺ میں لے جا کر یوں عرض کرتے ہیں
"یا رسول اللہ! فلاں کے بیٹے فلاں نے آنحضور ﷺ کے دربار میں درود پاک کا تحفہ حاضر کیا ہے۔
۔55) درود پاک پڑھنے والے کا گناہ تین دن تک فرشتے نہیں لکھتے۔
تو کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ درود پاک پڑھ کر دنیا، قبر، حشر اور قیامت کی ساری خوشیاں حاصل کرلو۔ آج سے نیت کرتے ہیں کہ کم سے کم کوئی بھی درود پاک، اللہ تعالیٰ کی توفیق سے، ایک ہزار کم سے کم پڑھیں گے اور زیادہ کا کوئی شمار نہیں۔
درود کے بارے میں آثار و اقوال
۔1۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا، "نبی اکرم ﷺ پر درود پاک پڑھنا، گناہوں کو یوں مٹا دیتا ہے، جیسے کہ پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔اور حضور ﷺ پر سلام بھیجنا اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے غلام آزاد کرنے سے افضل ہے اور رسول اکرم ﷺ سے محبت کرنا، اللہ تعالیٰ کی راہ میں تلوار چلانے اور جانیں قربان کرنے سے افضل ہے۔
۔2۔ ام المؤ منین،حبیبہ حبیب رب العالمین، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول ہے کہ ، "مجلسوں کی زینت نبی کریم ﷺ پر درود پاک پڑھنا ہے، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔
۔3۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کا ارشاد گرامی ہے، آپ نے فرمایا کہ، نبی اکرم ﷺ پر درود پاک پڑھنا، جنت کا راستہ ہے۔
۔4۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت زید بن وہب سے فرمایا کہ جب جمعہ کا دن آئے تو رسول اللہ ﷺ پر ہزار مرتبہ درود پاک پڑھنا ترک نہ کرو۔
۔5۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کا فرمان ہے کہ درود پاک پڑھنا، درود پاک پڑھنے والے کو، اور اس کی اولاد کو، اور اولاد کی اولاد کو رنگ دیتا ہے۔
۔6۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمان جاری کیا کہ جمعہ کے دن علم کی اشاعت کرو اور نبی اکرم ﷺ پر درود پاک کی کثرت کرو۔
۔7۔ حضرت وہب بن منبہ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا، نبی اکرم ﷺ پر درود پاک پڑھنا، اللہ تعالی کی عبادت ہے۔
۔8۔ حضرت امام زین العابدین، جگر گوشہ، شہید کربلا کا ارشاد گرامی ہے کہ، حق جماعت کی علامت اللہ تعالیٰ کے حبیب ﷺ پر درود پاک کی کثرت کرنا ہے۔
۔9۔ حضرت امام جعفر صادق کا فرمان عالی مقام ہے کہ، جب جمعرات کا دن آتا ہے تو عصر کے وقت اللہ تعالیٰ آسمان سے فرشتے زمین پر اتارتا ہے۔ ان کے پاس چاندی کے ورق اور سونے کے قلم ہوتے ہیں۔ جمعرات کی عصر سے لے کر جمعہ کے دن غروب آفتاب تک زمین پر رہتے ہیں اور وہ نبی اکرم، شفیع المذنبین، شفیع اعظم ﷺ پر درود پاک پڑھنے والوں کا درود پاک لکھتے ہیں۔
۔10۔ حضرت امام شافعی نے ارشاد فرمایا کہ، میں اس چیز کو محبوب رکھتا ہوں کہ انسان ہر حال میں درود پاک کثرت سے پڑھے۔
۔11۔ حضرت ابن نعمان نے فرمایا کہ، اہل علم کا اس پر اجماع ہے کہ رسول اکرم ﷺ پر درود پاک پڑھنا ، سب عملوں سے افضل ہے۔ اور اس میں انسان دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی کامیابیاں حاصل کر لیتا ہے۔
۔12۔ حضرت عبدالقادر جیلانی رحم اللہ کا ارشاد گرامی ہے کہ، اے مؤمنوں! تم اللہ تعالیٰ کے حبیب ﷺ پر درود پاک لازم کرلو۔
۔13۔ حضرت عارف صاوی نے فرمایا کہ، درود پاک انسان کو بغیر مرشد کے اللہ تعالیٰ تک پہنچا دیتا ہے، کیوں کہ باقی اذکار میں شیطان دخل اندازی کر لیتا ہے،اس لئے مرشد کے بغیر چارہ نہیں، لیکن درود پاک میں مرشد سید دو عالم ﷺ ہیں، لہذا شیطان دخل اندازی نہیں کر سکتا۔
۔14۔ حضرت شاہ عبدالرحیم والد ماجد شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے فرمایا کہ، بہا وجدنا ما وجدنا، جو کچھ بھی پایا ہے، سب کا سب درود پاک کی برکت سے پایا ہے۔
۔15۔ حضرت توکل شاہ نے فرمایا کہ، بندہ جب عبادت اور ذکر میں مشغول ہوتا ہے تو اس پر فتنے اور آزمائشیں بکثرت وارد ہوتیں ہیں اور درود شریف کا عمدہ خاصہ یہ ہے کہ اس کا ورد رکھنے والے پر کوئی فتنہ اور ابتلا نہیں آتا اور حفاظت الٰہی شامل ہو جاتی ہے۔ ہم نے دیکھا کہ بلیات (عذاب) جب اترتی ہیں تو گھروں کا رخ کرتی ہیں مگر جب درود پاک پڑھنے والے کے گھر پر آتی ہیں، تو وہ فرشتے جو درود پاک کے خادم ہیں،وہ اس گھر میں بلاؤں کو نہیں آنے دیتے، بلکہ انکو پڑوس کے گھروں سے بھی دور پھینک دیتے ہیں۔
۔16۔ حضرت سید محمد اسماعیل شاہ نے فرمایا کہ، درود پاک ہی اسم اعظم ہے۔
۔17۔ حضرت خضر اور حضرت الیاس علیہم السلام فرماتے ہیں کہ، ہم نے آنحضور ﷺ کو فرماتے سنا کہ جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کے دل کو یوں پاک کر دیتا ہے، جیسے پانی کپڑے کو پاک کر دیتا ہے۔
۔18۔ حضرت امام شعرانی فرماتے ہیں کہ، ہمارا طریقہ یہ ہے کہ، ہم درود پاک کی اتنی کثرت کریں کہ ہم حالت بیداری میں سید دو عالم ﷺ کے حضور حاضر ہوں، جیسے کے صحابہ کرام حاضر ہوتے تھے ۔ آگے فرماتے ہیں کہ اور اگر ہم کو حاضری نصیب نہ ہو تو ہم درود پاک کی کثرت کرنے والوں سے شمار نہ ھونگے

Comments
Post a Comment