How does it strengthen your body system and prevent diseases?
Ginger has the status of an auspicious and magical vegetable. Ginger is considered to be the best vegetable for nausea and dizziness during travel, besides, ginger also relieves pain and other diseases. Experts recommend eating only two grams of ginger a day. The vitamins, minerals and amino acids contained in ginger play an important role in improving blood circulation in the body. Consuming ginger on such occasions can dissolve fat deposits in blood vessels and reduce the chances of heart attack.
Strengthening the immune system
Ginger is naturally rich in antioxidants which is very beneficial in chest congestion fever and flu. Ginger tea in fever reduces the intensity of fever.
Treatment of joint pain
According to nutritionists, a compound called gingerol is found in ginger, which reduces the inflammation of joint pain. Ginger is very beneficial in knee pain. Use dry ginger for this. Medical experts say that it relieves joint pain due to its anti-inflammatory properties.
Relaxation of muscle spasms
Muscle spasms are common in athletes, besides those who do gym or lift weights etc. Eating a spoonful of ginger daily can reduce pain by up to twenty-five percent.
Elixir for digestion
Zanjabin (an enzyme) present in ginger helps in digestion by breaking down important proteins. Ginger removes the gas in our stomach and due to which there is no heaviness in the stomach, ginger is an excellent recipe for the digestive system. And by improving the digestive system, the rate of weight gain also decreases.
Relief from menstrual cramps
Every month, women have to face this pain due to the pain, physical weakness and bitterness in the mood. There are some ingredients found in ginger that play an excellent role in reducing this pain. This tip is very useful for women who have pain during their periods. They should dip a cloth in ginger coffee and place it on the abdomen below the navel and add honey to the ginger coffee and drink it. It will happen.
Improve memory
Ginger reduces brain diseases like Alzheimer's. It also protects brain cells from damage. Apart from this, it also prevents the development of mental and psychological diseases. Ginger helps improve our brain function and the antioxidants and bioactive compounds in ginger help reduce chronic inflammatory factors in the brain, which improves memory and reduces stress and anxiety. decreases.
کیا آپ ادرک کے جادو اثر کمالات سے واقف ہیں ؟
کس طرح یہ آپ کے جسمانی نظام کو مضبوط بنا کر بیماریوں سے بچاتی ہے؟
ادرک کو باکمال اور جادوئی سبزی کا درجہ حاصل ہے۔ ادرک دورانِ سفر متلی اور چکر کے لئے بہترین سبزی مانی جاتی ہے اسکے علاوہ ادرک درد اور دیگر بیماریوں کو بھی دور کرتی ہے ۔ ماہرین دن میں صرف دو گرام ادرک کھانے کی تجویز دیتے ہیں ۔ ادرک میں شامل وٹامنز، منرلز اور امائنوایسڈز جسم میں خون کی ترسیل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جسم میں اگر خُون کی ترسیل ٹھیک نہ ہو تو جہاں جلدی تھکاؤٹ محسوس ہوتی ہے وہاں دل سے جُڑی کئی خطرناک بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ایسے موقع پر ادرک کا استعمال خُون لیجانے والی نالیوں میں جمی چربی کو پھگلا سکتا ہے اور دل کے دورہ پڑنے کے چانسز کو کم کر سکتا ہے۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی
ادرک قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹس سے مالامال ہے جو سینے کی جکڑن بخار اور فلو میں نہایت فائدے مند ہے۔ بخار میں ادرک کی چائے بخار کی شدت کو کم کرتی ہے۔
جوڑوں کے درد کا علاج
غذائی ماہرین کی نظر میں ادرک میں جنجرول نامی مرکب پایا جاتا ہے جو جوڑوں کے درد کی سوزش کو کم کرتا ہے گھٹنوں کے درد میں ادرک نہایت فائدے مند ہے. اس کے لئے خشک ادرک کا استعمال کریں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں سوزش ختم کرنے والی خاصیت کی وجہ سے یہ جوڑوں کے درد میں آرام دیتا ہے۔
پٹھوں کے کھچاؤ میں آرام
کھلاڑیوں میں پٹھوں کا کھچاؤ ایک عام بات ہے، اس کے علاوہ جو لوگ جم کرتے ہیں یا وزن وغیرہ زیادہ اٹھاتے ہیں ۔ ایک چمچ ادرک روزانہ کھانے سے درد میں پچیس فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔
ہاضمے کے لئے اکسیر
ادرک میں موجود (اینزائیم) زنجابین اہم پروٹین کو توڑ کر اسے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ادرک ھمارے پیٹ میں موجود گیس کو خارج کرتی ہے اور جسکی وجہ سے معدے میں بھاری پن نہیں ہوتا نظامِ ہاضمہ کے لیے ادرک ایک بہترین نسخہ ہے۔ اور نظام ہاضمہ بہتر ہونے سے وزن بڑھنے کی رفتار میں بھی کمی آجاتی ہے۔
ماہانہ ایام کے درد میں آرام
ہر مہینے خواتین کو اس تکلیف کا سامنا کرنا ہوتا ہے تکلیف کی وجہ سے جسمانی کفیت اور مزاج میں تلخی آ جاتی ہے۔ ادرک میں کچھ ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو اس تکلیف کو کم کرنے میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں. وہ خواتین جن کو ماہانہ ایام کے دوران تکلیف ہوتی ہے یہ ٹوٹکا اُن کے لیے انتہائی مُفید ہے اُنہیں چاہیے ادرک کے قہوے میں کپڑا ڈبو کر ناف سے نیچے پیٹ پر رکھیں اور ادرک کے قہوے میں شہد شامل کر کے پی لیں اس سے اُن کا خاطر خواہ افاقہ ہو گا۔
یادداشت کو بہتر بنائے
ادرک الزائیمر جیسے دماغی مرض کو کم کرتی ہے۔ یہ دماغی خلیات کو ٹوٹ پھوٹ سے بھی بچاتی ہے۔ اس کے علاوہ دماغی اور نفسیاتی امراض کو بھی بڑھنے سے روکتی ہے۔ ادرک ہمارے دماغ کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور ادرک میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ اور بایو ایکٹو کمپاونڈز دماغ میں دائمی سوزش پیدا کرنے والے عوامل کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں جس سے یاداشت بہتر ہوتی ہے اور ذہنی دباؤ اور دماغی پریشانی کا اثر کم ہوتا ہے۔
Comments
Post a Comment