798🌻) Okra is a useful and important vegetable (e/u)

Okra is a wonderful vegetable found all over the world, with research constantly revealing new benefits. Some experts have even called it a 'superfood'.

Okra is also known as ladyfinger and okra. Surprisingly, it is very low in calories but can be called a powerhouse due to its nutritional content, which is described as follows. Here is the list of valuable nutrients in one cup of okra:

Protein, two grams, fiber, three and a half grams, sugar, one and a half grams, fiber, more than three grams, vitamin K, 31 milligrams, potassium, 299 milligrams, vitamin C, 23 milligrams, magnesium, 57 milligrams, calcium, 82 milligrams, folate, 60 micrograms, vitamin A, 36 micrograms, and calories and fat are negligible. In addition, valuable chemicals and antioxidant components are also found in abundance in okra. That is why it is also rich in medical benefits.

A treasure trove of nutrition

Okra contains a variety of vitamins, from protein, and fulfills our daily nutritional needs. That is why okra is a balanced and appropriate food.

Fiber

Dietary fiber is essential for the body in every way. Fiber keeps blood pressure normal and prevents diabetes. The main property of fiber is to keep the stomach and digestive system healthy. Fiber prevents indigestion and gas and eliminates constipation.

Polyphenols and antioxidants

Antioxidants prevent the formation of free radicals in the body, and okra is rich in antioxidants. It also contains chemicals and antioxidants like polyphenols and flavonoids.

Prevent diabetes

Ancient medicine experts and modern doctors also recommend okra to prevent diabetes. Several chemical components present in it play an important role in controlling blood glucose. Several studies have shown that diabetic patients can benefit from okra.

Okra and heart disease

The natural ingredients in okra help prevent heart disease. In medicine, okra water is also made and drunk. This is why okra relieves internal inflammation or physical irritation and also protects against heart disease.

Bone protector

It is rich in vitamin K, which is why it is very beneficial for bones. Elderly people can keep their bones healthy by eating okra. Above all, the significant amount of calcium in it prevents bone decay.

بھنڈی مفید اور اہم سبزی

بھنڈی پوری دنیا میں پائی جانے والی ایک شاندار سبزی ہے جس پر تحقیق سے اس کے نئے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں۔ بعض ماہرین نے اسے ’سپر فوڈ‘ بھی قرار دیا ہے۔

بھنڈی کو اوکرا اور لیڈی فِنگر بھی کہا جاتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس میں کیلوری (حراروں) کی تعداد بہت کم ہوتی ہے لیکن غذائی اجزا کی بنا پر اسے ایک پاور ہاؤس کہا جا سکتا ہے جس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ ایک کپ بھنڈی میں قیمتی غذائی اجزا کی فہرست کچھ یوں ہوگی

پروٹین، دو گرام، فائبر سوا تین گرام، شکر ڈیڑھ گرام، فائبر تین گرام سے زائد، وٹامن کے 31 ملی گرام، پوٹاشیئم 299 ملی گرام، وٹامن سی 23 ملی گرام، میگنیشیئم 57 ملی گرام، کیلشیئم 82 ملی گرام، فولیٹ 60 مائیکرو گرام، وٹامن اے 36 مائیکرو گرام اور کیلوریز اور چکنائی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ قیمتی کیمیکلز اور اینٹی آکسیڈنٹس اجزا بھی بھنڈی میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اسی لیے یہ طبی فوائد سے بھی مالامال ہے۔

غذائیت کا خزانہ

بھنڈی میں پروٹین سے لے کر کئی طرح کے وٹامن پائے جاتے ہیں اور ہماری روزمرہ غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ اسی لیے بھنڈی متوازن اور مناسب غذا کی حیثیت رکھتی ہے۔

فائبر

غذائی ریشے یا فائبر ہر طرح سے جسم کے لیے بہت ضروری ہیں۔ فائبر بلڈ پریشر معمول پر رکھتے ہیں اور ذیابیطس کا حملہ پسپا کرتے ہیں۔ فائبر کی اہم خاصیت معدے اور نظامِ ہاضمہ کو درست رکھنا ہے۔ فائبر بدہضمی اور گیس کو روکتے ہیں اور قبض ختم کرتے ہیں۔

پولی فینولز اور اینٹی آکسیڈنٹس

اینٹی آکسیڈںٹس جسم میں فری ریڈیکلز بننے سے روکتے ہیں اور بھنڈی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس میں پولی فینولز اور فلے وینوئڈز جیسے کیمیکل اور اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔

ذیابیطس کو روکے

قدیم طب کے ماہرین اور جدید عہد کے ڈاکٹر بھی ذیابیطس روکنے کے لیے بھنڈی تجویز کرتے ہیں۔ اس میں موجود کئی طرح کے کیمیائی اجزا خون میں گلوکوز کو قابو رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کئی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ شوگر کے مریض بھنڈی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بھنڈی اور امراضِ قلب

بھنڈی میں شامل قدرتی اجزا امراضِ قلب کو روکنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ طب میں بھنڈی کا پانی بھی بنا کر پیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھنڈی اندرونی سوزش یا جسمانی جلن دور کرتی ہے اور امراضِ قلب سے بھی بچاتی ہے۔

ہڈیوں کی محافظ

وٹامن کے کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ ہڈیوں کے لیے بہت مفید ہے۔ بزرگ افراد بھنڈی کھا کر اپنی ہڈیوں کو تندرست رکھ سکتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر اس میں کیلشیئم کی خاصی مقدار ہڈیوں کی بوسیدگی کو روکتی ہے

Comments