879🌻) Laser light (e/u)


Have you ever used a laser light?

What is a laser?

A laser is an electronic device that emits a beam of light. What is a beam?

 These are photons... You take a laser and turn it on at night, pointing it at the moon. As soon as you turn it on, these photons will hit the moon after one second. If you turn it on towards Mars, these same photons will reach there in four minutes. If you turn the laser light on towards the planet Jupiter, they will reach there in about 35 minutes. You know that as soon as the photons come out of your laser, they immediately pick up a speed of three hundred thousand kilometers per second. If you turn it on towards the planet Neptune, these photons will reach there in about four hours at a speed of three hundred thousand kilometers per second. Neptune is the last planet in the solar system. Beyond it are the wandering planets.  

If you point the laser at the nearest star to Earth, Proxima Centauri, outside the solar system, instead of a planet, and turn it on, these photons will reach it in four and a half years. But the condition is that they do not collide with anything on the way. The interesting and strange thing is that if these photons do not collide with anything on the way, then as long as this universe exists, these photons will continue to travel. If we turn on the laser light towards our nearest galaxy, Andromeda, these photons will reach there after 2.6 million years, and if they do not collide with anything, they will continue to travel. The universe is so big that if these photons set off today, the Earth would have ended before they reached the edge of the universe.

آپ نے کبھی لیزر لائٹ استعمال کیا ہے؟

 لیزر کیا ہے؟

  لیزر ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جو روشنی کی ایک بیم خارج کرتی ہے۔ بیم کیا ہے؟

 یہ فوٹونز ہیں۔۔۔۔۔ آپ ایک لیزر لیں اور اسے چاند کی طرف کرکے رات کو آن کریں۔ جیسے ہی آپ اسے آن کریں گے یہ فوٹون ایک سیکنڈ کے بعد چاند سے ٹکرائیں گے۔ اگر آپ اسے مریخ کی طرف موڑ دیتے ہیں تو یہی فوٹانز چار منٹ میں وہاں پہنچ جائیں گے۔ اگر آپ مشتری سیارے کی طرف لیزر لائٹ آن کرتے ہیں تو وہاں تقریباً 35 منٹ میں پہنچ جائیں گے۔ آپ جانتے ہیں کہ جیسے ہی فوٹونز آپ کے لیزر سے باہر آتے ہیں، وہ فوراً تین لاکھ کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار پکڑ لیتے ہیں۔ اگر آپ اسے سیارہ نیپچون کی طرف کرکے "آن" کریں گے تو یہ فوٹونز تقریباً چار گھنٹے میں تین لاکھ کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے وہاں پہنچ جائیں گے۔  نیپچون نظام شمسی کا آخری سیارہ ہے۔ اس سے آگے آوارہ سیارے ہیں۔  

اگر آپ نظام شمسی کے سیارے کے بجائے آپ لیزر کو نظام شمسی سے باہر زمین کی قریب ترین ستارہ پراکسیما سینٹوری کی طرف موڑ دیں اور اسے "آن" کریں تو یہ فوٹانز وہاں ساڑھے چار سال میں پہنچ جائیں گے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ راستے میں کسی چیز سے ٹکرا نہ جائے۔ دلچسپ اور عجیب بات یہ ہے کہ اگر راستے میں کسی سے یہ فوٹانز ٹکرا نہ جائے، تو جب تک یہ کائنات باقی رہے گی یہ فوٹانز محو سفر رہیں گے اگر ہم اپنی قریبی کہکشاں اینڈرومیڈا کی طرف لیزر لائٹ آن کریں تو یہ فوٹون 2.6 ملین سال بعد وہاں پہنچ جائیں گے اور اگر یہ کسی چیز سے ٹکر نہ جائے تو محو سفر رہیں گے کائنات اتنی بڑی ہے کہ اگر یہ فوٹانز آج روانہ ہوئے تو کائنات کے کنارے تک پہنچنے سے پہلے زمین ختم ہو چکی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments