5 Signs of Kidney Failure
Kidney is one of the most important organs of the human body. Every year thousands of people around the world die due to serious kidney disease. You will be surprised to know that Pakistan is the eighth largest country in the world in terms of kidney diseases. The number of people suffering from kidney diseases in Pakistan is increasing by 15 to 20 percent annually. 2 out of every 10 people in Pakistan are suffering from some kind of kidney disease. We tell you about 5 signs that show that you too have suffered from kidney disease.
1- Sleep disorder... Damaged kidneys fail to remove toxins from the body through urine, due to which the toxins in the body remain in the blood. Which causes lack of sleep. If you are suffering from constant sleep disturbance, it may be a sign of kidney disease
. 2 - Shortness of breath... Shortness of breath can be caused by many other diseases, but if you are suffering from kidney disease, you will have shortness of breath because damaged kidneys reduce the amount of red blood cells in the blood. due to which the amount of oxygen in the body decreases
. 3-Swollen eyes ... the first sign of kidney disease is swelling around the eyes. This is a sign that your kidneys are excreting enough protein through the urine. If you believe your body is getting enough rest and protein, but your eyes still feel puffy, see your doctor as soon as possible.
. 4- Hypertension Blood circulatory system depends on kidneys. Kidneys filter the waste and toxic substances in the blood. And if you suffer from high blood pressure, you may suffer from kidney disease. Therefore, you should consume foods that are rich in folic acid.
. 5- Swelling on the ankles, feet, hands and face due to kidney failure, there is an increase in the amount of sodium in the blood. Which causes swelling on the ankles, feet, face and hands. Sometimes taking medications and cutting back on salt can help reduce inflammation in your body. If that doesn't help, you need treatment
گردے خراب ہونے کی 5 نشانیاں
گردے انسانی جسم کا اہم ترین اعضاء میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر میں سالانہ ہزاروں افراد گردے کی سنگین بیماری کے سبب انتقال کر جاتے ہیں۔یہ بات جان کر آپ کو حیرانگی ہو گی کہ پاکستان گردے کے امراض کے لحاظ سے دنیا کا آٹھواں بڑا ملک ہے ۔ پاکستان میں گردے کے امراض میں مبتلا لوگوں کی تعداد میں سالانہ 15 سے 20 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں ہر 10 میں سے 2 لوگ گردے کی کسی نا کسی بیماری میں مبتلا ہیں ۔ ہم آپ کو 5 ایسی نشانیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ آپ بھی گردوں کی بیماری میں مبتلا ہو چکےہیں۔
۔1- نیند کی خرابی ... خراب گردے زہریلے مادےکو پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں،جس کے باعث جسم کے اندر موجود زہریلے مادے خون میں موجود رہتے ہیں ۔ جس کی وجہ نیند میں کمی آجاتی ہے۔ اگر آپ مسلسل نیند میں بدسکونی کا شکار ہیں تو یہ علامت گردوں کے امراض میں مبتلا ہونے کی ہو سکتی ہے
۔ 2- سانس میں کمی ... سانس لینے میں دشواری کئی اور بیماریوں کا سبب بھی ہو سکتا ہے لیکن اگر آپ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں تو آپ کو جلد سانس چڑھے گا کیونکہ خراب گردے خون میں ریڈ بلڈ سیلز کی مقدار کو کم کرنے کا سبب بنتے ہیں جس کے باعث جسم میں آکسیجن کی مقدار کم ہو جاتی ہے
۔ 3 -پھولی ہوئی آنکھیں ... گردوں کے امراض میں مبتلا ہونے کی ابتدائی علامت یہ بھی ہے کہ آنکھوں کے اردگرد کا حصہ پھول جاتا ہے۔ یہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ آپ کے گردے کافی مقدار میں پروٹین کو پیشاب کے ذریعے خارج کر رہے ہیں۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کے جسم کو کافی مقدار میں آرام اور پروٹین مل رہا ہے ، لیکن پھر بھی آپ کو اپنی آنکھیں پھولی ہوئی محسوس ہوتی ہیں تو جلد از جلد اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں
۔ 4- ہائی بلڈ پریشر خون کا گردشی نظام گردوں پر انحصار کرتا ہے۔ گردے خون میں موجود فاضل اور زہریلے مادوں کو فلٹر کرتے ہیں ۔ اور اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو آپ گردوں کے مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔اس لیئے آپ کو چاہیے کہ آپ ایسی خوراک کا استعمال کریں جو فولک ایسڈ سے بھرپور ہوں
۔ 5- ٹخنوں، پیروں ہاتھوں اور چہرے پر سوجن گردوں میں خرابی کی وجہ سے خون میں سوڈیم کی مقدار کا اضافہ ہونا ہے۔ جس سے ٹخنوں، پیروں، چہرے اور ہاتھوں پر سوجن ظاہر ہو جاتی ہے۔ بعض اوقات دوائیں لینا اور نمک کو کم کرنا آپ کے جسم سے سوجن کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے ۔ اگر اس سے مدد نہ ملے تو آپ کو علاج کی ضرورت ہے
Comments
Post a Comment