علماء سے چند سوالات
جوابات ... مفتی سید فصیح اللہ شاہ
سوال ... وہ ٱللَّٰه سے شفا کی دعا تو مانگتے ہیں لیکن مردہ کو ایک بار پھر سے زندہ کرنے کی دعا کیوں نہیں مانگتے ؟
جواب ... مؤمن کا جس طرح ایمان ہے کہ بیماری سے شفا اللہ تعالیٰ کی مشیت سے ملتی ہے اس طرح اس کا ایمان ہے کہ مردے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے حکم سے زندہ ہوں گے اور یہ بات قرآن کریم نے بتائی ہے ۔ اس لیے مؤمن اپنے ایمان اور قرآن کے خلاف دعا نہیں مانگتا
سوال ... ایک بار آنکھوں پے چشمہ لگنے کی صورت میں عینک سے نجات یہ اُس کا نمبر کم کرنے کی دعا کیوں نہیں مانگتے ؟
جواب ... ہم مؤمن ہیں ہم یہ دعا کرتے ہیں اے اللہ! بینائی تیز فرما، عینک سے نجات دلا دے الحمد للّٰہ! بہت سارے لوگوں کی دعا قبول ہو جاتی ہے بینائی تیز ہو جاتی ہے عینک سے نجات مل جاتی ہے۔
سوال ... اپنے نیک بُوڑھے والدین کو پھر سے جوان کرنے کے لئے دعا کیوں نہیں مانگتے ؟
جواب ... کیونکہ مؤمن کو اللہ تعالیٰ کے نظام پر پکا ایمان ہے اور جوانی لوٹنے کی جگہ جنت ہے اس لیے مؤمن بے وقت اور بے محل مانگنے کی طلب نہیں کرتا۔
سوال ... پولیو میں مبتلا مریض کی شفا کے لئے دعا کیوں نہیں مانگتے ؟
جواب ... پولیو کے مریض کے لیے بھی ہم دعا کرتے ہیں . دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کی مشیت پر ہے وہ چاہے قبول کرے چاہے تو قبول نہ کرے
سوال ... حادثے کی صورت میں اگر ہاتھ، پیر یہ اُنگلی کٹ جائے تو اُسکو دوبارہ اگلوانے کی دعا کیوں نہیں کرتے ؟
جواب ... جیسے مؤمن کا اللہ تعالیٰ کی قدرت پر ایمان ہے ایسے ہی اللہ تعالیٰ کے طے کردہ نظام پر بھی ایمان ہے کہ یہ نظام اللہ تعالیٰ کی قدرت و مشیت کا مظہر ہے اس لیے مؤمن اللہ تعالیٰ کے طے کردہ نظام کے خلاف دعا نہیں کرتا ۔ ویسے کبھی کسی مؤمن کو سنا ہے جس نے دعا کی ہو "جیسے پرندوں پروں سے اڑتے ہیں مجھے ہاتھوں سے اڑا دے
سوال ... سرجری کی ضرورت ہونے پے دعا کر کے سرجری کیوں نہیں کاروائی جا سکتی ؟
جواب ... مؤمن کا جس طرح اللہ تعالیٰ کی قدرت پر ایمان ہے اس طرح اللہ تعالیٰ کے نظام پر بھی ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر بیماری کا علاج کن کن چیزوں میں طے کر رکھا ہے اس لیے مؤمن اللہ تعالیٰ کے طے کردہ نظام کے خلاف دعا نہیں کرتا کیونکہ مؤمن جاہل نہیں ہوتا
سوال ... ٱللَّٰه تو ہر چیز پے قادر ہے، اُسکے لئے یے بھی ہر دعا کی طرح معمولی دعا ہونی چاہئے۔
جواب ... جی ہاں! اللہ تعالیٰ چیز پر قادر ہے اس کی قدرت کے سامنے ہر چیز ہر دعا معمولی ہے۔ اس نے جیسے اپنے بندوں کو اپنی قدرت سمجھائی ہے ایسے دعا کا طریقہ اور دائرہ بھی سکھایا ہے اور اپنی مشیت کے مظاہر بھی بتلائے ہیں۔
Comments
Post a Comment