1118🌻) Spider reality (e/u)

Why does a spider kill the father of the baby after giving birth? 

According to research, after giving birth to a baby, the female spider kills the male spider (the father of her babies) and throws him out of the house.

Then when the children grow up, they kill their mother and throw her out of the house. What a strange and miserable family and certainly the worst family. There is a Surah in the Holy Quran called “Ankabut” (spider) in Urdu. In the Holy Quran, Allah Almighty has said that the weakest or weakest house is that of the spider. Look at the miracle of the Quran, in one sentence it has told the whole story of this family that “Indeed, the weakest of houses is that of the spider, if they (humans) only knew.” Humans knew the outward weakness of the spider’s house, but they were unaware of the spiritual weakness of its house, i.e. enmity and civil war. Now, due to modern science, we can overcome this weakness

They also became aware of it, so Allah said, "If they had known, they would have known about the spider's domestic weaknesses and hostility." Despite all this, Allah Almighty named an entire Surah after this evil insect, even though the discussion from beginning to end of this Surah is about trials. The Surah begins like this:

“Do people think that they will be spared because they say, ‘We believe,’ and they will not be tested?” He said, “Among the people are some who say, ‘We believe,’ but when they are persecuted in the way of Allah, they consider the trials of the people as punishment from Allah.”

"The question may arise in the mind that what does a spider have to do with temptations and trials? In fact, temptations, conspiracies and trials are as complex as a spider's web and it is not easy for a person to distinguish between them and expose them... But if Allah helps, they are nothing."

"The weakest of all houses is the spider's house, if only people knew."

It is stated here that the person who learns the truth by looking at the "spider's house" is actually a scholar. This shows who are the true scholars in the sight of God.

These are not people who have become experts in book discussions.

Rather, these are the people who can draw lessons from the natural signs spread throughout God's world.

مکڑی کی حقیقت

 مکڑی بچے پیدا کرنے کے بعد بچے کے باپ کو کیوں قتل کرتی ہے؟ 

 تحقیق کے مطابق مادہ مکڑی بچے دینے کے بعد نر مکڑی(اپنے بچوں کے باپ) کو قتل کرکے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے۔

پھر جب اولاد بڑی ہو جاتی ہے،تو اپنی ماں کو قتل کرکے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے۔کتنا عجیب و غریب گھرانہ اور یقیناً بدترین گھرانہ ہے ۔ قرآن مجید کی ایک سورت ہے” العنکبوت”عنکبوت کو اردو میں“مکڑی”کہا جاتا ہے ۔ قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ سب سے بودا یا، کمزور گھر مکڑی کا ہے . قرآن کا معجزہ دیکھیں،ایک جملے میں ہی اس گھرانے کی پوری کہانی بیان کر دی کہ “بے شک گھروں میں سے سب سے کمزور گھر عنکبوت کا ہے اگر یہ (انسان) علم رکھتے۔”انسان مکڑی کے گھر کی ظاہری کمزوری کو تو جانتے تھے، مگر اس کے گھر کی معنوی کمزوری یعنی دشمنی اور خانہ جنگی سے بے خبر تھے۔ اب جدید سائنس کی وجہ سے اس کمزوری سے

 بھی واقف ہو گئے،اس لیے اللہ نے فرمایا اگر یہ علم رکھتے یعنی مکڑی کی گھریلو کمزوریوں اور دشمنی سے واقف ہوتے۔اس سب کے باوجود اللہ تعالی نے ایک پوری سورت کا نام اس بری خصلت والی کیڑے کے نام پر رکھا حالانکہ اس سورت کے شروع سے آخر تک گفتگو فتنوں کے بارے میں ہے۔سورت کی ابتدا یوں ہے

” کیا لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ اس بات پر چھوٹ جائیں گے کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایمان لایا ہے اور ان کو آزمایا نہیں جائے گا”اور فرمایا“لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں۔جو کہتے تو ہیں کہ ہم نے ایمان لایا ہے مگر جب ان کو اللہ کی راہ میں اذیت دی جاتی ہے، تو لوگوں کی آزمائش کو اللہ کے عذاب کی طرح سمجھتے ہیں۔

”ذہن میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ مکڑی کا فتنوں اور آزمائشوں سے کیا تعلق ہے؟درحقیقت، فتنے، سازشیں اور آزمائشیں بھی مکڑی کی جال کی طرح پیچیدہ ہیں اور انسان کے لیے ان کے درمیان تمیز کرنا ان کو بے نقاب کرنا آسان نہیں ہوتا ۔۔۔ مگر اللہ مدد کرے تو یہ کچھ بھی نہیں ہوتے

"تمام گھروں سے زیادہ کمزور گھر مکڑی کا گھر ہے کاش کے لوگ جانتے".

یہاں بتایا گیا ہے کہ "مکڑی" کے گھر کو دیکھ کر جو شخص حقیقت کا سبق پالے وہی دراصل عالم ہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کے نزدیک سچے علم والے کون ہیں

یہ وہ لوگ نہیں ہیں جو کتابی بحثوں کے ماہر بنے ہوئے ہوں

بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو خدا کی دنیا میں پھیلی ہوئی قدرتی نشانیوں سے نصیحت کی غذا لے سکیں


Comments