۔1141🌻) اللہ پاک کے لطف و کرم کی قدر کرو


وہ تمہیں نافرمانیوں سے منع کرکے، خود تمہیں بچانا چاہتا ہے اُس نے نیکیوں کا حکم دے کر، خود تم پر احسان کیا ہے ؛ ورنہ اُسے تمہاری نیکیوں کی  کوئی ضرورت نہیں

امام ابن القيم رحمه الله (بدائع الفوائد : 231/3)

جو چاہتا ہے، کہ اُسے بغیر کِسی خامی کے کوئی بھائی یا دوست ملے؛ وہ تنہاء ہی رہ جاتا ہے امام فضيل بن عياض رحمه الله (روضة العقلاء : 169)

نبیﷺ نے فرمایا

ابن آدم اگر اپنے رزق سے بھی اُس طرح بھاگے، جیسے وہ موت سے بھاگتا ہے

تو اُس کا رزق بھی اُس کو اُسی طرح جا پکڑے؛ جِس طرح موت اُسے جا پکڑتی ہے

(صحيح الجامع : 5240)

امام حسن البصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں

دور جاہلیت میں کسی مرد یا عورت کو نکاح کا پیغام بھیجا جاتا تو وہ ایک دوسرے کے حسب و نسب کے بارے میں پوچھتے پھر جب اسلام آیا تو وہ ایک دوسرے کا دین جاننے کی خواہش کرنے لگے؛اور آج تم لوگ ہو کہ جو ایک دوسرے کے مال کے بارے میں سوال کرنے لگے ہو (بهجة المجالس : 181/1)

‏جسے علم سے محبت نہیں، اس میں کوئی خیر نہیں

امام شافعی رحمہ اللّٰہ (رواه ابن عساكر تاريخ دمشق، ١٥ /٤٠٧)

اللہ کے نزدیک عافیت کا سوال کرنا، تمام دعاؤں سے زیادہ محبوب و پسندیدہ ہے؛ اِس لیے کہ ہر قسم کے شَر اور اُس کے اسباب سے بچاؤ کیلئے عافیت کا کلمہ بہت جامع ہے

امام ابنِ القيم رحمه اللہ (شفاء العلیل : 111)

رسول اللہﷺ کی دعاؤں میں سے ایک دعاء یہ تھی

اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں؛ تیری نعمت کے زوال سے، تیری عافیت کے ہٹ جانے سے تیری ناگہانی سزا سے، اور تیری ہر طرح کی ناراضگی سے

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما (صحيح مسلم : 6944)

‏کِسی شخص کیلئے یہ جائز نہیں، کہ وہ اللہ کی رحمت سے مایوس ہو؛ چاہے اُس کے گناہ بڑے ہی کیوں نہ ہو

امام ابن تيمية رحمه الله (مجموع الفتاوی : 19/16)

کوئی بندہ ایسا نہیں، جو روئے زمین پر کِسی جگہ بھی اللہ کو سجدہ کرے؛ مگر وہ قیامت کے دن اُس کے حق میں گواہی دے گی، اور جِس دن وہ مرے گا؛ اُس کیلئے روئے گی

امام عطاء الخراساني رحمه اللہ (الزهد والرقائق لابن المبارك : 115)

بیشک اپنی ذات کا سب سے کامیاب محافظ وہ ہے، جو سب سے بڑھ کر اپنی زُبان کی حفاظت کرے دینی اُمور میں مشغول رہے، اور لایعنی چیزوں کو تَرک کر دے

امام ابن بطة العكبری رحمه الله (الإبانة الكبرى : 596/2)

اپنے گھروں میں، دسترخوانوں میں، بازاروں میں، مجلسوں میں اور جہاں کہیں بھی تم ہو، کثرت سے اِستغفار کیا کرو ؛ اِس لئے کہ تم نہیں جانتے، کہ کِس وقت تمہاری مغفرت نازل ہو جائے

امام حسن بصری رحمه الله (جامع العلوم والحكم : 408/2)

بیشک اپنی ذات کا سب سے کامیاب محافظ وہ ہے، جو سب سے بڑھ کر اپنی زُبان کی حفاظت کرے دینی اُمور میں مشغول رہے، اور لایعنی چیزوں کو تَرک کر دے

امام ابن بطة العكبری رحمه الله (الإبانة الكبرى : 596/2)

نبیﷺ نے فرمایا

ہر شخص روزِ قیامت اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا؛ یہاں تک کے لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے گا (مسند احمد : 17333)

اگر صدقہ کرنے والا یہ جان لے، کہ اُس کا صدقہ فقیر سے پہلے اللہ کے ہاتھ میں پہنچتا ہے تو یقیناً دینے والے کو لینے والے سے زیادہ لذّت ملے

امام ابن القيم رحمه الله (مدارج السالكين : 26/1)

اللہ کی قسم دنیا کی اُس فراخی میں کوئی خیر نہیں؛ جو آخرت کا راستہ تنگ کر دے

امام ابن الجوزي رحمه الله (صید الخاطر : 629)

رحمان وہ ہے، جو مانگنے پہ عطاء کرتا ہے؛ اور رحیم وہ ہے، جو نہ مانگنے پہ ناراض ہوتا ہے

امام عبداللہ بن مبارک رحمه اللہ 

(تفسیر ابن کثیر : 125/1)

اللہ کو اپنی مخلوق میں سب سے پسند وہ شخص ہے؛ جو اللہ سے سب سے زیادہ مانگتا ہے اور دعاء میں گڑگڑانے والے اُسے بےحد پسند ہے، گڑگڑانے والے کو وہ اپنا محبوب و مقرب ٹھہراتا اور اُس کی دعاء زیادہ قبول فرماتا ہے

امام ابن القيم رحمه الله (حادی الأرواح : 91)

Comments