1124🌻) What should diabetic patients eat ? (e/u)

Medical experts advise diabetic patients to consume more salad leaves in their diet, the benefits of which are amazing.

Diabetics are always confused about choosing the right and beneficial foods for them, but leafy vegetables, especially salad leaves (lettuce) are one of the best foods to rely on.

It is the best food that provides many health benefits to diabetic patients

Salad leaves (lettuce) contain a large number of nutrients. It contains vitamin A and vitamin K which helps you feel full very quickly

Salad leaves also provide many health benefits for diabetics, according to the Daily Medical Information websiteThis includes controlling blood sugar levels

This remedy does not cause any increase in blood sugar levels. Numerous medical studies are pointing to many amazing benefits of lettuce

Eating lettuce helps prevent type 2 diabetes. Lettuce contains large amounts of antioxidants that protect the body from disease and boost the immune system's ability to fight infection.

Lettuce contains anti-inflammatory substances that help prevent various types of cancer such as leukemia and breast cancer.

Lettuce is high in water and dietary fiber, which helps you feel full and full. That's why lettuce is considered as one of the best vegetables

Lettuce contains certain substances that help calm the nerves and improve the quality of sleep, thus helping to overcome insomnia.

Regular consumption of lettuce helps in reducing high cholesterol which is the leading cause of heart attack due to heart disease.

ذیابیطس کے مریض کھانے میں کیا کھاے ؟َ

طبی ماہرین نے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھانے میں سلاد کے پتوں کا زیادہ استعمال کریں، جس کے فوائد حیرت انگیز ہیں

ذیابیطس کے مریض اپنے لیے صحیح اور فائدہ مند غذاؤں کے انتخاب کے حوالے سے ہمیشہ الجھن کا شکار رہتے ہیں تاہم پتوں والی سبزیاں، خاص طور پر سلاد کے پتے (لیٹش) ان بہترین اشیاء میں سے ایک ہیں جن پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے

یہ وہ بہترین غذا ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کو صحت کے حصول کے لیے بہت سے فوائد فراہم کرتی ہے

سلاد کے پتوں (لیٹش) میں بڑی تعداد میں غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ اس میں وٹامن اے اور وٹامن کے ہوتا ہے جو آپ کو بہت جلد پیٹ بھرا ہوا محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے

ویب سائٹ ’’ ڈیلی میڈیکل انفارمیشن‘‘ کے مطابق سلاد کے پتے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت سے صحت کے فوائد بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس میں بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنا بھی شامل ہے

یہ پتہ خون میں شکر کی سطح میں کسی قسم کے اضافے کا سبب نہیں بنتا۔ متعدد طبی مطالعات سلاد کے پتوں (لیٹش) کے بہت سے حیرت انگیز فوائد کی نشاندہی کر رہے ہیں

لیٹش کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچنے میں مدد ملتی ہے، لیٹش میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کو بیماریوں سے بچانے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔

لیٹش میں سوزش کم کرنے والے مادے پائے جاتے ہیں جو مختلف قسم کے کینسر کی بیماریوں جیسے لیوکیمیا اور بریسٹ کینسر سے بچنے میں مدد دیتے ہیں۔

لیٹش میں پانی اور غذائی ریشہ کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو آپ کو پیٹ بھرنے اور پیٹ بھرنے کا احساس دلانے میں مدد دیتی ہے۔ اس لیے لیٹش کو بہترین سبزیوں میں شمار کیا جاتا ہے

لیٹش میں کچھ ایسے مادے پائے جاتے ہیں جو اعصاب کو پرسکون کرنے اور نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں، اس طرح یہ پتے بے خوابی کے مرض پر قابو پانے میں مدد کرتے ہیں

باقاعدگی سے لیٹش کھانے سے ہائی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے جو دل کی بیماری کے باعث دل کا دورہ پڑنے کی اہم وجہ ہے

Comments