1107🌻) Many benefits of millet (e/u)

 If we start to include millet in our daily diet, it can help us to protect us from many diseases, a study shows that millet can reduce weight gain, improve the immune system of the body. Apart from strengthening, controlling diabetes, it can also be very useful in heart diseases.

Researchers believe that millet has a high fiber content and thus it is not inferior in obtaining complex starches or carbohydrates.

Millet is rich in vitamins, beta-carotene and other nutrients, making it an excellent solution to malnutrition and obesity and its consumption can lead to amazing weight loss.

According to experts, eating something light in between two meals eliminates the need to eat, thereby helping in weight loss.

Research studies show that metal elements like iron, magnesium, magnesium, phosphorus, potassium, copper, selenium and zinc present in millet are of key importance for the regularity of body functions. Millet strengthens the immune system of the body and also protects against various infections.

According to research, the consumption of millet also helps in maintaining and regulating the glucose level in the body. Millets have a lower Glycemic Index (GI) than other grains, making them important in maintaining and regulating blood glucose levels better than other grains.

If millet is used regularly, it can be very useful in heart diseases, including it in your daily diet can keep blood pressure normal, the fiber in it helps in keeping cholesterol levels low. and thus limit the risk of heart diseases.

According to experts, the regular use of millet keeps the digestion healthy and does not cause constipation, which is the root of many diseases.

Researchers believe that millet has a great ability to remove impurities from the body.

باجرے کے بیش بہا فوائد 

اگر ہم روزمرہ استعمال کرنے والی اپنی غذا میں باجرے کا استعمال لازمی کرنے لگیں تو یہ ہمیں بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ باجرہ بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرنے، جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے، ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے علاوہ دل کے امراض میں بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ باجرے میں فائبر یا ریشے کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس طرح یہ پیچیدہ نشاستے یا کاربوہائیڈریٹس حاصل کرنے میں بھی اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔

باجرے میں وٹامن، بیٹا کیروٹین اور دوسرے غذائی اجزا کی کثیر مقدار ہوتی ہے، جس کے باعث یہ غذائی قلت اور موٹاپے کا بہترین حل فراہم کرتا ہے اور اس کے استعمال سے وزن میں حیران کمی واقع ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق دو کھانوں کے درمیانی وقفے میں کچھ ہلکا پھلکا کھانے کی ضرورت کو معدوم کر دیتا ہے، جس کے باعث وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیقی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ باجرے میں موجود فولاد، میگنیز، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، تانبا، سلینیم اور زنک جیسے دھاتی عناصر جسمانی افعال کی باقاعدگی کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ باجرہ جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور مختلف انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

تحقیق کے مطابق باجرے کا استعمال جسم میں گلوکوز کی سطح کو برقرار اور باقاعدہ رکھنے میں بھی معاون ہوتا ہے۔ باجرے میں گلاسمیک انڈیکس (جی آئی) کی مقدار دیگر اناج کے مقابلے میں کم ہوتی ہے، جس کے باعث یہ خون میں گلوکوز کی سطح کو دوسرے اناج کے مقابلے میں بہتر طور پر برقرار اور باقاعدہ رکھنے میں اہمیت کا حامل ہے۔

باجرے کا اگر باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو یہ دل کی بیماریوں میں انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے، اسے اپنی روزمرہ غذا میں شامل کرنے سے بلڈ پریشر کو معمول پر رکھا جا سکتا ہے، اس میں موجود فائبر کولیسٹرول کی سطح کم رکھنے میں معاون ہوتے ہیں اور اس طرح دل کے امراض کا خطرہ محدود کر دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق باجرے کے باقاعدہ استعمال سے ہاضمہ درست رہتا ہے اور قبض کی شکایت بھی نہیں ہوتی جو کئی بیماریوں کی جڑ ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ باجرے میں جسم سے فاسد مواد کو خارج کرنے کی زبردست خوبی پائی جاتی ہے، اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ سرطان جیسی خطرناک بیماری کی دوا کی خاصیت کا بھی حامل ہے

Comments