1139🌻) Pouring water on burning oil or fire? (e/u)

If water is poured into burning oil, does the fire flare up?

What are the scientific reasons for this?

Because the boiling point of water is lower than that of oil. As soon as water is poured on burning oil, the water turns into vapor. The water vapor also carries with it oil particles, which burn in the air.

Have you ever carefully added a drop of water to burning oil and seen what happens? Not only does water boil very quickly, but it also carries away hot oil droplets with it, the splashes of which can burn your body. If a lot of water is added to burning oil, when the water turns into steam and evaporates, it scatters millions of tiny oil droplets into the air, and now every drop of oil starts burning, which further inflames the fire.

When water is poured onto burning oil, it causes a fire. This is because when water burns, many fine vapors form on its surface which fly into the air. When these vapors hit the surface of the burning oil, their heat becomes capable of igniting the oil. This process is based on the fact that water releases a lot of heat during its combustion.

What to do in such a situation?

Never try to extinguish any oil fire by throwing water at it, especially if you are frying something in the kitchen and the pan suddenly catches fire, throwing water will only spread it further.

This happens because oil is lighter than water, and when water is thrown on an oil fire, the water sinks and the oil rises. And in such a situation, the same water quickly turns into steam. And it immediately tries to spread in the air, and at the same time it also blows away the splashes of the same oil. The fire that is only in the first pan of oil spreads, this process happens very quickly, that is why we see flames, and that hot oil and fire make a very dangerous situation for human skin...

In such a situation, try to turn off the stove or cover the fire with a lid, and stay away. Don't make the mistake of pouring water.

جلتی تیل یا اگ پر پانی ڈالنا ؟

جلتی تیل میں اگر پانی ڈالا جائے تو آگ بھڑکتی ہے ؟

اس کی سائنسی وجوہات کیا ہیں ؟

کیونکہ پانی کا بوائلنگ پوائنٹ تیل سے کم ہوتا ہے۔ جیسے ہی جلتی تیل پر پانی ڈالا جائے پانی بخارات میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ پانی کے بخارات اپنے ساتھ تیل کے ذرات بھی اڑا دیتا ہے جو ہوا میں جل جاتے ہے۔

آپ کبھی احتیاط سے کڑکتے تیل میں پانی کا ایک قطرہ ڈال کر دیکھیے کیا ہوتا ہے- نہ صرف پانی بہت تیزی سے ابلتا ہے بلکہ اپنے ساتھ گرم تیل کے قطروں کو بھی اڑا کر لے جاتا ہے جس کے چھینٹے جسم کو جلا سکتے ہیں- اگر جلتے تیل میں بہت سا پانی ڈالا جائے تو جب پانی بھاپ بن کر اڑتا ہے تو تیل کے لاکھوں نہایت ہی چھوٹے چھوٹے قطروں کو بھی ہوا میں بکھرا دیتا ہے اور اب تیل کا ہر قطرہ جلنے لگتا ہے جس سے آگ مزید بھڑک اٹھتی ہے۔

جب جلتی تیل میں پانی ڈالا جاتا ہے تو اس کی وجہ سے آگ بھڑکتی ہے۔ یہ اس لئے کہ جب پانی جلتی ہے تو اس کی سطح پر بہت سارے باریک باریک بُخارات بن جاتے ہیں جو ہوا میں اُڑ جاتے ہیں۔ جب یہ بُخارات جلتی ہوئی تیل کی سطح سے ٹکراتے ہیں تو ان کی حرارت تیل کو بھڑکانے کے قابل بن جاتی ہے۔ یہ عمل اس حقیقت پر مبنی ہے کہ پانی کی جلن کے دوران اس میں بہت زیادہ حرارت خارج ہوتی ہے۔

ایسی صورتحال میں کیا کریں ؟

کسی بھی قسم کے تیل کی لگی ہوئی آگ کو پانی پھینک کر بجھانے کی کوشش ہرگز نہیں کرنی چاہیے،. خاص کر اگر آپ کچن میں کوئی چیز فرائی کر رہے ہوں تو پین میں اچانک آگ بھڑک اٹھے، پانی پھینکنے سے وہ اور زیادہ پھیل جائے گی

ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ تیل پانی سے ہلکا ہوتا ہے، اور جب تیل والی آگ پر پانی پھینکتے ہیں تو پانی نیچے بیٹھ جاتا ہے اور تیل اوپر آ جاتا ہے،. اور ایسی حالت میں وہی پانی تیزی سے بھاپ کی شکل اختیار کر لیتا ہے،. اور وہ فوری طور پر ہوا میں اِدھر اُدھر پھیلنے کی کوشش کرتا ہے، اور ساتھ میں اسی تیل کے چھینٹے بھی اڑا دیتا ہے، وہ آگ جو صرف پہلے پین تیل  کو  لگی ہوتی ہے وہ  پھیل جاتی ہے، یہ عمل بہت تیزی سے ہوتا ہے اسی لیے ہم کو شعلے نظر آتے ہیں، اور وہ گرم تیل اور آگ انسانی جلد کیلئے انتہائی خطرناک سچویشن بنا دیتی ہے۔۔۔

ایسی حالت میں کوشش کیجئے کہ چولہے کو بند کر دیں یا پھر کسی ڈھکن سے آگ والے حصہ کو ڈھانپ دیں، اور دور رہیں، پانی ڈالنے والی غلطی مت کریں

Comments