Functional dyspepsia is a common chronic problem of the stomach or upper abdomen. It affects about 10 to 30 percent of the population.
non ulcer dyspepsia
Also called
Usually, the patient suffering from this disease is behind the doctors for months and years, because even the doctor does not find any gastrointestinal disease. In this, the patient's blood tests, H. pylori stool test are normal, and some patients undergo an ultrasound of the stomach, i.e. gastroscopy, which also comes back normal. The latter is often disappointed.
Symptoms of functional dyspepsia
Symptoms may vary slightly from patient to patient, with common symptoms e.g
1: Burning in the chest and stomach
2: Bloating or gas, sour belching
3: Indigestion and loss of appetite
4: Flatulence after eating food
5: Being able to eat a little food
6: Headache and feeling like gas rising in the brain
7: Vomiting and burping
8: Feeling anxious and weak
9: Deterioration of mood
10: In addition, patients may have symptoms of depression and anxiety such as stress, irritability, sleep problems, hopelessness, despair, weight loss, health anxiety, fear, anxiety, etc.
Functional dyspepsia is also a disease similar to IBS or gastritis that affects the large intestine, with common symptoms of IBS such as immediate stools after eating, loose motions, or constipation, bloating or gas. Constipation, abdominal pain, cramping, sometimes for a few days, sometimes for months, acidity, heartburn and blisters in the mouth.
Risk factors for functional dyspepsia
First of all, no physical disease is found in it. Other risk factors may vary from patient to patient, such as:
1: Generally, patients with anxiety and depression are more prone to this disease.
2. IBS or angina patients may have this problem
3: Certain foods can trigger it like cabbage, potatoes, rice, bean products, flour products, etc.
4: Overuse of painkillers
5: Smoking and drinking alcohol
Diagnosis and treatment
Consult a doctor for diagnosis and treatment. The rest is diagnosed by doctors clinically, that too after conducting some necessary tests, because the same symptoms of functional dyspepsia occur in dozens of other diseases such as
, IBD, stomach ulcer or ulcer, stomach cancer, jaundice, acid reflux, wheat allergy etc.
The rest of the medical treatment is also different for each patient, the patient who has the problem of depression is then given depression medicine, the one who has hallucinations or the problem of psyche can be given antipsychotic medicine.
A method of avoiding dyspepsia or functional dyspepsia
The patient should avoid anything that causes indigestion. Like cabbage, potatoes, rice, bean-based products, flour-based products, tea, cold drinks, fast food, etc., can control indigestion.
The rest of the food should be eaten little by little, should eat 3 to 4 times a day, and chew the chewing gum 50, 60 times, should sleep 2 hours after eating at night, should keep the weight in the limit, and 30 minutes daily. You should do walking exercise
بدہضمی / معدے کا پرابلم Functional Dyspepsiaفنکشنل ڈسپیپسیا معدے کا یا پیٹ کے اوپری حصے کا ایک عام دائمی پرابلم ہے۔ یہ تقریباً 10 سے 30 پرسنٹ آبادی کو متاثر کرتا ہے، فنکشنل ڈسپیپسیا کا مطلب ہے ،بغیر کسی خاص وجہ جیسے ایچ پیلوری، السر یا معدے کے زخم یا ورم کے بغیر بدہضمی کا مسلئہ ہونا ، فنکشنل ڈسپیپسیا کو
non ulcer dyspepsia
بھی کہتے ہیں
عموماً اس بیماری میں مبتلا مریض مہینوں سالوں ڈاکٹرز کے پیچھے خوار ہوتا ہے، کیونکہ ڈاکٹر کو بھی کوئی معدے کی بیماری نہیں ملتی۔ اس میں مریض کے خون کے ٹیسٹ، ایچ پیلوری پاخانے کا ٹیسٹ نارمل آتے ہیں ، اور کچھ مریض معدے کا الٹرا ساؤنڈ یعنی گیسٹروسکوپی کرواتے ہیں ، جو کہ یہ بھی نارمل آتی ہے۔اور عموماً اس بیماری میں مبتلا مریض مختلف ڈاکٹرز سے علاج کروانے کے بعد اکثر مایوسی کا شکار ہو جاتا ہے۔
فنکشنل ڈسپیپسیا کی علامتیں
علاماتیں ہر مریض میں کچھ مختلف ہو سکتی ہیں ، عام علاماتِ میں جیسے
۔1: سینے اور معدے میں جلن کا ہونا
۔2:اپھارہ یا گیس کا ہونا، کھٹے ڈکار کا ہونا
۔3: بدہضمی اور بھوک میں کمی ہونا
۔4:کھانا کھانے کے بعد پیٹ پھول جانا
۔5: تھوڑا کھانا کھا پانا
۔6: سر درد اور گیس دماغ میں چڑھنا جیسا لگنا
۔7: قے اور برپنگ کا ہونا
۔8:بے چینی اور کمزوری محسوس کرنا
۔9:موڈ کا خراب ہونا
۔10: مزید اسے مریضوں کے ساتھ ڈیپریشن انزائٹی کی علامتیں ہو سکتی ہیں جیسے تنائو چیچڑا پن، نیند کا مسلئہ ،ناامیدی ، مایوسی ، وزن میں کمی ،ہیلتھ انزائٹی کا ہونا ،ڈر، خوف میں مبتلا رہنا وغیرہ وغیرہ
فنکشنل ڈسپیپسیا بھی آئی بی ایس یا سنگرہنی سے ملتی جلتی بیماری ہے جو بڑی آنت کو متاثر کرتی ہے، آئی بی ایس کی عام علاماتِ جیسے کھانے کے بعد فوری پاخانہ انا ، پتلے موشن کا ہونا، یا قبض کا ہونا، اپھارہ یا پیٹ میں گیس کا بھرنا، پیٹ میں درد ، مروڑ کا ہونا کبھی کچھ دن کے لیے تو کبھی مہینوں تک ،تیزابیت، جلن کا ھونا اور اس کی وجہ سے منہ میں چھالے بھی پڑ جاتے ہیں
فنکشنل ڈسپیپسیا کے رسک فیکٹر
پہلے تو اس میں کوئی جسمانی بیماری نہیں ملتی ۔ باقی رسک فیکٹر ہر مریض میں مختلف ہو سکتی ہے، جیسے کہ
۔1: عموماً ایزائٹی اور ڈیپریشن کے مریض اس بیماری کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
۔2:آئی بی ایس یا سنگرہنی مریضوں کو یہ مسلئہ ہو سکتا ہے
۔3: کچھ چیزوں سے یہ ٹرگرز ہو سکتا ہے جیسے گوبی، آلو، چاول، بین سے بنی چیزیں میدے سے بنی چیزیں وغیرہ
۔4:درد کم کرنے والی میڈیسن کا زیادہ استعمال کرنا
۔5: سگریٹ اور شراب نوشی کرنا
تشخیص و علاج
تشخیص اور علاج کےلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ باقی اسکی تشخیص ڈاکٹرز کلینیکلی کر تے ہیں، وہ بھی کچھ ضروری ٹیسٹ کروانے کے بعد ، کیونکہ یہی فنکشنل ڈسپیپسیا کی علامتیں اور بھی درجنوں بیماریوں میں ہوتی ہیں جیساکہ
H pylori infectio
, ائ بی ڈی ، معدے کا السر یا زخم، معدے کا کینسر ،یرقان، ایسڈ ریفلکس ، گندم سے الرجی والی بیماری وغیرہ وغیرہ
باقی میڈیکلی علاج بھی ہر مریض میں مختلف ہوتا ہے،جس مریض کو ڈیپریشن کا مسلئہ ہو پھر اسکو ڈیپریشن کی میڈیسن دی جاتی ہے، جس کو وہم یا سائیکی کا مسلئہ ہو پھر اس کو اینٹی سائیکوٹک میڈیسن بھی دی جا سکتی ہے
ڈسپیپسیا یا فنکشنل ڈسپیپسیا سے پرہیز کا طریقہ
مریض کو ہر اس چیز سے پرہیز کرنا چاہیے جو بدہضمی کا سبب بنتی ہے۔ جیسے گوبی، آلو، چاول، بین سے بنی چیزیں میدے سے بنی چیزوں، چائے، کولڈ ڈرنکس فاسٹ فوڈ وغیرہ، ایسا کرنے سے بدہضمی کو کافی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
باقی کھانا تھوڑا تھوڑا کھانا چاہیے ، چاہیے دن میں 3 سے 4 دفعہ کھانا کھا لو ، اور نوالے کو 50، 60 بار چبہ کے کھائیں، رات کو کھانے کے 2 گھنٹے بعد سونا چاہیے ، وزن کو لمٹ میں رکھنا چاہیے, اور روزانہ 30 منٹ تک واک ورزش کرنی چاہیے
Comments
Post a Comment